مری(نمائندہ خبریں)دیول عبدالمعیز قتل کیس کے حوالے سے سوشل میڈیا پر اٹھائے گئے سوالات پر ڈی پی او مری ڈاکٹر رضا تنویر سپرا نے کہا ہے کہ کسی ملزم کی ضمانت منظور ہونے کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ وہ بے گناہ ثابت ہوگیا یا پولیس کی تفتیش غلط تھی پولیس نے مقدمے کی تفتیش شواہد اور حقائق کی بنیاد پر کی اور عدالتی کارروائی کے دوران مدعی کے مقف کی تائید کی انہوں نے کہا کہ اگر کسی کے پاس تفتیش میں کوتاہی، جانبداری یا کسی اہم شہادت کو نظرانداز کرنے کے ٹھوس شواہد ہیں تو وہ براہِ راست ان کے دفتر آئے، جبکہ تفتیش پر اعتراض کی صورت میں تبدیلی تفتیش کی باقاعدہ درخواست بھی دی جا سکتی ہے۔ ڈی پی او نے واضح کیا کہ ٹھوس شواہد سامنے آنے پر قانون کے مطابق مزید تفتیش کی جائے گی، نہ کسی بے گناہ سے زیادتی ہوگی اور نہ کسی قصوروار کو رعایت دی جائے گی۔
