جکارتا: (ویب ڈیسک) انڈونیشیا کے صوبے مغربی جاوا سے تعلق رکھنے والا 61 سالہ شخص اپنی زندگی کی 88ویں شادی کرنے جا رہا ہے جوکہ اپنی سابقہ اہلیہ سے ہی کرے گا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس شخص کو کئی مرتبہ شادی کرنے پر ’’پلے بوائے کنگ‘‘ کا لقب دیا گیا ہے، 61 سالہ شخص پیشے کے اعتبار سے کسان ہے۔ بزرگ شہری کا کہنا ہے کہ اگرچہ ہمیں الگ ہوئے کافی عرصہ ہوگیا ہے لیکن ہمارے درمیان محبت اب بھی قائم ہے، اس لیے اپنی سابقہ اہلیہ کو شادی کے لیے انکار نہیں کر سکتا۔ دولہے نے انکشاف کیا کہ…
Author: Khabrain News
پرنسپی جزیرہ: (ویب ڈیسک) برِاعظم افریقا کے ساحل پر موجود ایک جزیرے میں الو کی نئی نسل دریافت کی گئی ہے۔ ’پرِنسپی اسکوپس-آؤل‘ نامی یہ الو برِ اعظم کے مغرب میں خلیجِ گنی کے ایک جزیرے میں پایا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس کو پہلی بار سائنس دانوں نے 2016 میں دیکھا تھا لیکن اس کی موجودگی کے حوالے سے شکوک و شبہات 1998 سے شروع ہوگئے تھے جبکہ مقامی لوگوں کی شہادتوں کا سلسلہ 1928 سے جاری ہے۔ اس الو کا لاطینی نام اوٹس بائیکیگِلا ہے۔ اوٹس چھوٹے الوؤں کے ایک ایسے گروپ کو کہا جاتا ہے جو…
کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) انٹرنیٹ استعمال کرنے والا ایسا کونسا فرد ہوگا جو گوگل سرچ کا استعمال روزانہ نہیں کرتا ہوگا۔ انٹرنیٹ کی دنیا کے مقبول ترین سرچ انجن میں خاموشی سے ایک بہت بڑی تبدیلی کردی گئی ہے۔ درحقیقت گوگل کے ہوم پیج کو گوگل لینس کے لیے بدلا گیا ہے اور ایسا بہت کم ہوتا ہے۔ گوگل لینس کو کمپنی نے 2017 میں پکسل فونز کے لیے متعارف کرایا تھا جس کے بعد اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز کے ساتھ ساتھ گوگل فوٹوز کا حصہ بھی بنایا گیا۔ مگر اب لگتا ہے کہ اس سروس کی مقبولیت اتنی…
کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) سماجی رابطے اور مائیگروبلاگنگ کی سائٹ ٹوئٹر کے سربراہ ایلون مسک نے بلیو ٹک (ویریفیکیشن) کے حامل اکاؤنٹس صارفین کے لیے 8 ڈالرز فی مہینہ فیس کا اعلان کردیا۔ ایلون مسک نے کمپنی کی ماضی کی پالیسی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ ٹویٹر کی موجودہ پالیسی فرسودہ ہے، جس کے تحت بلیو ٹک اور عام صارفین کے درمیان تفریق پیدا کی گئی ہے۔ ایلون مسک نے واضح ہے کہ بلیو ٹک والے اکاؤنٹ مستقبل میں زیادہ بااختیار ہوں گے اور ایسے صارفین کو ہر ماہ 8 ڈالر فیس ادا کرنا ہوگی (جو پاکستانی کرنسی کے حساب…
واشنگٹن: (ویب ڈیسک) 12 میگا پکسل کیمرے کے ساتھ ویب کیم کو بڑی مہارت سے ایک ایسے اسکینر میں بدلا گیا ہے جو اردو سمیت دنیا کی 180 زبانوں کی کتب اسکین کرکے اسے ڈجیٹل ڈیٹا میں تبدیل کر سکتا ہے جبکہ اس کے علاوہ بھی اس میں کئی خوبیاں موجود ہیں۔ اس کی خاص بات یہ ہے کہ اسکیننگ کے دوران کتاب درمیان سے خمیدہ ہوتی ہے اور آخری جملے کے الفاظ پڑھنے کے قابل نہیں رہتے لیکن ایک خاص ٹیکنالوجی کی بدولت سیزر فینسی پرو اسکینر اور ویب کیم ہر صفحے کو مکمل طور پر ہموار کرکے اسکین کرتا…
کراچی: (ویب ڈیسک) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2 ڈالر کے اضافے سے 1655 ڈالر کی سطح پر آگئی۔ اس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کو بھی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 450روپے اور 386 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ اس طرح کراچی ،حیدرآباد ،سکھر ،ملتان ،لاہور ،فیصل آباد ، راولپنڈی ، اسلام آباد ، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 151550 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی بڑھ کر 129930روپے کی سطح پر آگئی۔ اس…
کراچی: (ویب ڈیسک) ڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک ثمر حسنین نے کہا ہے کہ ایک سال کے دوران اسلامی بینکاری کے سرمائے میں 40 فیصد نمو ہوئی ہے۔ انسٹیٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ میں اسلامک بینکنگ اینڈ فنانس کانفرنس کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رواں برس ریلائبلٹی گروتھ میں بھی 30فیصد اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ بینکوں کو سکوک کی سہولیات ملنی چاہیے اس کی وجہ یہ ہے کہ سکوک کےاندر ایسیٹ کا ہونا ضروری ہے۔ اس ضمن میں ایسا اسٹرکچر ہونا چاہیے کہ کچھ حصوں میں فکسڈ ایسیٹ موجود ہوں۔ ایک سروے کا حوالہ دیتے…
ایڈیلیڈ: (ویب ڈیسک) ٹی20 ورلڈکپ میں سپر 12 مرحلے کے بارش سے متاثرہ 23 ویں میچ میں بھارت نے سنسنی خیز میچ میں بنگلا دیش کو 5 رنز سے شکست دیدی۔ ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے میچ میں بنگلا دیش کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، پہلی اننگز میں بھارت نے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز بنائے بعدازاں بارش کے بعد میچ کو 16 اوورز تک محدود کردیا گیا، جس کے بعد بنگال ٹائیگرز ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت 151 رنز کا ہدف ملا تھا۔ بھارت کی جانب سے…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ چین کے دوران چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی ہے۔ اعلامیے کے مطابق ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ اسٹریٹجک اہمیت کے منصوبے کےطور پر دونوں فریق سی پیک فریم ورک کے تحت ایم ایل ون کو ابتدائی منصوبے کے طور پر شروع کرنے کیلئے مشترکہ کوششیں کریں گے۔ جبکہ کراچی میں ماس ٹرانزٹ منصوبے کے جلد آغاز کیلئے تمام رسمی کارروائیوں کو حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا گیا، وزیراعظم شہباز شریف اور چینی صدرنے مقبوضہ کشمیر اور افغانستان کی صورتحال سمیت خطے سے متعلق اہم امور پر…
گوجرانوالہ: (ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ چھوٹا چور جیل میں اور بڑا وزیر اعظم بن جاتا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے راولپنڈی بائی پاس گوجرانوالہ پہنچنے پر لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب کو اسلام آباد پہنچنا ہو گا۔ معاشرے میں انصاف خوشحالی سے مشروط ہے اور مضبوط معاشرے میں یکساں انصاف ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مضبوط معاشر ے میں امیر اور غریب کے لیے ایک ہی قانون ہوتا ہے۔ سنگاپور غریب ملک تھا تاہم ان کا لیڈر آیا اور انصاف…
