Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ہاسنگ سوسائٹی مالکان NOCنہ ہونے کے باوجود شہریوں کو لوٹنے میں مصروف
    • صفائی ٹیکس کی ادائیگی کے باوجود جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر شہریوں کو شد ید مشکلات کا سامنہ
    • کا مطالبہ تسلیمICCI پلاسٹک بیگز کے معاملے پر تاجروں کو فوری ریلیفپ
    • GHQ حملہ کیس،شاہ محمود قرشی سمیت120سے زائد ملزمان کیخلاف سماعت ملتوی
    • یورپ کیلئے براہ راست شپنگ سروس بحال، برآمد کنندگان کو سہولت ملے گی، جنید انوار چوہدری
    • آلوکی فی ایکڑ آمدنی دوسری فصلوں کے مقابلہ میں زیادہ ہوتی ہے،رپورٹ
    • فشریز ٹریننگ سب سنٹرراولپنڈی میں آن لائن ٹرینگ کورس کا آغاز 12 اکتوبرکو ہو گا
    • کمشنر راولپنڈی سلمان غنی کی زیر صدارت راولپنڈی ڈویلپمنٹ ا تھارٹی میں اجلاس
    • اٹک میں پروگرام ” دھی رانی” کے انعقاد کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ اجلاس
    • خواتین کی معاشی خودمختاری پائیدار اقتصادی ترقی کیلئے ضروری: صدر ICCI
    • NHA کو مانسہرہ سے ناران ماڈل شاہراہ کی فیزیبلٹی تیار کرنیکی ہدایت
    • دو وثیقہ نویسوں کو مبینہ طور پر رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار
    • DCاٹک کا شہر کا دورہ، جاری ترقیاتی و تعمیراتی منصوبوں کا جائزہ لیا
    • ڈپٹی کمشنر ندیم ناصر کی زیر صدارت انسداد ڈینگی کا اجلاس
    • اٹلی کے ورک ویزا کے نام پر شہری سے لاکھوں وصول کرنے والا ملزم راولپنڈی سے گرفتار
    • راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں 5 افراد کو حراست میں لیکر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
    • مقدمہ قتل میں نامزد ملزم کو الزام ثابتہونے پر موت کی سزا سنادی گئی
    • کسی ملزم کی ضمانت منظور ہونے کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ وہ بے گناہ ثابت ہوگیا، رضا تنویر سپرا
    • پیرا فورس کی مبینہ کارروائیاں عروج پر،لاکھو ں ٹیکس دینے والے تاجر بے بس
    • بھارتی نژاد نوی پلے نے نوبیل امن انعام 2026 جیت لیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    NHA کو مانسہرہ سے ناران ماڈل شاہراہ کی فیزیبلٹی تیار کرنیکی ہدایت

    By Khabrain Newsاکتوبر 9, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی ) وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو مانسہرہ سے ناران تک 123 کلومیٹر شاہراہ کو ماڈل منصوبے کے طور پر تیار کرنے کے لیے فیزیبلٹی پیش کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تین لین کا موٹروے کا مجوزہ منصوبہ نہ صرف سیاحت کے فروغ بلکہ چین تک تجارتی روابط مضبوط بنانے میں بھی سنگ میل ثابت ہو سکتا ہے۔وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کو اجلاس میں مانسہرہ، ناران، جھالکنڈ، چلاس شاہراہ کے مختلف امور اور منصوبے پر پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی پریزینٹیشن دی گئی۔ عبدالعلیم خان نے ہدایت کی کہ اس منصوبے کے تمام پہلووں کا جائزہ لے کر قابلِ عمل اور جامع رپورٹ تیار کی جائے تاکہ اس اہم شاہراہ کو جدید تقاضوں کے مطابق بنایا جا سکے۔ وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی زیر صدارت نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے خصوصی اجلاس میں اہم شاہراہوں کی تعمیرسمیت ادارے کے اہم امور کا جائزہ لیا گیا۔وفاقی وزیر مواصلات نے کہا کہ گورو نانک ایکسپریس وے کے منصوبے کو انٹرنیشنل ٹینڈرنگ کے مرحلے میں لے جانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ گورو نانک ایکسپریس وے سکھ کمیونٹی کے لیے مذہبی، تاریخی اور روحانی اعتبار سے خصوصی اہمیت کا حامل منصوبہ ہوگا، اس لیے اس کی تعمیر میں عالمی معیار کو ملحوظ خاطر رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ گورو نانک ایکسپریس وے کے لیے عالمی سرمایہ کاری لائی جائے گی اور برطانیہ، کینیڈا اور امریکہ میں مقیم سکھ برادری کو اس منصوبے پر سرمایہ کاری کی دعوت دیں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ منصوبے کو جدید انفراسٹرکچر، بین الاقوامی معیار اور سرمایہ کاری کے بہترین مواقع سے ہم آہنگ کیا جائے گا۔اجلاس میں راولپنڈی سے پشاور تک جی ٹی روڈ کے مختلف حصوں پر جاری تعمیراتی و ترقیاتی کاموں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے این ایچ اے حکام کو ملتان، مظفرگڑھ، میانوالی شاہراہ کا تعمیراتی کام آئندہ دو ماہ میں مکمل کرنے کا ٹاسک دیا۔عبدالعلیم خان نے ہدایت کی کہ این ایچ اے جاری منصوبوں کو کم سے کم وقت میں مکمل کرے اور تمام منصوبوں کی ڈیڈ لائن پر تکمیل یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ شاہراہوں پر شہریوں کی حفاظت سے بڑھ کر کوئی ترجیح نہیں ہو سکتی۔وفاقی وزیرمواصلات نے این ایچ اے حکام کو تمام نئی اور زیرِ تعمیر شاہراہوں پر سیفٹی فیچرز100 فیصد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ روڈ سیفٹی پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گاجبکہ پنڈی بھٹیاں، فیصل آباد موٹروے ایم-4 کی توسیع کے منصوبے میں حفاظتی جنگلے کی تعمیر کا فیصلہ بھی کیا گیا۔وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے مزید ہدایت کی کہ نئی شاہراہوں کے دونوں اطراف مسافروں کی سہولت کے لیے ریسٹ ایریاز اور واش رومز تعمیر کیے جائیں جبکہ نئے مکمل ہونے والے منصوبوں کو ہر لحاظ سے محفوظ، خوبصورت اور عوام دوست بنایا جائے۔وفاقی وزیر مواصلات نے نئی شاہراہوں اور موٹرویز کی تعمیر میں گرین بیلٹس کو لازمی حصہ بنانے کی ہدایت بھی کی۔ انہوں نے این ایچ اے حکام کو ہدایت کی کہ شاہراہوں کے اطراف ہارٹیکلچر کو باقاعدہ منصوبوں کا حصہ بنایا جائے تاکہ جدید انفراسٹرکچر کے ساتھ ماحول دوست اور خوبصورت شاہراہیں یقینی بنائی جا سکیں۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ قومی شاہراہوں اور موٹرویز کی تعمیر و ترقی کا مقصد صرف سفری سہولیات میں اضافہ نہیں بلکہ محفوظ، خوبصورت اور پائیدار انفراسٹرکچر کی فراہمی بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ این ایچ اے تمام جاری منصوبوں کی رفتار مزید تیز کرے اور مقررہ مدت کے اندر ان کی تکمیل یقینی بنائے۔اجلاس کو وفاقی سیکرٹری مواصلات، چیئرمین این ایچ اے اور کے پی کے اور پنجاب سے این ایچ اے کے سینئر افسران نے اہم امور پر بریفنگ بھی دی۔

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      ہاسنگ سوسائٹی مالکان NOCنہ ہونے کے باوجود شہریوں کو لوٹنے میں مصروف

      صفائی ٹیکس کی ادائیگی کے باوجود جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر شہریوں کو شد ید مشکلات کا سامنہ

      کا مطالبہ تسلیمICCI پلاسٹک بیگز کے معاملے پر تاجروں کو فوری ریلیفپ

      تازہ ترین

      بھارتی نژاد نوی پلے نے نوبیل امن انعام 2026 جیت لیا

      پاکستانی اداکارہ نیلم منیر کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش

      شمالی وزیرستان اپریشن فتہ الخوارج کے 4 کمانڈر سمیت 9 دہشت گرد ہلاک

      190 ملین پائونڈ کیس: بشری بی بی کی ضمانت کا کیس وفاقی آئینی عدالت میں سماعت کیلئے مقرر

      عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت دوبارہ 105 ڈالر سے اوپر پہنچ گئی

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.