کراچی: (ویب ڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کے اعداد و شمار جاری کردیے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق 21 اکتوبر کو ختم ہوئے ہفتے میں ملکی زرمبادلہ ذخائر 8.87 کروڑ ڈالر کم ہوئے، ملکی زرمبادلہ ذخائر 21 اکتوبر تک 13.16 کروڑ ڈالر رہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق اس کے اپنے ذخائر 15کروڑ 73 لاکھ ڈالرکم ہوئے، 21 اکتوبر تک اسٹیٹ بینک کے زر مبادلہ ذخائر 7.43 ارب ڈالر رہے۔ اسٹیٹ بینک کا کہنا ہےکہ ایشیائی ترقیاتی بینک سے حاصل ذخائر 28 اکتوبر کے زرمبادلہ اعداد میں شامل ہوں گے۔
Author: Khabrain News
کراچی: (ویب ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں گروپ ٹو کے میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رنز سے شکست دے دی۔ شکست کے بعد جہاں سوشل میڈیا پر پاکستان ٹیم پر تنقید کی جارہی ہے وہیں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی بھی اپنے ردعمل کا اظہار کررہے ہیں۔ سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ‘زمبابوے کے ہاتھوں قومی ٹیم کی شکست کو اپ سیٹ نہیں کہوں گا’۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ میچ دیکھیں تو پہلی گیند سے زمبابوے نے شاندار کرکٹ کھیلی، اور…
پرتھ: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ بیٹنگ لائن کے لڑکھڑا جانے کی وجہ سے پاکستان کو زمبابوے کیخلاف میچ میں شکست ہوئی، پاکستان نے اس طرح کرکٹ نہیں کھیلی جیسی اسے کھیلنی چاہیے ۔ پرتھ میں پاکستان کی ایک رن سے شکست کے بعد پریس کانفرنس کے دوران بابر اعظم نے کہا کہ بطور کپتان یہ ان کیلئے کافی مایوس کن دن ہے کیوں کہ کسی نے یہ نہیں سوچا تھا کہ پاکستان یہ میچ ہار جائے گا، انہوں نے کہا کہ وہ مانتے ہیں کہ ٹیم اس طرح نہیں کھیلی جیسے اسے…
پرتھ: (ویب ڈیسک) زمبابوین کرکٹر سکندر رضا کا کہنا ہےکہ پہلی بال سے یقین تھا کہ ہم میچ جیتیں گے۔ میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے سکندر رضا کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا تھا کہ ہم نے 15 سے 20 رنز کم بنائے ہیں تاہم یقین تھا کہ اگر ہم نے فیلڈنگ اچھی کی تو جیتیں گے۔ سکندر رضا کا کہنا تھا کہ آج کی جیت کے بعد گروپ کافی اوپن ہوگیا ہے، ورلڈکپ میں پاکستان جیسی ٹیم کو ہرانا بہترین جیت ہے، ابھی سیمی فائنل کا نہیں سوچ رہے۔ زمبابوین کرکٹر کا کہنا تھا کہ میں اپنی کارکردگی…
لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے سامنےگھڑی چور کے نعرے لگ گئے۔ ایوان عدل لاہور سے عمران خان کی واپسی کے موقع پرکچھ افراد نےگھڑی چور کے نعرے لگائے۔ عمران خان کے گزر جانے کے بعد ایک شخص نے نعرے لگانے والےکو دھکا بھی دیا۔
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس کے دوران وزارت دفاع کیلئے 30 ارب 88 کروڑ 85 لاکھ کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ منظور دیدی گئی۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں پاکستان سٹیل ملز ملازمین کو رواں مالی سال کیلئے تنخواہیں ادا کرنے کی منظوری دی گئی۔ سٹیل ملز ملازمین کی تنخواہوں کا تخمینہ 1 ارب 37 کروڑ 80 لاکھ لگایا گیا۔ وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان سٹیل ملز کے ملازمین کو ماہانہ کی بنیادوں پر تنخواہوں کی ادائیگی کی جائے۔ اجلاس کے دوران ای سی…
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے لانگ مارچ کے حوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ وہ کل 11 بجے لاہور کے لبرٹی چوک سے حقیقی آزادی کی تحریک شروع کرنے جا رہے ہیں اور تمام پاکستانیوں کو اس میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں. انہوں نے کہا کہ ایک تحریک پاکستان کو آزاد کرانے کیلئے چلی تھی، ایک تحریک اتنی ہی بڑی حقیقی آزادی کے حصول کیلئے چلائی جائے گی. عمران خان کا کہنا تھا کہ اس تحریک کا مقصد ہے کہ پاکستان کے فیصلے…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سینئر صحافی ارشد شریف کی موت گولیاں لگنے کے بعد دس سے تیس منٹ کے اندر واقع ہوئی۔ ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ سامنے آگئی، ارشد شریف کی لاش کا اندرونی و بیرونی تفصیلی معائنہ کیا گیا، ارشد شریف کے جسم کے مختلف اعضا کے نمونے لئے گئے۔ سینئر صحافی کے جسم کے نمونے فرانزک لیب بھیجوا دیئے گئے، فرانزک کے بعد پوسٹ مارٹم کی حتمی رپورٹ تیار کی جائے گی، پوسٹ مارٹم کیلئے درخواست مرحوم کی اہلیہ اور پولیس نے دی۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق ارشد شریف کا پوسٹ مارٹم پمز ہسپتال…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ عمران خان نے افواج پاکستان کو نشانہ بنایا، وہ اپنے مفاد کیلئے ہر بات کی قیمت لگانے کو تیار ہو جاتے ہیں، عمران خان قوم کو ایک ایسے موڑ پر لے آئے ہیں جس کا محور صرف ذاتی اقتدار ہے، پاکستان کی سالمیت، بیگناہوں کے خون اور اداروں کی ساکھ کی ان کے نزدیک کوئی اہمیت نہیں، ہماری کوشش ہو گی کہ لانگ مارچ کی صورتحال سول آرمڈ فورسز کنٹرول کریں تاوقتیکہ ایسی صورتحال پیدا نہ ہو۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ…
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں نے کہا ہے کہ انتخابات کرانے سے ملک میں استحکام آجائے گا، کہا گیا سائفرمن گھڑت بیانیہ ہے، اگر من گھڑت کہانی تھی تو پھر ڈی مارش کی کیا ضرورت تھی؟’ایک حوالہ میٹنگز کا دیا گیا، سوال یہ ہے کیا ہم نے ان میٹنگز میں کوئی غیر آئینی مطالبہ کیا ہے۔ ہمارا ایک ہی مطالبہ شفاف الیکشن کا ہے۔آرمی چیف سے ملاقاتوں میں کوئی غیرآئینی مطالبہ نہیں کیا گیا۔ تحریک انصاف کے رہنماؤں کے ہمراہ نیوز کانفرنس کے دوران سابق وفاقی وزیر خارجہ نے کہا کہ سب کی خواہش ہے ادارے…
