راولپنڈی (عرفان چوہان سے )کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی کے صفائی کے ٹھیکیدار، افسران اور
اہلکاروں کے مبینہ گٹھ جوڑ کے باعث شہریوں کی جانب سے صفائی ٹیکس کی ادائیگی کے باوجود مختلف علاقوں میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگ گئے ہیں، جس سے تعفن اور بدبو کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ مختلف بیماریاں پھیلنے کا خدشہ بھی پیدا ہو گیا ہے۔ کینٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے صفائی کا 2 کروڑ روپے سے زائد کا سالانہ ٹھیکہ دیا گیا ہے، تاہم صفائی کی صورتحال بدستور ابتر ہے۔ شہریوں نے ڈی جی ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹس اور اسٹیشن کمانڈر راولپنڈی سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں کئی کئی روز سے گندگی کے ڈھیر موجود ہیں، جن سے اٹھنے والی بدبو اور تعفن کے باعث شہریوں کا گزرنا محال ہو گیا ہے۔ شہریوں شکیل، ثمر اصغر، زبیر ملک، سخاوت، مظہر اعوان، علاالدین اور کشور وغیرہ نے الزام عائد کیا ہے کہ مبینہ طور پر صفائی کے انچارج خلیل خان اور ٹھیکیدار کی ملی بھگت کے باعث روزانہ کچرا اٹھانے کے بجائے کئی مقامات سے تین تین روز بعد کچرا اٹھایا جاتا ہے، جس کے باعث گندگی کے ڈھیر مزید بڑھ جاتے ہیں۔شہریوں کے مطابق ڈھوک سیداں، محلہ حاجیاں، پیپلز کالونی، اسٹریٹ نمبر 37/8، رینج روڈ، سہام، آفیسرز کالونی لین نمبر 1، ڈھوک گجراں، بیت صدا کالونی، مکرم ٹان، الیاس کالونی اور دیگر علاقوں میں کئی روز سے گندگی کے ڈھیر پڑے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مختلف علاقوں میں جگہ جگہ کوڑا جمع ہونے کے باوجود متعلقہ افسران کی مثر نگرانی دکھائی نہیں دیتی۔شہریوں نے کہا کہ وہ کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی کو پراپرٹی ٹیکس، پانی اور صفائی کے ٹیکس باقاعدگی سے ادا کر رہے ہیں، تاہم اس کے باوجود اگر کئی کئی روز تک گندگی نہ اٹھائی جائے تو یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ صفائی کا نظام کس انداز میں چلایا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی نے صفائی کا 2 کروڑ روپے سے زائد کا سالانہ ٹھیکہ دیا ہوا ہے، تاہم ٹھیکیدار کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث مبینہ طور پر مزید رقم کا مطالبہ کیا گیا ہے اور مقف اختیار کیا گیا ہے کہ موجودہ ٹھیکے میں اسے نقصان ہو رہا ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نصیر آباد، کوہ نور ملز کے سامنے قائم ڈمپنگ پوائنٹ سے بھی روزانہ کی بنیاد پر کچرا اٹھانے کے بجائے مبینہ طور پر تین روز بعد کچرا اٹھایا جاتا ہے، جہاں سے ایک وقت میں 7 سے 8 ڈمپر کچرا لے کر جاتے ہیں۔ علاقہ مکینوں کی جانب سے صفائی کے ناقص انتظامات اور گندگی کے خلاف متعدد مرتبہ احتجاج بھی کیا جا چکا ہے۔شہریوں نے ڈی جی ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹس اور اسٹیشن کمانڈر راولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ صفائی کے ناقص انتظامات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ذمہ دار افسران و اہلکاروں اور ٹھیکیدار کے خلاف کارروائی کی جائے اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے صفائی کا نظام مثر بنایا جائے۔
بریکنگ نیوز
- مولانا فضل الرحمان کے گرد گھیرا مزید تنگ اسعد محمود کے مالیاتی امور اتہائی مشکوک مہم ورار
- ٹرمپ نے جے ڈی وینس کو بظاہر خارجہ پالیسی معاملات سے ہٹا دیا داخلی امور پر توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت
- وزیراعظم کا بڑا فیصلہ’ وفاقی تعلیمی اداروں میں سکیورٹی اہلکاروں کے قیام پر پابندی عائد
- لاہور ملتان فضائی آلودگی انتہا کو پہنچ گئی موٹروے ١یم 4 اور 5 مختلف مقامات پر دھند کے باعث بند
- وادی ناران، جھیل لولوسر، گٹی داس اور سیف الملوک میں برفباری
- حوثیوں نے مسجدالحرام کے قریب پھر 2 بلیسٹک میزائل داغ دیئے سعودی دفاعی نظام نے فضاء میں تباہ کر دئے
- امریکا کی ری پبلکن ریاست میں بڑا سیاسی اپ سیٹ، 140 سال بعد پہلی بار سیاہ فام سینیٹر منتخب
- علاقائی سلامتی اور معاشی اصلاحات میں توازن ناگزیر ہے، سردار مسعود خان
- صدرآصف علی زرداری سے وزیرداخلہ محسن نقوی ملاقات کررہے ہیں۔
- یوکرین جنگ خاتمے کی کوششیں تیز کشنر ‘ وٹکوف کی پیوٹن سے ملاقات
- نئے صوبوں کی بازگشت تیز بانی پی ٹی آئی نے حمایت کر دی زرداری سے محسن نقوی کی اہم ملاقات
- نئے صوبے محسن نقوی کے حکم پر نہیں بنیں گے: عظمیٰ بخاری
- جھیل لولوسرٹاپ پرشدید برف باری سے پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ رکھی ہے۔
- ٹرمپ کا گرین سگنل جے ڈ ی وینس کا جنگ خاتمے کیلئے براہ راست ایرانی حکام سے ملاقات پر غور
- شہباز شرییف کی ترک سوڈان فن لینڈ عراقی صدور سے ملاقاتیں وطن واپس روانہ
- انطالیہ: وزیراعظم محمد شہبازشریف کاپ31 کے موقع پر عراق کے صدر نزار محمد سعید آمیدی ملاقات کر رہے ہیں۔
- پاک فوج سعودیہ کے دفاع کیلئے تیار حرمین شریفین کی سلامتی اولین ترجیح ڈی جی آئی ایس پی آر
- فضل الرحمان دوسروں کو انصاف کی تلقین کرتے خود قبضے کی جگہ پر بیٹھے ہیں۔گورنرکنڈی
- کانگو ، بزدلی اور فرائض سے غفلت پر 66 فوجیوں کو سزائے موت
- سندھ حکومت کا آبادگاروں کو 17 ارب روپے سبسڈی دینے کا فیصلہ
