راولپنڈی(خصوصی رپورٹر) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے تحریک انصاف کے سابق چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت 120 سے زائد ملزمان کے خلاف جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کسی کاروائی کے بغیر 22 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے گزشتہ روز سماعت کے موقع پر سابق چیئرمین کے وکیل محمد فیصل ملک اور پراسیکیوشن ٹیم عدالت میں موجود تھی تاہم عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید سمیت دیگر ملزمان کو حاضری لگا کر جانے کی اجازت دے دی اور سماعت کسی کاروائی کے بغیر 22 اکتوبر تک ملتوی کر دی یاد رہے کہ تھانہ آر اے بازار کے اس مقدمہ میں سابق چیئرمین، سابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور، سابق وفاقی وزرا شیخ رشید، شبلی فراز، عمر ایوب اور راجہ بشارت سمیت 120 سے زائد ملزمان نامزد ہیں۔ جی ایچ کیو حملہ کیس میں ملزمان پر فرد جرم عائد ہونے کے بعد 45 سے زائد گواہان پر جرح بھی مکمل ہو چکی ہے جبکہ عدالت نے سابق چیئرمین کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کا حکم جاری کر رکھا ہے۔
