Author: Khabrain News

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) توہین عدالت کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو 7 دن میں دوبارہ تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللہ کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے توہین عدالت کیس کی سماعت کی، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا تھا۔ عمران خان کے وکیل حامد خان روسٹرم پر آئے تو چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دئیے کہ آپ عمران خان کے وکیل کے ساتھ…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ایشیا کپ 2022 میں پاکستان کے سابق باؤلر عمر گل کی اہلیہ نے شوہر سے “ہولا ہاتھ” رکھنے کی درخواست کر دی۔ پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر اور افغان کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ عمر گل کی اہلیہ ڈاکٹر مریم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ “پاکستان کے خلاف ذرا ہاتھ ہولا رکھنا کوچ صاحب” ڈاکٹر مریم نے اپنے شوہر عمر گل کو افغانستان کے دوسرا میچ جیتنے پر مبارکباد بھی دی۔ اس سے قبل عمر گل نے افغانستان کے دوسرا میچ جیتنے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میں الیکشن دیکھ رہا ہوں کیونکہ سیلابی پانی تو ایک ماہ میں نیچے آ جائے گا۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ راستے بند کرانے کی سمجھ نہیں آئی کہ اتنا خوف کیوں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کارکنان کو بھی کہا ہے کہ کسی نے بھی نہیں آنا۔ یہ جملہ میں نے صحافی کے تنگ کرنے پر کہا تھا کہ “میں بڑا خوف ناک ہوں”…

مزید پڑھیں

لندن: (ویب ڈیسک) انگلش کرکٹ ٹیم کی قیادت آل راؤنڈر معین علی کو ملنے کا امکان ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق انگلینڈ کی ٹیم کے کپتان جوز بٹلر کی فٹنس مسائل کے باعث دورہ پاکستان میں شرکت مشکوک ہے جس کی وجہ سے دورہ پاکستان کے دوران ٹیم کی قیادت معین علی کو ملنے کا امکان ہے۔ 17 سال بعد پاکستان کا دورہ کرنے والے انگلینڈ کے اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے کر دیا جائے گا۔ جوز بٹلر پنڈلی کے زخم کی وجہ سے دی ہنڈریڈ ٹورنامنٹ سے پہلے ہی باہر ہوچکے ہیں جبکہ دورہ پاکستان کے…

مزید پڑھیں

لاہور : (ویب ڈیسک) آئی سی سی نے تینوں فارمیٹس میں پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی۔ کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم کی ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ ٹیسٹ رینکنگ میں بھی بابر اعظم نے ٹاپ تھری میں رہتے ہوئے تیسری پوزیشن پر قبضہ جما رکھا ہے۔ محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ رینکنگ میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی باولرز رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان نے دو درجے ترقی کے بعد تیسری پوزیشن سنبھال لی ہے۔ قومی فاسٹ باولر شاہین آفریدی کی ٹیسٹ باولنگ رینکنگ میں ایک درجہ ترقی ہوئی…

مزید پڑھیں

لاہور : (ویب ڈیسک) لاہور میں پولیس کا سافٹ امیج بہتر بنانے کےلیے لیڈی افسران کو انچارج انویسٹیگیشن تعینات کردیا گیا۔ پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر شہر کی چھ ڈویثرنز میں چھ لیڈی سب انسپکٹرز کو تعینات کیا گیا ہے جو مقدمات کی تفتیش سمیت ملزمان کو گرفتار کریں گی۔ لاہور شہر میں مقدمات کی تفتیش اور لاء اینڈ آرڈر کی صورت حال کو بہتر بنانے کےلیے سولہ سال قبل دوہزار چھ میں پولیس کو دو مختلف ونگز میں تقسیم کیا گیا۔ شکایت سے لیکر اندراج مقدمہ تک آپریشن ونگ جبکہ مقدمہ درج ہونے کے بعد تفتیش اور ملزمان کی…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر تجارت نوید قمر نے بھارت سے سبزی خریدنے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور افغانستان سے ٹماٹر اور پیاز کی درآمد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کا اجلاس سینیٹر ذیشان خانزادہ کی زیر صدارت ہوا جس میں ٹی ڈیپ بورڈ کا اجلاس ڈیڑھ سال سے نہ ہونے کا انکشاف ہوا۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ ڈیڑھ سال سے اجلاس نہیں ہوا ہمارے سینیٹرز ہم سے پوچھتے ہیں۔ سیکرٹری تجارت صالح فاروقی نے کہا کہ بورڈ ممبران کی عدم تعیناتی کی وجہ سے بورڈ کا اجلاس نہیں…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کا نام اسٹاپ لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائیکوٹ نےاعظم خان کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے بلانے پر پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے ان کا نام اسٹاپ لسٹ سے نکالنے کی ہدایت کردی۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللّٰہ نے سابق وزیرِ اعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کرنے کیخلاف کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے استفسار کیا کہ کس قانون کے تحت یہ نام…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کا ریلیف شادیانے بجانے والا نہیں بلکہ عارضی ہے۔ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں 4 حکومتوں کو کنٹرول کرنے والی پارٹی حرکتوں سے باز نہیں آ رہی۔ حکومت پاکستان کو سری لنکا بنانے سے بچانے کی کوششیں کر رہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کا ریلیف شادیانے بجانے والا نہیں بلکہ یہ عارضی ریلیف ہے۔ پی ٹی آئی کے ارکان آئی ایم ایف کا معاہدہ خراب کرانے…

مزید پڑھیں

سوات: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کے سیلاب زدہ علاقے کالام اور کانجو کا دورہ کیا، دورہ کے دوران سیلاب متاثرین سے ملاقات کی اور متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں کا جائزہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم خیبرپختونخوا کے سیلاب زدہ علاقے کالام اور کانجو پہنچے، دورہ کے موقع پر کالام میں پھنسے ہوئے سیاحوں سے ملاقات کی، سیاحوں کو نکالنے کیلئے ہیلی کاپیر فراہم کرتے ہوئے فوری محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت کی اور اپنی نگرانی میں سڑکوں کی ہنگامی بنیادوں کی بحالی کا حکم دیا۔ سیلاب زدہ علاقے دورہ کانجو میں وزیراعظم کو سیلاب…

مزید پڑھیں