لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) نے پاکستان انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔ پی سی بی کے مطابق سیریز کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل شروع ہو گی۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا مرحلہ 20 سے 25 ستمبر تک کراچی میں جبکہ دوسرا مرحلہ 28 ستمبر سے 2 اکتوبر تک لاہور میں کھیلا جائے گا۔ پی سی بی کے مطابق کراچی میں ٹکٹوں کی قیمتیں ڈھائی سو سے 15 سو تک ہیں جبکہ لاہور میں ہونے والے میچز کے ٹکٹ 500 سے 3 ہزار…
Author: Khabrain News
لاہور: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ملکی مفادات کیخلاف بات کرنے اور لکھنے والوں کو سخت سزا دینی چاہئے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایسے لوگوں کو قوم بھی معاف نہیں کرے گی، قومی مفاد کے خلاف کوئی ثبوت ملے تو کوئی بھی رعایت کا مستحق نہیں ہونا چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیلاب اس وقت قومی ایشو ہے جس سے عام آدمی بری طرح متاثر ہے،ان ممالک کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرنا چاہئے جنہوں نے سیلاب زدگان کی مدد کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ…
کراچی: (ویب ڈیسک) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5ڈالر کے اضافے سے 1733 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کو فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 5100 روپے اور 4372 روپے کی کمی واقع ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام کی منظوری اور ڈالر کی تنزلی سے سونے کی مقامی قیمتوں میں کمی کا رجحان غالب ہوگیا۔ کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے خود پر دہشتگردی کا مقدمہ خارج کرنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ سابق وزیراعظم نے ایڈیشنل سیشن جج زیبا چودھری کو دھمکی دینے کے الزام پر درج دہشت گردی کا مقدمہ خارج کرنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ عمران خان کی طرف سے درخواست شعیب شاہین ایڈووکیٹ، بیرسٹر سلمان صفدر اور فیصل چودھری کے ذریعے جمع کرائی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ تقریر پر دہشت گردی ایکٹ کی دفعات کے تحت 20 اگست…
راولپنڈی: (ویب ڈیسک) 12سالہ بچی کو قتل کرنے کے مجرم کو سزائے موت کا حکم سنا دیا گیا۔ راولپنڈی میں بچی کو قتل کرنے کے مقدمہ کا فیصلہ ہوگیا، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم کو سزا کا حکم سنا دیا۔ مجرم عادل زیب کو سزائے موت، 5 لاکھ روپے ہرجانے اور 10سال قید، 1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے مقدمہ کا فیصلہ سنایا، مجرم عادل زیب نے رتہ امرال کے علاقہ میں معمولی رنجش کی بناء پر چھریوں کے وار کرکے…
راولپنڈی: (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سوات کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا اور ریسکیو کیے جانے والے افراد سے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا گیا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سوات کے سیلاب دہ علاقوں کا دورہ کیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق سہ سالار نے آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے کمراٹ، کالام سے ریسکیو کیے جانے والے بچوں،…
پشاور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے بلوچستان کے لئے 10 اور سندھ کے لئے 15 ارب فنڈ کا اعلان کیا، ہمیں اپنا حق نہیں دیں گے تو چھین کر اپنا حق لینگے۔ وزیراعلیٰ محمود خان نے سیلاب سے متاثرہ ضلع نوشہرہ اور چارسدہ کا دورہ کیا، ریلیف کیمپ میں متاثرین سے ملاقات کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے وزیراعظم شہباز شریف کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ امپورٹڈ وزیراعظم کل آئے تھے، وفاقی حکومت نے بلوچستان کے لئے 10 اور سندھ کے لئے 15 ارب فنڈ…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزارت خارجہ کی مخالفت پر پاکستان نے بھارت میں ٹریڈ منسٹر تعینات نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارت میں ٹریڈ منسٹر کی تعیناتی کے فیصلے پر عمل درآمد روک دیا گیا ہے۔ وزارت خارجہ نے بھارت میں ٹریڈ منسٹر بھجوانے کی مخالفت کردی ہے۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ تجارت معطلی کے باعث ٹریڈ منسٹر بھجوانا دانش مندی نہیں ہوگی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے بھارت میں ٹریڈ منسٹر تعینات کرنے کی منظوری دی تھی۔ قمر زمان کو نئی دہلی میں ٹریڈ منسٹر تعیناتی کی منظوری دی گئی تھی۔ وزارت تجارت…
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور جارحانہ بلے باز شاہد آفریدی نے شان مسعود کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے۔ خیال رہے کہ شان مسعود نے نیشنل ٹی 20 کپ میں شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 چوکوں کی مدد سے 36 گیندوں پر 54 رنز کی اننگز کھیلی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے شاہد خان آفریدی نے لکھا کہ شان مسعود کے عزم اور لگن سے واقعی متاثر ہوں، میں نے ہمیشہ ان کھلاڑیوں کی تعریف کی ہے جو ڈومیسٹک کرکٹ میں سخت محنت کرنے کو تیار…
ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے تاریخی اہمیت کی حامل 5 قدیم مساجد کی اپنی اصلی حالت میں بحالی کا فیصلہ کیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی عرب کی 5 قدیم اور تاریخی مساجد کو اصلی حالت میں بحال کرنے اور مزید توسیع و ازسر نو تعمیر کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ وہ مساجد ہیں جو نبی کریم ﷺ کے دور میں پیش آنے والے اہم تاریخی واقعات کے تناظر میں عباسی دور میں بطور یادگار تعمیر کی گئی تھی تاہم اب صدیوں پرانی یہ مساجد ماحولیاتی تبدیلیوں…