Author: Khabrain News

لاہور : (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کو سوشل میڈیا پر جواب دیتے ہوئے پی ٹی آئی لانگ مارچ کو خونی مارچ قرار دیدیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر ایک ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے لکھا کہ لاہور والو! آج عمران خان کے ساتھ پاکستان کا نظام بدلنے کے لیے نکلو، اگر آج آپ اس حقیقی آزادی مارچ کا حصہ نہیں بنتے تو آپ کو اس نظام سے کوئی گلہ نہیں ہونا چاہیے اور اگر اس نظام کو بدلنا چاہتے ہو تو گھر…

مزید پڑھیں

لاہور : (ویب ڈیسک) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کا کہنا ہے کہ پاکستان میں صحت کے لیے نقصان دہ طرز زندگی اپنانے کے رجحان میں اضافے کے باعث بچوں میں موٹاپا بڑھ رہا ہے۔ پاکستان کے لیے ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر پالیتھا ماہی پالا نے ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں 10 سال سے کم عمر 6 سے 8 فیصد بچے موٹاپے کے شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی بچوں میں موٹاپے کی بنیادی وجوہات میں ناقص خوراک کا استعمال اور کھیل کود سے دوری قابل ذکر ہے۔ ان کا کہنا…

مزید پڑھیں

لاہور : (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے لانگ مارچ سے قبل پی ٹی آئی کا چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کر دیا۔ لاہور میں فواد چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا ہم کسی کو فتح کرنے نہیں نکل رہے، ہمارا یہ مطالبہ نہیں کہ تحریک انصاف کو حکومت واپس کر دو اور عمران خان کو وزیراعظم بناؤ، ہمارا مطالبہ ہے کہ ملک میں فوری اور شفاف الیکشن کرائے جائیں کیونکہ اس وقت ملک میں معاشی، سماجی اور سیاسی بحران نظر آ رہا ہے، اس بحران سے نکلنے کا راستہ…

مزید پڑھیں

سڈنی: (ویب ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کے لیے ڈیرل میچل نیوزی لینڈ ٹیم کا حصہ بن گئے۔ فاسٹ بولر ٹم ساوتھی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈیرل میچل کی نیوزی لینڈ ٹیم میں شامل ہونے کی تصدیق کی اور بتایا کہ میچل کل سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں سری لنکا کے خلاف میچ کے لیے دستیاب ہوں گے۔ ٹم ساوتھی نے کہا کہ آل راؤنڈر ڈیرل میچ انجری کے باعث ٹیم کو دستیاب نہیں تھے، ان کے تمام ٹیسٹ مکمل کر لیے گئے ہیں اب وہ سری لنکا کے خلاف میچ کے لیے دستیاب ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شیریں مزاری نے صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ گزشتہ روز ڈی جی آئی ایس پی آر اور ڈی جی آئی ایس آئی کی مشترکہ پریس کانفرنس کے بعد ہمارا جوش مزید بڑھ گیا ہے۔شیریں مزاری نے کہا کہ ہمیں ہر صورت میں الیکشن کی تاریخ دی جائے۔جب قوم اسلام آباد کی طرف جائے گی تو ان کا باپ بھی الیکشن کی تاریخ دے گا ۔ ۔گذشتہ روز کی پریس کانفرنس پر شیریں مزاری نے کہا کہ خدا را سیاستدانو ں کو بھی وہ حقوق دیں ، آپ پانچ…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) پرویزالہٰی کی ذمہ داری ہے کہ امن و امان برقرار رکھیں، چوہدری پرویز الہٰی پہلے پاکستانی ہیں پھر وزیر اعلیٰ پنجاب ہیں،تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں کسی قسم کا فساد پیدا نہیں ہونا چاہیے، تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں کسی قسم کا فساد پیدا نہیں ہونا چاہیے، بطور وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھیں۔ مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے اپنے ایک بیان میں کہا…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ریلویز نے مزید تین ٹرینیں بحال کرنے کا اعلان کردیا، تیز گام، ہزارہ ایکسپریس اور بہا ئوالدین زکریا ایکسپریس مرحلہ وار چلیں گی۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سیلاب سے متاثرہ ریلوے ٹریکس بہتر ہونے پر مزید 3 ٹرینوں کی بحالی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ راولپنڈی سے کراچی کیلئے تیزگام ایکسپریس یکم نومبر سے، حویلیاں تا کراچی ہزارہ ایکسپریس 10 نومبر سے اور ملتان اور کراچی کے درمیان بہا ئوالدین زکریا ایکسپریس 20 نومبر سے بحال ہوگی۔ترجمان کے مطابق تینوں ٹرینوں کیلئے بکنگ کا فوری طور پر آغاز کردیا گیا ہے۔ متعلقہ ڈویژنل حکام کو ٹرینوں کی…

مزید پڑھیں

فلپائن : (ویب ڈیسک) فلپائن میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 31 افراد ہلاک جبکہ افراد متعدد لاپتہ ہوگئے ہیں۔ فلپائن کے جنوبی صوبے میں شدید بارشوں، سیلاب اورلینڈ سلائیڈنگ سے دو علاقے متاثر ہوئے، حکام کی جانب سے مزید اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ فلپائن کے شمالی حصے کی جانب بڑھتے طوفان کے پیش نظر مختلف علاقوں سے 5 ہزار افراد کا انخلا کرا لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ لانگ مارچ ناکام ہوا تو قوم ناکام ہو گی۔ سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور پی ٹی آئی کے رہنما فواد چودھری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن سینئر صحافی ارشد شریف کے نام ہے اور گزشتہ روز ایک بزرگ صحافی کو بھی گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹر اعظم سواتی پر تشدد کیا گیا اور ملک میں ایسا تماشہ بنا ہوا ہے جو پہلے کبھی نہیں دیکھا۔ اگر نظام کو بدلنا چاہتے ہو تو گھر سے نکلو ورنہ…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مشکلات کے باوجود پاکستان اقوام عالم میں مقام حاصل کرے گا، وزیر خزانہ ورلڈ بینک اور دیگر اداروں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں، اسحاق ڈار نے روپے کی قدر کو کنٹرول کیا، پاکستان سب کا سانجھا ملک ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل پولیس اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس اکیڈمی میں اہلکاروں کی جدید تربیت کی جانی چاہیے، یقین دلاتا ہوں پولیس کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ چار سال میں عوامی فلاح کا ایک…

مزید پڑھیں