لاہور:(ویب ڈیسک) ٹی 20 ورلڈ کپ میں گزشتہ روز زمبابوے سے اپ سیٹ شکست کے بعد سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر برس پڑے اور آل راؤنڈر شعیب ملک کی ٹیم میں عدم موجودگی پر سوال اٹھا دیئے۔ خیال رہے کہ تجربہ کار بلے باز کی آسٹریلیا ورلڈ کپ کے سکواڈ میں واپسی کی توقع تھی، لیکن سلیکٹرز نے اسے مسترد کر دیا، جس سے پاکستان کے مڈل آرڈر کی پریشانیوں کے درمیان بہت سے لوگوں نے اس فیصلے پر سوالیہ نشان لگا دیا۔ لیکن جمعرات کو اسی معاملے میں پاکستان کو زمبابوے کے…
Author: Khabrain News
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان فٹبال ٹیم کے سابق کپتان علی نواز بلوچ کراچی میں انتقال کر گئے۔ لیاری میں پیدا ہونے والے سابق کپتان گزشتہ ہفتے برین ہیمرج کے باعث ہسپتال میں زیر علاج تھے، اسٹرائیکر کے طور پر کھیلنے والے نواز نے اپنے کیریئر کے دوران کئی بین الاقوامی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ 1974 سے 1977 تک پاکستان کی نمائندگی کرنے کے علاوہ علی نواز نے ابوظہبی میں امارات ایف سی کے لیے پانچ سال تک پروفیشنل فٹ بال کھیلا۔ سابق اسٹرائیکر نے ڈھاکہ محمڈنز کے لیے کھیلتے ہوئے ٹرپل ہیٹ ٹرک کرنے کا منفرد کارنامہ بھی…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) عالمی بینک نے کہا ہے کہ پاکستان میں حالیہ سیلاب سے 30 ارب ڈالرسے زیادہ کانقصان ہواہے جبکہ تعمیر نو اور بحالی کیلئے پاکستان کو 16 ارب ڈالرکی ضرورت ہے، حالیہ سیلاب سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کے علاوہ ہاؤسنگ، زراعت، لائیوسٹاک، ٹرانسپورٹ اور مواصلات کے شعبہ جات کو شدید نقصان پہنچا ہے، ان شعبہ جات میں بالترتیب 5.6 ارب ڈالر، 3.7 ارب ڈالر اور3.3 ارب ڈالر کے نقصانات ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ یعنی 70 فیصد نقصان سندھ میں ہوا ہے، بلوچستان نقصانات کے حوالہ سے دوسرے، خیبرپختونخوا تیسرے اور پنجاب…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداسحاق ڈارسے پاکستان میں امریکا کے سفیرڈونلڈبلوم نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک امریکا باہمی دلچپسی کے امورپربات چیت کی گئی۔ ملاقات میں پاکستان اورامریکا کے درمیان دوطرفہ تعلقات کوفروغ دینے پراتفاق کیاگیا۔
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم کی قیادت میں پی ٹی آئی کا حقیقی آزادی مارچ کا آغاز لبرٹی چوک سے ہوتوا عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہت کچھ کہہ سکتا ہوں، نہیں چاہتا ادارے کمزور ہوں۔ عمران خان مرکزی کنٹینر پر پہنچ گئے۔ حقیقی آزادی مارچ میں بڑی تعداد میں کارکن شریک ہیں۔ خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد بھی وہاں موجود ہے۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات ہیں۔ پہلے دن لانگ مارچ لاہور میں ہی رہے گا ۔ لبرٹی چوک سے اچھرہ، مزنگ،ایم او کالج، جنرل…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سائفر سے متعلق آڈیو لیکس انکوائری میں پیش رفت ہوگئی۔ ایف آئی اے نے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی کو یکم نومبر کے لئے طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا۔ شاہ محمود قریشی کو 12 بجے ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز طلب کیا گیا ہے۔ ان سے سائفر آڈیو سے متعلق جاری انکوائری میں سوالات کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ سابق سیکرٹری خارجہ سہیل محمود بھی آج اسی کیس میں ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز میں پیش ہوئے جہاں ان سے سائفر کے حوالے سے انکوائری کی گئی۔
کراچی: (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ عمران خان کو 2 خاص، 3 سانپ کسی اور ڈگر لے جارہے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ میں اپنے قائد عمران خان کو سمجھاتا رہا ،بتاتا رہا اور نشاندہی کرتا رہا کہ ان کی 26 سال کی سیاسی محنت کو 2خاص، 3 سانپ اور کچھ کیڑے کسی اور ڈگر لے جارہے ہیں۔ فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ اس صورتحال سے ملک کونقصان ہوا۔ اداروں سے محاذ آرائی ہوئی اور پی ڈی ایم کو فائدہ ہوا۔ہم سمجھوتے کے…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ملک میں حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 4.13 فیصد اضافہ ہوگیا اور سالانہ بنیادوں پر حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح 27.13 فیصد سے بڑھ کر دوبارہ 30.68 فیصد ہوگئی۔ اس حوالے سے وفاقی ادارہ شماریات نے ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کردی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے 21 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور 16 اشیاء کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی جبکہ 14 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے نمک کی قیمتوں میں 2.57 فیصد، لہسن کی قیمتوں میں 1.04…
کراچی: (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی لانگ مارچ، ڈیفالٹ رسک بڑھنے اور بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ سے زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کے تسلسل سے جمعہ کو بھی ڈالر کی پرواز برقرار رہی جس سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ 222 روپے اور اوپن مارکیٹ ریٹ 227 روپے سے بھی تجاوز کرگئے۔ پاکستان کے عالمی مارکیٹوں میں یورو بانڈز اور سکوک کی ایلڈ بڑھنے، ترسیلات زر کی آمد گھٹنے اور ملکی ضروریات کے مطابق زرمبادلہ کا بندوبست نہ ہونے سے زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی سپلائی متاثر ہے جبکہ سیاسی افق پر کشیدہ صورت حال اور اس ضمن میں پھیلنے…
لاہور: (ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ میں چاہتا ہوں ملک کے فیصلے عوام کریں۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے لانگ مارچ کے آغاز پر لبرٹی چوک پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج 26 سال کی جدوجہد کا اہم سفر شروع کر رہا ہوں اور ہمارا مارچ سیاسی مفاد کے لیے نہیں بلکہ قوم کی آزادی کے لیے ہے۔ انہوں نے کہا کہ چاہتا ہوں ملک کے فیصلے عوام کریں۔ میں آزاد ملک اور آزاد قوم کا خواہاں ہوں۔ ملک میں سب سے زیادہ مہنگائی امپورٹڈ حکومت کے دور…
