لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں نے کہا ہے کہ انتخابات کرانے سے ملک میں استحکام آجائے گا، کہا گیا سائفرمن گھڑت بیانیہ ہے، اگر من گھڑت کہانی تھی تو پھر ڈی مارش کی کیا ضرورت تھی؟’ایک حوالہ میٹنگز کا دیا گیا، سوال یہ ہے کیا ہم نے ان میٹنگز میں کوئی غیر آئینی مطالبہ کیا ہے۔ ہمارا ایک ہی مطالبہ شفاف الیکشن کا ہے۔آرمی چیف سے ملاقاتوں میں کوئی غیرآئینی مطالبہ نہیں کیا گیا۔ تحریک انصاف کے رہنماؤں کے ہمراہ نیوز کانفرنس کے دوران سابق وفاقی وزیر خارجہ نے کہا کہ سب کی خواہش ہے ادارے…
Author: Khabrain News
لاہور: (ویب ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان کے لانگ مارچ میں شرکت کروں گا۔ کل فائنل راؤنڈ شروع ہو رہا ہے۔ بہت اچھی بات ہے پاک فوج نے بطورادارہ فیصلہ کرلیا کہ سیاست میں حصہ نہیں لیں گے۔ نیوز کانفرنس کے دوران عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ عمران خان سے ایک گھنٹہ ملاقات ہوئی، اسلام آباد کسی کے باپ کا نہیں، اگر رانا ثنا نے ربڑ کی گولی استعمال کی تو پھراسلام آباد سے بھاگ نہیں سکو گے، اسحاق ڈار کو آئی…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور مصر کے درمیان اقتصادی شعبے میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کی قیادت اور وسیع تر عوامی و ادارہ جاتی رابطوں کے فروغ بہت اہم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمہوریہ مصر کے سفیر طارق محمد دھروج سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ملاقات میں پاکستان اور مصر تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مصر میں آئندہ ماہ COP-27 کانفرنس کے انعقاد کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کے ساتھ ٹیلی فون پر اپنی…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارت کے 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کو فوری طور پر واپس لینے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان، عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ مقبوضہ خطے میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے لیے بھارت کو جوابدہ ٹھہرانے کے لیے عملی اقدامات کے ساتھ ساتھ سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق دیرینہ تنازعہ کے پرامن اور منصفانہ حل میں سہولت فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔ 27…
دوحہ: (ویب ڈیسک) عرب ملک قطر میں بھارتی بحریہ کے 8 سابق سینئر اہلکار زیر حراست ہیں۔ اس معاملے پر نئی دہلی کی خاموش پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ بھارت کے متعدد میڈیا اداروں کی اطلاعات کے مطابق بھارتی بحریہ کے 8 سابق سینیئر افسران قطر میں تقریباً دو ماہ سے زیر حراست ہیں، لیکن چونکہ بھارتی حکومت خاموش ہے اس لیے کوئی بھی اس راز سے واقف نہیں ہے کہ آخر انہیں کیوں پکڑا گیا ہے اور حقیقت میں معاملہ کیا ہے۔ سب سے پہلے بھارت کی ایک معروف شخصیت میتو بھارگوا نے 25 اکتوبر کو ٹویٹ کے ذریعے…
لاہور: (ویب ڈیسک) ٹی 20 ورلڈکپ میں سنسنی خیز میچ کے بعد زمبابوے نے پاکستان کو سنسنی خیز میچ کے بعد ایک سکور سے ہرا دیا۔ زمبابوے کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کو ترجیح دی تو کریگ ارون اور ویسلی مدھویرے نے اننگز کا آغاز کیا۔ دونوں بیٹرز نے جارحانہ انداز اپنایا۔ زمبابوے کو پہلا نقصان 42 سکور پر اٹھانا پڑا، حارث رؤف نے ارون کو پویلین بھیجا، کپتان نے 19 رنز بنائے، 43 سکور پر مدھویرے بھی کریز چھوڑ گئے، اوپنر نے 17 رنز کی باری کھیلی، شمبا 10 گیندوں پر آٹھ رنز بنا کر شاداب…
نیویارک: (ویب ڈیسک) دنیا میں ہرہفتے فریج میں رکھا ہزاروں لاکھوں کلوگرام کھانا، پھل اور سبزیاں کچرے میں پھینکی جاتی ہیں۔ اب ایک چھوٹا سا آلہ کھانے کو تادیر تازہ رکھتے ہوئے اس نقصان کو کم کرسکتا ہے اور دوسری جانب ریفریجریٹر کی بو بھی کم کرسکتا ہے۔ یہ ایک چھوٹا سا آلہ ہے جو فوٹوکیٹےلسٹ ٹیکنالوجی کے تحت کام کرتا ہے اورفریج میں رکھی ہر شے میں بو روکتا ہے اور بیکٹیریا کی پیداوار سست کردیتا ہے۔ اس طرح پھلوں، سبزیوں، کھانوں اور مشروبات وغیرہ کی معیاد بڑھ جاتی ہے۔ اس طرح خوراک کا خرچ کم ہوجاتا ہے اور کھانے…
پرتھ: (ویب ڈیسک) ہوائی جہاز پر طویل سفر کرنے والے افراد جانتے ہیں کہ ہر فرد کھڑکی کے پاس بیٹھنا پسند کرتا ہے اور کوئی نہیں چاہتا کہ وہ درمیانی (مڈل) نشت میں بیٹھ کر خود کو قید کرلے، لیکن اب آسٹریلوی فضائی کمپنی نے صارفین کو اس جانب راغب کرنے کے لیے لاٹری کا اعلان کیا ہے جس کے بعد وہ خطیر رقم جیت سکیں گے۔ 7500 ووٹوں سے انکشاف ہوا ہے کہ صرف 0.6 فیصد لوگ ہی مڈل سیٹ پر بیٹھنا چاہتے ہیں کیونکہ وہ دومسافروں کے درمیان پھنس کر رہ جاتے ہیں اور بیت الخلا جانے میں بھی…
آئیڈاہو: (ویب ڈیسک) امریکا میں ایک شخص نے مٹر کو پھونک مار کر طویل فاصلے تک لے جا کر عالمی ریکارڈ بنا دیا۔ ڈیوڈ رش، جو اسٹیم ایجوکیشن کے فروغ کے لیے گینیز ریکارڈ بنانے کی کوشش کرتے ہیں، نے یہ ریکارڈ قائم کرتے ہوئے 250 واں ریکارڈ اپنے نام کیا۔ ڈیوڈ رش نے یہ ریکارڈ مٹر کو 84 فِٹ اور 11.28 انچز تک پھونک مار کر بنایا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ 52 فِٹ اور 9.96 انچز تک پھونک مار کر بنایا گیا تھا۔ ڈیوڈ رش نے 6.5 سال قبل یہ ریکارڈ مٹر کو 24 فٹ 7.6 انچز تک پھونک…
لاہور: (ویب ڈیسک) بھارتی فلمساز نے دوسری خاتون کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑے جانے پر اہلیہ پر کار چڑھا کر اسے زخمی کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فلمساز کمال کشور مشرا کو ان کی اہلیہ نے اندھیری کے ایک اپارٹمنٹ کے پارکنگ ایریا میں کسی دوسری خاتون کے ساتھ کار میں دیکھا۔ جب بھارتی فلم ساز کی اہلیہ پارکنگ ایریا میں پہنچی اور شوہر سے تکرار شروع کی تو کمال کشور مشرا نے وہاں سے فرار ہونے کے لئے اہلیہ پر گاڑی چڑھا دی جس سے اس کی اہلیہ کے سر، ٹانگ اور ہاتھوں پر چوٹ آئی۔ کمال کشور…
