تازہ تر ین

دوسری خاتون کیساتھ پکڑے جانے پر بھارتی فلمساز نے اہلیہ پر کار چڑھا دی

لاہور: (ویب ڈیسک) بھارتی فلمساز نے دوسری خاتون کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑے جانے پر اہلیہ پر کار چڑھا کر اسے زخمی کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فلمساز کمال کشور مشرا کو ان کی اہلیہ نے اندھیری کے ایک اپارٹمنٹ کے پارکنگ ایریا میں کسی دوسری خاتون کے ساتھ کار میں دیکھا۔
جب بھارتی فلم ساز کی اہلیہ پارکنگ ایریا میں پہنچی اور شوہر سے تکرار شروع کی تو کمال کشور مشرا نے وہاں سے فرار ہونے کے لئے اہلیہ پر گاڑی چڑھا دی جس سے اس کی اہلیہ کے سر، ٹانگ اور ہاتھوں پر چوٹ آئی۔
کمال کشور مشرا کی اہلیہ نے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا ہے جس پر پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
خیال رہے کہ کمال کشور مشرا ہندی فلم دیہاتی ڈسکو پروڈیوس کر چکے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain