راولپنڈی(خصوصی رپورٹر)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے انسداد انسانی سمگلنگ سرکل نے اٹلی کے ورک ویزا کے نام پر شہری سے لاکھوں روپے وصول کرنے والا ملزم راولپنڈی سے گرفتار کرلیا ایف آئی اے ذرائع کے مطابق راجہ وجاہت اقبال نامی ملزم نے خاتون کو اٹلی کا ورک ویزہ فراہم کرنے کا جھانسہ دے کر 27 لاکھ 50 ہزار روپے ہتھیائے تھے۔ رقم وصول کرنے کے باوجود ملزم خاتون کو ویزہ فراہم کرنے میں ناکام رہا اس طرح ملزم نے دھوکہ دہی اور فراڈ سے خاتون کو شدید مالی نقصان پہنچایا جسے گزشتہ روز راولپنڈی سے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
