فتح جنگ (بیورو رپورٹ) اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ اٹک نے کارروائی کرتے ہوئے دو وثیقہ نویسوں کو مبینہ طور پر رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیاترجمان کے مطابق تحصیل جنڈ کے رہائشی حفیظ الرحمن کی درخواست پر سرکل آفیسر اینٹی کرپشن جہانزیب خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جوڈیشل مجسٹریٹ نجم ایوب کی نگرانی میں چھاپہ مار کارروائی کی کارروائی کے دوران وثیقہ نویس افتخار احمد اور محمد فیاض کو رجسٹری پاس کرانے کے عوض 26 ہزار روپے رشوت وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیااینٹی کرپشن حکام کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
