برطانیہ : (ویب ڈیسک) کروڑوں دلوں کی ملکہ برطانوی شہزادی لیڈی ڈیانا کو دنیا سے رخصت ہوئے 25 برس بیت گئے۔ شہزادی ڈیانا یکم جولائی انیس سو اکسٹھ کو برطانیہ میں پیدا ہوئیں اور انہیں ہمیشہ سے ہی فلاحی کاموں میں دلچسپی تھی۔ بھولی بھالی صورت اور پرکشش شخصیت کی مالک برطانوی شہزادی نے 29 جولائی 1981 کو برطانیہ کے ولی عہد شہزادہ چارلس کے ساتھ شادی کی۔ ڈیانا کی شہرت کا سورج برطانوی شہزادہ چارلس سے منگنی کے بعد طلوع ہوا اورپھر شادی سے شاہی سفر کا آغاز کیا تو لوگوں نے اسے خوشیوں اور خوابوں کے سفر سے…
Author: Khabrain News
راولپنڈی: (ویب ڈیسک) سابق وفاقی وزیر داخلہ اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ انڈیا سے تجارت اوردوحا میں مشکوک میٹنگ سوالیہ نشان ہے، حکمران خواب غفلت سے باہرنہیں آئے، وزراء کی تعداد آئین اورقانون کی پابندی کی حد کو پارکر گئی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں سابق وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ شہبازشریف نے نوازشریف کے بیانیے کو زمین بوس کر دیا ہے، سیلاب تو چلا جائے گا لیکن غریب عوام مزید تباہی اور مہنگائی کے سیلاب میں آئیں گے۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) مہنگائی سے تنگ عوام کو ایک اور جھٹکا، نیپرا نے ایک ماہ کیلئے بجلی مزید 4 روپے 34 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دیدی۔ نیپرا نے بجلی قیمتوں میں اضافے کی منظوری جولائی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی، جبکہ سی پی پی اے نے 4 روپے 70 پیسے فی یونٹ اضافہ مانگا تھا۔ جولائی میں ایف سی اے کی ایکچوئل لاگت 10 روپے 98 پیسے تھا، جولائی میں ریفرنس فیول لاگت 4 روپے 69 پیسے بنتا ہے، میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی سے 7 ارب 52 کروڑ کا اضافی بوجھ پڑا۔ حکام…
لاہور: (ویب ڈیسک) پی سی بی نے پاکستان جونیئر لیگ کی ٹیموں کے ناموں کا اعلان کر دیا ، انڈر 19 ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹ میں 6 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ پاکستان جونیئر لیگ کی ٹیموں میں بہاولپور، گوجرانوالا، گوادر، حیدر آباد، مردان اور راولپنڈی شامل ہیں، جنوبی افریقا کے عمران طاہر بہاولپور، شعیب ملک گوجرانوالا ،سر ویون رچرڈز گوادر اور ڈیرن سیمی حیدر آباد کے مینٹور مقرر کیے گئے ہیں۔ شاہد آفریدی مردان اور کولن منرو راولپنڈی کے مینٹور ہوں گے جبکہ جاوید میانداد تمام ٹیموں کی معاونت کریں گے۔ پاکستان جونیئر لیگ کا ڈرافٹ 6 ستمبر کو لاہور میں…
ماسکو: (ویب ڈیسک) سابق سوویت یونین کے آخری صدر میخائل گورباچوف 91 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ گوربا چوف نے 1985 میں اقتدار سنبھالا، وہ اصلاحات متعارف کروانے اور مغرب سے تعلقات بحال کرنے کے لیے جانے جاتے تھے لیکن 1991 میں سوویت یونین کو بکھرنے سے روک نہیں سکے، کئی روسی شہری آج بھی ان کو اور ان کی اصلاحات کو ملک کے بکھرنے کا ذمہ دارٹھہراتے ہیں۔ روسی میڈیا کے مطابق سابق صدر گوربا چوف کافی عرصے سے علیل تھے، گوربا چوف 54 سال کی عمر میں سوویت کمیونسٹ پارٹی کے سیکریٹری جنرل اور ملک کے سربراہ…
لاہور: (ویب ڈیسک) چیئر پرسن پنجاب احساس پروگرام ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی زیر صدارت سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے امدادی کارروائیوں کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں بنک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود، ڈی جی آپریشنز پی آئی ٹی بی فاروق یوسف سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران تحریک انصاف کی جانب سے جمع کی گئی امدادی رقوم کی تقسیم کیلئے سیلاب زدگان کی رجسٹریشن کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا گیا، رجسٹریشن کے بعد امدادی رقوم کی فراہمی کے حوالے سے میکانزم پر بھی گفتگو ہوئی۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے اجلاس سے خطاب…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں، متاثرہ علاقے قیامت کا منظرپیش کرنے لگے، 24 گھنٹے کے دوران مزید 36 اموات، مجموعی تعداد 1162 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ 10 لاکھ 57 ہزار مکانات کو نقصان پہنچا ہے، 7 لاکھ 35 ہزار مویشی بھی مارے گئے ہیں، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا اور جنوبی پنجاب میں ہرطرف پانی نے گھر گھر تباہی مچا دی ہے۔ سندھ میں ہر طرف تباہی سے گوٹھ بچے نہ گھر، سڑکیں بھی کھنڈر بن گئیں، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ہلاکتوں کی تعداد 405 تک پہنچ گئی، جن میں 160 بچے بھی شامل…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم اور چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہو گی۔ دوسری جانب عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے باعث پولیس کی جانب سے خصوصی سکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے، عدالت میں داخلہ اجازت نامے سے مشروط ہوگا، سٹاف کو محدود نقل و حمل کی اجازت دی گئی ہے جبکہ علاقہ مکینوں کے لیے متبادل راستوں کا انتظام کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے توہین عدالت کیس…
ملتان: (ویب ڈیسک) جنوبی پنجاب میں سیلاب سے ہزاروں ایکڑ رقبے پر کھڑی اربوں مالیت کی مختلف فصلیں تباہ ہو گئی ہیں جس سے سیلاب زدہ علاقوں میں خوراک کی قلت ہونے پر سبزیوں کی قیمتوں میں بھی بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب میں خوفناک سیلاب کی تباہ کاریوں کا سلسلہ تا حال جاری ہے جس سے ہزاروں ایکڑ رقبے پر کھڑی کپاس، کماد، دھان، دالیں مختلف فصلیں اور چارہ جات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ اربوں مالیت کی فصلیں تباہ ہونے سے سیلاب زدہ علاقوں میں غذائی قلت پیدا ہو گئی ہے جس…
اسلام آباد (ویب ڈیسک) کورونا کی چھٹی لہر کے وار جاری ہیں، ملک بھر میں مزید 6 مریض دم توڑ گئے۔ قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 15 ہزار 475 ٹیسٹ کئے گئے، جس میں 227 نئے مریض سامنے آئے ہیں، کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.47 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ این آئی ایچ رپورٹ میں کہا گیا کہ ملک بھر میں مہلک وائرس میں مبتلا 115 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔