Author: Khabrain News

گکھڑ منڈی: (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے لانگ مارچ کے دوران چھ سوالوں کے جواب مانگتے ہوئے کہا ہے کہ اگر نیوٹرل اور غیرسیاسی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے تو کیا چیزآپ کوصاف اورشفاف الیکشن کرانے میں روک رہی ہے۔ اگر الیکشن کا اعلان نہیں کیا گیا تو یہ تحریک اگلے 10 مہینوں تک چلتی رہے گی۔ گکھڑ منڈی میں پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ 20 سے 25 سال کھیلوں کی گراؤنڈز میں دنیا کی ٹاپ ٹیموں کا مقابلہ کیا، اسلام…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت اور بنگلا دیش کا سنسنی خیز میچ کھیلا گیا اور بارش کے باعث گیلی آؤٹ فیلڈ ہونے کے باوجود میچ شروع کروانے پر امپائرز کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ہوا کچھ یوں کہ بھارت نے 185 کا ہدف دیا اور بنگلا دیش نے لٹن داس کی 21 گیندوں پر نصف سنچری کی بدولت تعاقب کا شاندار آغاز کیا، بارش نے بنگلا دیش کے ہدف کے تعاقب میں اس وقت خلل ڈالا جب وہ 7 اوورز بغیر کسی نقصان کے 66 رنز بناچکے…

مزید پڑھیں

گوجرانوالا: (ویب ڈیسک) گوجرانوالا میں پی ٹی آئی لانگ مارچ میں شامل کنٹینر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو کے مطابق حادثہ پنڈی بائی پاس فلائی اوور کے قریب پیش آیا، عینی شاہدین نے بتایا کہ قافلے کی گاڑیاں عمران خان کے کنٹینر تک پہنچنے کے لیے جی ٹی روڈ کی مخالف سمت سے جا رہی تھیں کہ قافلے کے ساتھ چلنے والے کنٹینر نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی۔ کنٹینر کی ٹکر کے نتیجے میں نوجوان سمیر نواز سر پر چوٹ لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق جب کہ دوسرا نوجوان عثمان زخمی…

مزید پڑھیں

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہیڈ کوارٹرز آرمی سٹرٹیجک فورسز کمانڈ کے دورہ کے دوران جوانوں کے بلند حوصلے کو سراہا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سپہ سالار نے ہیڈ کوارٹرز آرمی سٹرٹیجک فورسز کمانڈ (ASFC) کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران آرمی سٹرٹیجک فورسز کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد علی نے استقبال کیا۔ بیان کے مطابق آرمی چیف نے دورے کے دوران افسران اور فوجیوں سے بات چیت کی اور پیشہ ورانہ مہارت اور بلند حوصلے کو سراہا۔

مزید پڑھیں

گلگت: (ویب ڈیسک) گلگت بلتستان کے 75واں یوم آزادی کے موقع پر شاندار تقریب منعقد کی گئی مرکزی تقریب چنار باغ گلگت میں منعقد ہوئی، وزیراعلی گلگت بلتستان تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ گلگت بلتستان کی 75ویں یوم آزادی کی مرکزی تقریب میں پرچم کشائی اور،شہداء کے مزاروں پر فاتحہ خوانی کی گئی کہ بی سکاوٹس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی دی۔ پاک فوج کے زیر اہتمام آرمی ہیلی پیڈ گلگت میں بھی جشن آزادی کی شاندار تقریب ہوئی جشن آزادی کی تقریب میں عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی ۔ تقریب میں سکول کے بچوں نے ٹیبلوز اور…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کو لانگ مارچ کے دوران بڑا دھچکا لگ گیا، مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی ذوالفقار بھٹی کو کامیاب قرار دیدیا۔ خیال رہے کہ 2018ء کے عام انتخابات میں سرگودھا کے حلقے 91 میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی 1 لاکھ 10 ہزار 525 ووٹ لیکر کامیاب ٹھہرے تھے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار چودھری عامر سلطان چیمہ نے ایک لاکھ 10 ہزار 246 ووٹ حاصل کیے تھے۔ اس دوران پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار نے ن لیگی امیدوار کی کامیابی کو الیکشن کمیشن میں چیلنج…

مزید پڑھیں

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) سانحہ مری کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے ملکہ کوہسار میں غیر قانونی تعمیرات پر پابندی عائد کر دی۔ لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے سانحہ مری کا محفوظ فیصلہ سُنا دیا، فیصلہ جسٹس چودھری عبدالعزیز نے سنایا۔ فیصلے میں عدالت نے حکم دیا کہ سانحہ مری میں جن لوگوں کی شہادتیں ہوئیں انکا معاوضہ بڑھایا جائے، مری میں سیوریج اور پانی، ویسٹ مینجمنٹ کا نظام بہتر بنایا جائے۔ عدالت نے مری میں درختوں کی کٹائی پر بھی پابندی لگا دی اور حکم دیا کہ پارکنگ سلاٹس مری سے باہر بنائے جائیں تاکہ شہر میں رش…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس جسٹس اطہر من اللہ نے کہا ہے کہ 70 سالہ عدلیہ کے نظام میں تبدیلی کی ضرورت ہے اور یہ ایک دم آنا ممکن نہیں۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا تھا کہ ہمارا بنیادی مقصد ایک ہی ہے کہ ہم نے اپنے اس نظام کر تبدیل کرنا ہے، ہر شہری کو سستا اور فوری انصاف ملے وہی ہمارا مقصد ہے، ہمارے ادارے کا صرف ایک ہی ٹیسٹ ہے اور وہ ٹیسٹ یہ ہے کہ عوام کا ہمارے اوپر کتنا اعتماد…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی ملکیتی کمپنی میٹا کی سروسز جزوی ڈاؤن ہونے کے بعد بحال ہوگئی ہیں۔ سوشل میڈیا کی ویب سائٹس فیس بک، انسٹاگرام اور پیغام رسانی کی ایپلی کیشن واٹس ایپ کی رسائی تک صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ان سروسز میں خلل آنے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کا استعمال بھی بڑھ گیا۔

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف متنازع ٹوئٹ کیس میں ضمانت منسوخی کے لیے وفاقی حکومت کی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر ہوگئی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق وفاق کی درخواست پر کل سماعت کریں گے، وفاق نے مدعی مقدمہ ایف آئی اے کے تکنیکی افسر انیس الرحمان کے ذریعے درخواست دائر کی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ اسپیشل جج سینٹرل نے اختیارات سے تجاوز کرکے اعظم سواتی کو ضمانت دی، اسپیشل جج سینٹرل نے پیکا 2016 کے علاوہ دیگر دفعات…

مزید پڑھیں