لاہور: (ویب ڈیسک) بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے باوجود ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں پانچ امریکی ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی اور نئی قیمت 1663 ڈالر ہو گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے باوجود ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالہ سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 1800 روپے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا۔ اور قیمت ایک لاکھ 51 ہزار روپے ہو گئی ہے۔…
Author: Khabrain News
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اٹک میں تیل کا کنواں دریافت ہوا ہے جس سے یومیہ 882 بیرل تیل اور 0.93 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس حاصل ہوگی۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے ترجمان کے مطابق او جی ڈی سی ایل کو پنجاب میں تیل کی دریافت میں اہم کامیابی ہوئی ہے، تیل کی دریافت ضلع اٹک میں کمپنی آپریٹڈ ویل توت ڈیپ ون سے ہوئی۔ ترجمان کے مطابق 5545 میٹر گہرے توت ڈیپ ون ویل پر کام کا آغاز 25 دسمبر 2020ء کو ہوا تھا، کنویں سے یومیہ 882 بیرل تیل اور 0.93 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس…
پرتھ: (ویب ڈیسک) ٹی20 ورلڈکپ میں سپر 12 مرحلے کے بارہویں میچ میں زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو فتح کے لیے 131 رنز کا ہدف دے دیا۔ پرتھ کرکٹ گراؤنڈ میں جاری میچ میں زمبابوے کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور کہا کہ کوشش ہوگی پاکستان کے خلاف بڑا ٹارگٹ سیٹ کریں تاہم ان کی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر 130 رنز اسکور کرسکی۔ سب سے زیادہ رنز سین ویلیم نے 28 گیندوں پر 31 بنائے جبکہ چار کھلاڑی آٹھ رنز، نو رنز، صفر ، صفر پر آؤٹ ہوکر سنگل ڈیجٹ کو کراس نہ کرسکے۔…
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جب ہماری حکومت بیرونی سازش، اندرونی میر جعفر، میر صادق نے مل کر گرائی تو سوشل میڈیا نے دکھایا۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ زندہ معاشرہ اور مرے ہوئے معاشرے میں کیا فرق ہوتا ہے، انسان تو جیل میں بھی زندہ رہ سکتا ہے، سوشل میڈیا انسانی تاریخ میں انقلاب آرہا ہے، امریکا میں کوئی اسرائیل کے خلاف بات نہیں کرسکتا وہ میڈیا پر بات نہیں آتی، لاکھوں…
لاہور: (ویب ڈیسک) ریلوے پولیس اہلکار نے ٹرین پر سوار ہوتے ہوئے پھسل کر گرنے والی مسافر خاتون کی جان بچا لی۔ خاتون کی ٹرین میں سوار ہونے کی ویڈیو سامنے آگئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون اپنی فیملی کے ساتھ کراچی جانے والی ٹرین میں سوار ہونا چاہتی تھی کہ مسافر خاتون کا ٹرین پر سوار ہوتے ہوئے پاؤں پھسل گیا۔ پلیٹ فارم پر موجود ریلویز پولیس کے اے ایس آئی نے بروقت خاتون کی جان بچا لی۔ اے ایس آئی کی حاضر دماغی اور ذمہ داری کی بدولت خاتون حادثاتی طور پر ٹرین کے…
ممبئی:(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے کئی اداکاروں کو سپر اسٹار بنانے والے نامور ہدایتکار اسماعیل شروف 62 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اسماعیل شروف کا انتقال ممبئی کے کوکیلا بین دھروبائی امبابی اسپتال میں ہوا جہاں انہیں ایک ماہ قبل دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ اسماعیل شروف نے 80 اور 90 کی دہائی میں فلم آہستہ آہستہ، ضد اگر، گاڈ اینڈ گن، پولیس پبلک، مجدھار، دل آخر دل ہے، بلندی، سوریا اینڈ جھوٹا سچ جیسی سُپر ہٹ فلموں کی ہدایتکاری کی تھی ان کی آخری فلم تھوڑا تم بدلو…
لاہور: (ویب ڈیسک) صوبائی دارالحکومت میں ناخلف بیٹوں نے گھریلو ناچاقی پر فائرنگ کرکے اپنےو الد کو قتل کردیا۔ کوٹ لکھپت کے علاقے میں گھریلو ناچاقی پر جھگڑے کے دوران بیٹوں نے باپ کو گولی مار کر قتل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 50 سالہ شوکت کے ساتھ اس کے بیٹوں حسنین، عابد اور بیوی کا جھگڑا ہوا تھا۔ گھر والوں کے مابین لڑائی کے دوران طیش میں آ کر بیٹوں نے باپ پر گولی چلا دی، جس کے نتیجے میں شوکت موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ دونوں بیٹے عابد اور حسنین الگ گھروں میں رہتے ہیں اور دونوں…
پرتھ:(ویب ڈیسک) ٹی20 ورلڈکپ میں سپر 12 مرحلے کے بارہویں میچ میں زمبابوے نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ پرتھ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے میچ میں زمبابوے کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی پاکستان کیخلاف بڑا ٹارگٹ سیٹ کریں۔ اس موقع پر کپتان بابراعظم نے کہا کہ ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ ہی کرنا چاہتے تھے تا کہ ابتدا میں بالرز سوئنگ سے فائدہ اٹھاسکیں۔ دوسری جانب قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے آصف علی کی جگہ محمد وسیم جونئیر…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے تاحیات نااہلی کیس میں پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا سے دو سوالوں کے جوابات طلب کر لیے۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے فیصل واوڈا تاحیات نااہلی کیس کی سماعت کی، فیصل واوڈا کے وکیل وسیم سجاد نے دلائل دیے۔ کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے ریمارکس دیے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی 62 ون ایف کے تحت ڈکلیئریشن کو سپریم کورٹ برقرار رکھ سکتی ہے یا نہیں، کیوں نا سپریم کورٹ حقائق کی روشنی میں مکمل انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لیے…
سڈنی: (ویب ڈیسک) ٹی 20 ورلڈکپ میں سپر 12 مرحلے کے گیارہویں میچ میں بھارت نے نیدرلینڈز کو باآسانی 56 رنز سے شکست دیدی۔ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں بھارتی کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، مقررہ 20 اوورز میں بھارتی ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز سکور کیے۔ بھارتی اوپنر کے ایل راہول ایک بار پھر بڑا سکور کرنے میں ناکام رہے تاہم روہت شرما نے 53 اور ویرات کوہلی نے 55 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ سوریا کمار یادیو 25 گیندوں پر 51 رنز بنا کر نمایاں…
