Author: Khabrain News

سرینگر: (ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے باعث مزید 3 کشمیری شہید ہو گئے۔ کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران کشمیریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ قابض فون نے ضلع شوپیاں میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران بربریت کا مظاہرہ کیا، بزرگوں اور خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا جبکہ 3 کشمیری نوجوانوں کو تشدد کے بعد فائرنگ کر کے شہید کر دیا گیا۔…

مزید پڑھیں

کالام : (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کالام میں پھنسے ہوئے سیاحوں سے ملاقات کی۔ ریسکیو آپریشن تیز کرنے کی ہدایت بھی کردی۔ وزیر اعظم شہباز شریف خیبرپختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع کے دورے کے دوران کالام پہنچ گئے۔ وزیرا عظم شہباز شریف کو سیلاب کے باعث تباہ کاریوں اور امدادی کارروائیوں پر بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے کالام میں پھنسے ہوئے سیاحوں سے ملاقات کی اور ان سے حالات دریافت کیے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کو بھرپور مدد کی یقین دہانی کروائی۔ وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ متاثرین فکر نہ کریں ،ہم…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال، متاثرین سیلاب کی بحالی کے اقدامات پر بات چیت ہوئی، اس موقع پر سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی بھی موجود تھے۔ ملاقات میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا، رہنما تحریک انصاف زلفی بخاری نے وزیر اعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کی قیادت میں پنجاب حکومت کے سیلاب زدگان کی مدد کے اقدامات کو سراہا۔ اس موقع پر زلفی بخاری نے وزیراعلیٰ پنجاب سے کہا…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے پروگرام کی بحالی کے بعد پاکستان میں ڈالر کی قدر میں آج بھی کمی دیکھی گئی۔ انٹر بینک میں ڈالرکی قیمت میں ایک روپیہ 62 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد انٹر بینک میں امریکی کرنسی 218 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کررہی ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 3 روپے سستا ہونے کے بعد 221 روپے پر آگیا ہے۔ خیال رہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کے قرض پروگرام سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا ہے۔ آئی ایم ایف کے اعلامیے کے مطابق قرض پروگرام…

مزید پڑھیں

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کا ریلیف آپریشن جاری ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملک بھرمیں ریلیف آپریشن کے لیے ہیلی کاپٹر کی 140 پروازیں چلائی گئیں اور سیلاب سے متاثرہ مختلف علاقوں میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے 550 سے زائد پھنسے ہوئے افراد کو نکالا گیا۔ پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران راشن اور امدادی سامان پہنچایا گیا جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران سیلاب متاثرین میں 6 ہزار140 راشن کے پیکٹ اور 325 خیمے تقسیم کیے گئے۔…

مزید پڑھیں

نیوزی لینڈ: (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ آل راونڈر کولن ڈی گرینڈہوم نے انٹرنیشنل کرکٹ کو الوداع کہہ دیا۔ نیوزی لینڈ کے آل راونڈر کولن ڈی گرینڈ نے انٹر نیشنل کرکٹ کو خیر باد کر دیا۔ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے آل راونڈر کو سینٹرل کنٹریکٹ سے ریلیز کردیا گیا ہے۔ کولن ڈی گرینڈ کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ اپنی فٹنس اور فیملی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا۔ انکا کہنا ہے کہ میں مزید جوان نہیں ہوسکتا۔ سخت ٹریننگ اور اسکے ساتھ ساتھ انجری کے مسائل بھی ریٹائرمنٹ کی ایک وجہ ہے۔ انہوں نے…

مزید پڑھیں

کراچی : (ویب ڈیسک) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ بھارت سے فوڈ آئٹمز لانے کی اجازت کے لیے ایک سے زائد عالمی ایجنسیوں نے حکومت سے رابطہ کیا ہے۔ اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ سے ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے لکھا کہ بین الاقوامی ایجنسیوں نے زمینی راستے سے بھارت سے فوڈ آئٹمز لانے کی اجازت مانگی ہے۔ تاہم اس معاملے پر حکومت اپنے اتحادیوں اور اہم اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرے گی۔ مفتاح اسماعیل کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت سپلائی کی کمی کی بنیاد پر فوڈ آئٹمز منگوانے کی اجازت دینے یا نہ دینے…

مزید پڑھیں

کراچی : (ویب ڈیسک) پاکستان میں سیلاب متاثرین کی امدادی سامان لے کر ترکیہ سے چھٹی پرواز کراچی پہنچ گئی ہے۔ سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ترکش ایئر فورس کے ایئربس طیارے نے رات 2 بجے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی، جہاں ڈائریکٹر جنرل ایم او ایف اے نے تر کیہ طیارے کا استقبل کیا۔ اس سے قبل گزشتہ 3 روز کے دوران ترکیہ حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان لیکر ترکش ایئر فورس اور ترکش کارگو کے 5 طیارے کراچی پہنچ چکے ہیں۔ حکومت ترکیہ کی جانب سے پاکستان کے سیلاب اور…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ترجمان سیکریٹری جنرل کے مطابق انتونیو گوتریس نو ستمبر کو پاکستان آئیں گے۔ سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔ انتونیو گوتریس سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیں گے۔ انتونیوگوترس کا کہنا تھا کہ آج موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان تباہ ہورہا ہے۔ کل کوئی اور ملک بھی ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ یہاں کے فراخ دل لوگوں کو مصیبت میں دیکھ کر دل ٹوٹ گیا ہے۔ اقوام متحدہ 52 لاکھ متاثر افراد…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سیلاب زدگان کے لیے پچیس ہزار روپے فی خاندان امداد کی فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں سیلاب زدگان کے لیے امداد کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں جی ٹوئینٹی ممالک سے قرض موخر کروانے کے لیے اقدامات کرنے اورایف اے ٹی ایف ٹیم کےدورہ کیلئے انتظامات،اخراجات کی ضمن میں 70 لاکھ فراہم کرنے کی منظوری دی گئی۔ ای سی سی نے گندم کے اسٹرٹیجک ذخائر 10 لاکھ ٹن سے بڑھا کر 20 لاکھ ٹن کرنے کی…

مزید پڑھیں