اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مشکلات کے باوجود پاکستان اقوام عالم میں مقام حاصل کرے گا، وزیر خزانہ ورلڈ بینک اور دیگر اداروں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں، اسحاق ڈار نے روپے کی قدر کو کنٹرول کیا، پاکستان سب کا سانجھا ملک ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل پولیس اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس اکیڈمی میں اہلکاروں کی جدید تربیت کی جانی چاہیے، یقین دلاتا ہوں پولیس کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ چار سال میں عوامی فلاح کا ایک…
Author: Khabrain News
لاہور: (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس کے مشکل ترین امتحانات میں 2 پاکستانی طلباء نے میدان مارلیا۔ ملک شہمیر پرویز اور نعمان عباسی نے اے سی سی اے امتحانات میں دنیا بھر سے 83,630 طلبا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سب سے زیادہ نمبر حاصل کر لیے۔ ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے والے دونوں طلبا کو نقد انعامات سے نوازنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ ہو نہار طلبا کا کہنا ہے کہ وہ یہ کامیابی پاکستان کے نام کرتے ہیں، مستقبل میں بھی پاکستان کا نام روشن کرنے کی کوشش کریں گے۔
اسلام آباد : (ویب ڈیسک) وزارت داخلہ نے صوبائی حکومتوں کو پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے حوالے سے خط کھ دیا جس میں عدم استحکام کا خدشہ ظاہر کر دیا۔ خط میں لکھا ہے کہ کسی کو زبردستی طاقت کے ذریعے وفاق پر چڑھائی کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ وفاق اور صوبائی حکومتوں کو آئین کے تحت اتحاد کا مظاہرہ کرنا چاہئے ۔ آئین کے آرٹیکل 148 ون کے تحت ہر صوبہ وفاقی قوانین پر عملدرآمد کا پابند ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ تمام سرکاری ملازمین ریاستی قوانین کے تابع ہیں، سرکاری ملازمین آئین کے…
راولپنڈی: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ کسی جتھے کو اسلام آباد پر چڑھائی کا موقع نہیں دیں گے، جتھہ کلچرل ریاست کا وجود ختم کر دے گا۔ راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ قانون کے مطابق آئیں گے تو ذمہ داری نبھائیں گے، عمران خان کا سارا بیانیہ جھوٹ پر مبنی تھا، عوام کو جھوٹ اور فراڈ بیانیہ گھول کر پلایا جا رہا تھا، عمران خان کو چاہیے پنجاب حکومت کو ڈس مس کردیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ آرمی آفیسرز سمیت کسی بھی محکمے جن…
کراچی: (ویب ڈیسک) امریکی ڈالر کچھ دن گراوٹ کا شکار رہنے کے بعد آج ایک بار پھر مہنگا ہو گیا ہے۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 75 پیسے کا اضافہ دیھکنے میں آیا ہے جس کے بعد امریکی کرنسی 222 روپے 25 پیسے پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں ایک روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی 226 روپے 50 پیسے پر فروخت ہو رہی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں کاروبارکے اختتام پر…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر اعظم سواتی نے سوال کیے کہ کس کے کہنے پر میرے اوپر ایف آئی آر کاٹی گئی اورظلم کیا گیا؟ ایف آئی اے نے مجھے سفید لباس میں ملبوس کن درندوں کے حوالے کیا؟ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ آج کوئی سیاسی بات کرنے نہیں آیا ہوں ، انہوں نے شہید ارشد شریف کے لئے مغفرت کی دعا کی، جس کے بعد کہا کہ اسلام آباد کے مجسٹریٹ کو وارننگ دیتا ہوں میرے واقعے پر پردہ نہیں ڈالنا، عالمی فورم مجھ پر ہوئے…
لاہور : (ویب ڈیسک) تحریک انصاف آج لاہور سے اپنے لانگ مارچ کا آغاز کرے گی۔ سابق وزیراعظم عمران خان رات گئے لانگ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ لینے لبرٹی پہنچے، جہاں وہ کنٹینر پر آئے اور کارکنوں سے مختصر خطاب کیا۔ اس سے پہلے اپنے ویڈیو پیغام میں عمران خان نے عوام سے لانگ مارچ میں شرکت کی اپیل بھی کی۔ عمران نے کہا کہ صبح گیارہ بجے لبرٹی چوک لاہور سے تحریک کا آغاز کر رہا ہوں، یہ تحریک حکومت گرانے یا لانے کے لئے نہیں ہے بلکہ حقیقی آزادی تک جدوجہد جاری رہے گی۔ چاہتے ہیں ملک…
کیلیفورنیا : (ویب ڈیسک) دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھال لیا، ٹیسلا کے بانی نے 44 ارب ڈالر کی ڈیل پوری ہونے کے بعد ٹوئٹر کے مالک بن چکے ہیں۔ ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر کے سی ای او پاراگ اگروال کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹوئٹر کے سی ایف او این ای ڈی سیگل کو بھی عہدے سے فارغ کردیا گیا جبکہ قانونی امور کے سربراہ وجے گڈے کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے، تاہم ایلون مسک اور ٹوئٹر انتظامیہ کی جانب سے…
لاہور : (ویب ڈیسک) حقیقی آزادی لانگ مارچ سے قبل تحریک انصاف کو بڑا دھچکا لگ گیا۔ خرم لغاری سمیت پانچ سے چھ ارکان پنجاب اسمبلی نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔ پنجاب اسمبلی میں ایم پی اے سردار خرم لغاری نے پارٹی چھوڑنے کی تصدیق کر دی۔ انہوں نے کہا عبدالحئی دستی اور علمدار قریشی بھی تحریک انصاف کا حصہ نہیں رہینگے۔ ان سمیت پانچ سے چھ ایم پی ایز تحریک انصاف کو چھوڑ رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا ممکن ہے تین سے چار دن میں اسمبلی رکنیت سے بھی مستعفیٰ ہو جائیں۔ ہمیں دکھایا کچھ…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کیس میں تحقیقات کے لیے 2 رکنی ٹیم کینیا روانہ ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے ڈائریکٹر ایف آئی اے اطہر وحید کی سربراہی میں تشکیل دی گئی 2 رکنی ٹیم کینیا کے لیے روانہ ہو گئی جہاں وہ مختلف زاویوں سے قتل کیس کی تحقیقات کرکے واقعے کے محرکات اور دیگر حقائق کا تعین کرے گی۔ وزیر اعظم شہباز شریف کے احکامات پر وزارت داخلہ کی جانب سے تحقیقات کے لیے تشکیل دی گئی ٹیم کے دونوں ارکان ڈائریکٹر ایف…
