Author: Khabrain News

سڈنی: (ویب ڈیسک) ٹی 20 ورلڈکپ میں سپر 12 مرحلے کے گیارہویں میچ میں بھارت نے نیدرلینڈز کو باآسانی 56 رنز سے شکست دیدی۔ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں بھارتی کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، مقررہ 20 اوورز میں بھارتی ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز سکور کیے۔ بھارتی اوپنر کے ایل راہول ایک بار پھر بڑا سکور کرنے میں ناکام رہے تاہم روہت شرما نے 53 اور ویرات کوہلی نے 55 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ سوریا کمار یادیو 25 گیندوں پر 51 رنز بنا کر نمایاں…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان نفرت اور قوم کو تقسیم کرنے کی بات کر رہے ہیں، پہلے ان کے پاس ماڈل ٹاؤن کی ڈیڈ باڈیز تھیں، اب ارشد شریف کی ڈیڈ باڈی سامنے آئی جس کی بنیاد پر فتنے کی کال دی گئی ہے۔ پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران نیازی ایک قومی ناسور کی صورت اختیار کر چکا ہے، جس کا علاج قوم کی زندگی کے لیے بہت ضروری ہے، آرمی چیف نے ملک کی بڑی خدمت کی ہے، انہوں نے معیشت…

مزید پڑھیں

سڈنی: (ویب ڈیسک) آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز میتھیو ویڈ بھی کورونا کا شکار ہوگئے ہیں۔ آسٹریلوی میڈیا رپورٹس کے مطابق میتھیو ویڈ کے انگلینڈ کے خلاف اہم میچ کھیلنے کے امکانات ہیں، اس سے قبل آسٹریلیا کے سپنر ایڈم زمپا بھی کووڈ 19 کا شکار ہوئے تھے جو اب صحتیاب ہوچکے ہیں۔ خیال رہے کہ آئی سی سی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں قوانین مثبت ٹیسٹ آنے والے کرکٹر کو کھیلنے کی اجازت دیتے ہیں۔

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) ایلون مسک نے ٹوئٹر کے ملازمین کو کہا ہے کہ کمپنی کا کنٹرول حاصل کرنے کے بعد ان کا 75 فیصد عملے کو فارغ کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں۔ بلومبرگ کی ایک رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ ایلون مسک نے یہ بات سان فرانسسکو میں ٹوئٹر کے ہیڈ آفس کے دورے کے موقع پر کہی، ٹیسلا کے بانی کی جانب سے ٹوئٹر کے کچھ ملازمین کو نکالے جانے کا امکان ہے جس کے باعث ورکرز پریشانی کے شکار ہیں۔ یہ رپورٹ اس وقت سامنے آئی جب ایلون مسک 26 اکتوبر کو ٹوئٹر کے…

مزید پڑھیں

تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے صوبے فارس میں شاہ چراغ کے مزار پر حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی شہر شیراز میں درگاہ پر فائرنگ کا واقعہ بدھ کے روز پیش آیا جس میں متعدد افراد کو ہلاک کیا گیا۔ دوسری جانب ایرانی حکومت کی طرف سے کی گئی تصدیق کے مطابق واقعے میں 15 افراد ہلاک ہوئے جبکہ داعش نے 20 افراد کے مارے جانے کا دعویٰ کیا ہے۔ ٹیلی گرام چینل کے ذریعے داعش نے ذمہ داری قبول کی ہے، داعش کے مطابق جنوبی ایران کے شہر شیراز میں…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کینیا میں پولیس کی فائرنگ سے شہید ہونے والے صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کی نماز جنازہ فیصل مسجد میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ خطیب فیصل مسجد پروفیسر ڈاکٹر قاری محمد الیاس نے پڑھائی، سیاسی، سماجی رہنماؤں، صحافی برادری سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز، اعظم سواتی اور مراد سعید، سابق وزیراعظم اور ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی، پی پی رہنما فیصل کریم کنڈی سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما بھی نمازہ جنازہ میں شریک تھے، ان کے علاوہ…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی فلم انڈسٹری کی ملکہ جذبات نیئرسلطانہ نے طویل عرصے تک انڈسٹری پر راج کیا ، دو سو سے زائد فلموں میں اپنی اداکاری کی دھاک بٹھائی، انہیں مداحوں سے بچھڑے 30 برس بیت گئے مگر ان کا فن آج بھی زندہ ہے۔ کبھی رومانوی کردار ادا کیا تو کبھی غمزدہ لڑکی کے روپ میں نظر آئیں، نیئر سلطانہ نے جو کام بھی کیا بے مثال کیا۔ نازلی کے فلمی نام سے فنی سفر شروع کرنے والی نیئر سلطانہ نے1955 میں فلم ’’قاتل‘‘ سے کیریئر کا آغاز کیا، بعد میں اداکار درپن کے ساتھ ان کی جوڑی…

مزید پڑھیں

سڈنی: (ویب ڈیسک) ٹی20 ورلڈکپ میں سپر 12 مرحلے کے گیارویں میچ میں بھارت نے نیدرلینڈز کو جیت کیلئے 180 رنز کا ہدف دیدیا۔ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے میچ میں بھارتی کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، مقررہ 20 اوورز میں بھارتی ٹیم 2 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز اسکور کیے۔ بھارتی اوپنر کے ایل راہول ایک بار پھر بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہے تاہم روہت شرما نے 53 جبکہ ویرات کوہلی نے 62 اور سوریا کمار یادیو نے 51 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ نیدرلینڈز کی جانب سے فریڈ کلاسن…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چیئرمین پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کو تاریخی قرار دیدیا۔ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم اور ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے کینیا میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والے نجی ٹی وی کے سینئر صحافی ارشد شریف اور امریکی سائفر سے متعلق غیر معمولی پریس کانفرنس کر کے صحافیوں کے سوالات کے جواب دیے۔اس حوالے سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام…

مزید پڑھیں

کراچی : (ویب ڈیسک) پَلس کنسلٹنٹ کے سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ کراچی میں 69 فیصد شہری اسٹریٹ کرائم کا نشانہ بن چکے ہیں۔ سروے کے مطابق اسٹریٹ کرائم کا نشانہ بننے والوں میں ہر 10 میں سے 7 افراد نے اپنے پڑوسیوں کے اسٹریٹ کرائمز کا شکار ہونے کا بتایا۔ 63 فیصد نے کسی آفس کے ساتھی جبکہ 23 فیصد نے خود اسٹریٹ کرمنلز کے ہاتھوں لٹنے کا انکشاف کیا۔ پلس کنسلٹنٹ نے کراچی کے ساتوں اضلاع کے ایک ہزار سے زائد شہریوں کی رائے پر مبنی نیا سروے جاری کردیا۔

مزید پڑھیں