اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) کے صدر محمد ذکریا اکبر ضیا، سینئر نائب صدر محمد اشفاق حسین چٹھہ، نائب صدر محمد وقاص خان اور سابق صدر سردار طاہر محمود نے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری سے ملاقات کی اور پلاسٹک بیگز کے استعمال کے الزام میں تاجروں کی گرفتاریوں پر چیمبرکی شدید تشویش سے آگاہ کیا۔ انہوں نے گرفتاریوں کو کاروباری برادری کے لیے ناقابل قبول اقدام قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ تاجروں کی گرفتاریاں فوری طور پر روکی جائیں اور پالیسی پر عملدرآمد کے لیے گرفتاریوں کے بجائے متوازن اور آگاہی پر مبنی طریقہ کار اختیار کیا جائے۔وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کاروباری برادری کے تحفظات کو تحمل سے سنا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تاجروں کی گرفتاریاں فالفور روک دی جائیں۔ انہوں نے آئی سی سی آئی وفد کو یقین دلایا کہ متعلقہ ضوابط کے بارے میں تاجروں اور عوام میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے خصوصی مہم شروع کی جائے گی تاکہ تعاون اور آگاہی کے ذریعے پالیسی پر مثر عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔ملاقات میں یہ بھی اتفاق کیا گیا کہ حکومتی پالیسی کے مطابق دودھ، دہی اور گوشت سمیت ضروری اشیائے خورونوش کے لیے پلاسٹک بیگز کے استعمال کی اجازت ہوگی۔ آئی سی سی آئی قیادت نے وزیر مملکت کے مثبت ردعمل کو سراہتے ہوئے اس امر پر زور دیا کہ ماحولیاتی تحفظ کے مثر اقدامات مشاورت، آگاہی اور سہولت کاری کے ذریعے نافذ کیے جائیں، جبکہ تاجروں کی جائز کاروباری سرگرمیوں کا تحفظ اور انہیں غیر ضروری مشکلات سے بچانا بھی یقینی بنایا جائے۔آئی سی سی آئی کے وفد میں ایگزیکٹو ممبران عمر حسین ملک، شعیب ظفر اور اسلام آباد انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے صدر محمد اویس خٹک بھی شامل تھے۔
بریکنگ نیوز
- سونے کی قیمت میں 6 ہزار روپے کا بڑا اضافہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 80 ہزار کے قریب
- پاکستانی افواج کئی دہائیوں سے سعودی عرب میں موجود ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
- ہاسنگ سوسائٹی مالکان NOCنہ ہونے کے باوجود شہریوں کو لوٹنے میں مصروف
- صفائی ٹیکس کی ادائیگی کے باوجود جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر شہریوں کو شد ید مشکلات کا سامنہ
- کا مطالبہ تسلیمICCI پلاسٹک بیگز کے معاملے پر تاجروں کو فوری ریلیفپ
- GHQ حملہ کیس،شاہ محمود قرشی سمیت120سے زائد ملزمان کیخلاف سماعت ملتوی
- یورپ کیلئے براہ راست شپنگ سروس بحال، برآمد کنندگان کو سہولت ملے گی، جنید انوار چوہدری
- آلوکی فی ایکڑ آمدنی دوسری فصلوں کے مقابلہ میں زیادہ ہوتی ہے،رپورٹ
- فشریز ٹریننگ سب سنٹرراولپنڈی میں آن لائن ٹرینگ کورس کا آغاز 12 اکتوبرکو ہو گا
- کمشنر راولپنڈی سلمان غنی کی زیر صدارت راولپنڈی ڈویلپمنٹ ا تھارٹی میں اجلاس
- اٹک میں پروگرام ” دھی رانی” کے انعقاد کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ اجلاس
- خواتین کی معاشی خودمختاری پائیدار اقتصادی ترقی کیلئے ضروری: صدر ICCI
- NHA کو مانسہرہ سے ناران ماڈل شاہراہ کی فیزیبلٹی تیار کرنیکی ہدایت
- دو وثیقہ نویسوں کو مبینہ طور پر رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار
- DCاٹک کا شہر کا دورہ، جاری ترقیاتی و تعمیراتی منصوبوں کا جائزہ لیا
- ڈپٹی کمشنر ندیم ناصر کی زیر صدارت انسداد ڈینگی کا اجلاس
- اٹلی کے ورک ویزا کے نام پر شہری سے لاکھوں وصول کرنے والا ملزم راولپنڈی سے گرفتار
- راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں 5 افراد کو حراست میں لیکر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
- مقدمہ قتل میں نامزد ملزم کو الزام ثابتہونے پر موت کی سزا سنادی گئی
- کسی ملزم کی ضمانت منظور ہونے کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ وہ بے گناہ ثابت ہوگیا، رضا تنویر سپرا
