Author: Khabrain News

شارجہ: (ویب ڈیسک) ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے گروپ بی کے میچ میں افغانستان نے نجیب اللہ زادران کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت بنگلادیش کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ افغانستان نے بنگلادیش کا 128 رنز کاہدف 19 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا،نجیب اللہ زادران نے 6 چھکوں کی مدد سے17 گیندوں پر 43 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بنگلادیش نے مقررہ…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ایک گھنٹے میں اقوام متحدہ کے رکن ممالک سے تقریبا ایک کھرب 30 ارب روپے جمع کرلئے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی اپیل پر ورلڈ بینک، ایشین ڈولپمنٹ بینک، عالمی ادارہ صحت، یونیسف، ہلال احمر، ریڈ کراس سمیت اقوام متحدہ کے رکن ممالک نے مثبت ردعمل دیا۔ فنڈ ریزنگ کے دوران امریکا نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی اپیل کے بعد پاکستان کو ساڑھے چھ ارب روپے کی امداد دی، اس سے قبل چین،امریکا، ترکیہ، برطانیہ، آذر بائیجان، سعودی عرب، قطر، کویت، متحدہ عرب امارات ودیگر ممالک نے فوری…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترقی یافتہ دنیا ترقی پذیر ممالک کو ماحولیاتی تبدیلی کے رحم و کرم پر نہ چھوڑے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے لکھا کہ دنیا بھر میں خارج ہونے والی کاربن میں پاکستان کا حصہ صرف ایک فیصد ہے لیکن پاکستان ہمیں ماحولیاتی مسائل کے آٹھ فیصد حصے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میری بین الااقوامی میڈیا کے نمائندوں سے ملاقات ہوئی ہے جس میں انہیں پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاری سے آگاہ کیا گیا ہے۔ یہ تباہی اس…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) نے پاکستان جونیئر لیگ کی ٹیموں کے ناموں کا اعلان کر دیا۔ پی سی بی کے مطابق انڈر 19 ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹ میں 6 ٹیمیں حصہ لیں گی، ٹیموں میں بہاولپور،گوجرانوالا ،گوادر ، حیدر آباد ، مردان اور راولپنڈی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ پی سی بی نے پاکستان جونیئر لیگ کی ٹیموں کے مینٹورز کا بھی اعلان کردیا۔ پی سی بی کے مطابق جنوبی افریقا کے عمران طاہر بہاولپور، شعیب ملک گوجرانوالا ،سر ویون رچرڈز گوادر اور ڈیرن سیمی حیدر آباد کے مینٹور مقرر کردیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) بارشوں اور سیلاب سے فصلوں کی تباہی کے بعد ملک بھر میں سبزی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔ راستوں کی بندش کے باعث قیمتوں میں مزید اضافہ ہو رہا ہے، ٹماٹر اور پیاز کے دام سب سے اوپر ہیں، راولپنڈی اور لاہور سمیت کئی شہروں میں پیاز 300 روپے فی کلو سے بھی زائد پر فروخت ہو رہا ہے۔ ٹماٹر کی قیمت 250 سے 300 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے، آلو ایک سو بیس روپے تک بھی مل رہا ہے۔ لاہور چیمبر آف کامرس نے واہگہ کے راستے سبزیوں کی درآمد کی فوری…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے یورپی یونین کی جانب سے 2.15 ملین یورو کی امداد دینے پر یورپی یونین کونسل کے صدر چارلس مشیل کا شکریہ ادا کیا ہے۔ وزیراعظم سے یورپین کونسل کے صدر چارلس مشیل کا ٹیلی فون پر رابطہ ہوا، صدر یورپی یونین کونسل نے پاکستان میں تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع اور املاک کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔ شہباز شریف نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے یورپی یونین کی جانب سے 2.15 ملین یورو کی امداد پر شکریہ اداکرتے ہوئے یورپی یونین کے صدر کو…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) امریکا نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے مزید 3 کروڑ ڈالر امداد دینے کا اعلان کر دیا۔ امریکی سفارتخانہ اسلام آباد کے مطابق اضافی رقم پاکستان کے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے خرچ کی جائے گی۔ دوسری جانب وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے امریکا کی جانب سے اضافی امداد پر اظہار تشکر کیا ہے۔ دوسری جانب اقوام متحدہ نے سیلابی صورتحال کے باعث پاکستان کے لیے 16 کروڑ ڈالر امداد کی اپیل کی ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گویترس نے پاکستان میں سیلاب کی صورتحال پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہاجرین کی میزبانی…

مزید پڑھیں

شارجہ: (ویب ڈیسک) ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے گروپ بی کے میچ میں بنگلادیش نے افغانستان کو جیت کیلئے 128 رنز کا ہدف دے دیا۔ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلادیش کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بنگلادیش نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بنائے، مصدق حسین نے ناقابل شکست 48 رنز اسکور کیے۔ بنگلادیش کی ٹیم شروعات سے ہی مشکلات سے دوچار رہی، افغان اسپنرز نے بنگلادیشی بیٹرز کو جم کر نہ کھیلنے دیا، 53 کے مجموعی اسکور پر 5 کھلاڑی پویلین…

مزید پڑھیں

بنگلورو: (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست کرناٹک کی معروف عید گاہ میں ہندو تہوار گنیش چتروتھی کے دس دن کے میلے کے انعقاد کی کوششوں کو مسلم وقف بورڈ نے عدالت کے ذریعے رکوادیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ میں کرناٹک مسلم وقف بورڈ کی جانب سے بنگلور کی عید گاہ میں گنیش دیوتا کے تہوار کی تقریبات کے انعقاد کے خلاف دائر مقدمے کی سماعت ہوئی۔ اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ کرناٹک کی ہائی کورٹ اور حکومت نے عید گاہ میں گنیش دیوتا کے تہوار کی تقریبات کے لیے دو دن کی اجازت دی ہے حالانکہ یہ…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ موجودہ سیلاب سے ملک میں تقریباً 33 ملین لوگ متاثر ہوئے ہیں، اس بڑے چیلنج پر قابو پانے کے لئے حکومت، عالمی برادری اور اقوام متحدہ کے ڈونر اداروں کی مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے ۔ وزارت خارجہ میں اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر جولین ہارنیس کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ ملک بھر میں ریسکیو، ریلیف اور بحالی کی سرگرمیاں زوروں پر ہیں۔ سیلابوں سے تباہی کے ابتدائی جائزے کے بعد دنیا، اقوام متحدہ اور شراکت دار ایجنسیوں…

مزید پڑھیں