Author: Khabrain News

تھر پارکر : (ویب ڈیسک) تھر پارکر میں آسمانی بجلی گرنے سے 2افرادجاں بحق اور خاتون سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔ تھر پارکر کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ رات گئے بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ بجلی گرنے کے واقعات تحصیل مٹھی اور عارب میمن کے علاقے میں پیش آئے۔ بجلی گرنے سے دو افراد زخمی بھی ہوئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ زخمیوں میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) سندھ پولیس ریپڈ رسپانس فورس کا جوان باکسنگ کے شعبے میں بھارتی حریف کو شکست دے کر وطن لوٹ آیا۔ ائیر پورٹ پر باکسر شہیر آفریدی کا صوبائی وزیر سعید غنی اور سندھ پولیس کے افسران نے استقبال کیا، رہائشگاہ پر جشن بھی منایا گیا۔ سندھ پولیس کے کمانڈو باکسر شہیر آفریدی نے قوم کو یوم آزادی پر بڑا تحفہ دیا۔ ائیر پورٹ پر سینیئر پولیس افسران اور حکومتی شخصیات نے استقبال کیا۔ بھارتی حریف کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست فاش دینے والے قومی باکسر رہائش گاہ پہنچے تو وہاں بھی جشن منایا گیا۔شہیر آفریدی نے…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی میں پھر بارش سے جل تھل ایک ہو گیا، شدید بارشوں کے باعث آج ہونیوالے انٹر میڈیٹ کے امتحانات ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، رات گئے اور صبح شاہراہ فیصل ،ڈرگ روڈ، جوہر موڑ کےاطراف تیز بارش ہوئی، شاہ فیصل کالونی، ملیر ، ائیرپورٹ اور اطراف کےعلاقوں میں بارش کاسلسلہ جاری ہے۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، سرجانی ٹاؤن اور نارتھ کراچی میں موسلادھار بارش سے سیلابی ریلا یوسف گوٹھ میں داخل…

مزید پڑھیں

کراچی، کوئٹہ: (ویب ڈیسک) سندھ اور بلوچستان میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، مختلف حادثات میں مزید 5 افراد جان کی بازی ہار گئے، سیلابی پانی گھروں میں داخل ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق مون سون کے پے درپے اسپیل، موسلا دھار بارشوں نے سندھ اور بلوچستان میں تباہی مچادی، تھر پارکر اور بدین میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق، قلعہ عبداللہ میں ڈیم ٹوٹ گیا، سیلابی ریلے میں ٹریکٹر ٹرالی اور بجلی کے درجنوں پول بہہ گئے جبکہ 2 افراد چل بسے، 20 لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ شدید بارشوں…

مزید پڑھیں

نیویارک: (ویب ڈیسک) امریکا میں ملعون سلمان رشدی قاتلانہ حملے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک ہونے پر وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ملعون سلمان رشدی ریاست نیویارک کے علاقے شوٹاکوا میں جیسے ہی ایک تقریب سے خطاب کیلئے سٹیج پر پہنچا تو ایک شخص نے اس پر حملہ کردیا، ملعون کی چاقو کے وار سے ایک آنکھ ضائع، جگر پر بھی زخم آئے، بازو کی نسیں بھی کٹ گئیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق ملعون سلمان رشدی کےجگر پر بھی زخم آیا جبکہ پیٹ اورگردن پر بھی زخم آئے ہیں، ملعون سلمان رشدی بولنے اور بات…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور میں پولیس نے سابق صوبائی وزیر عطاء تارڑ کے گھر پر چھاپہ مارا مگر لیگی رہنما ہاتھ نہ آئے۔ 25مئی کے حوالے سے عطا تارڑ کےجی او آر ون لاہورمیں واقع رہائش گاہ پر چھاپہ مارا گیا، عطا تارڑ گھر پر موجود نہیں تھے، چھاپے کے دوران کسی کو حراست میں نہیں لیا گیا جبکہ عطاء تارڑ کو تفتیش کیلئے حاضر ہونے کا نوٹس دے دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے 25 مئی کو تشدد میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا حکم دیا گیا ہے، 25 مئی کو پی…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے لیے حتمی انتخابی شیڈول جاری کردیا۔ آزاد جموں و کشمیر میں الیکشن کمیشن نے بلدیاتی نمائندوں کے انتخاب کے لئے 28 ستمبر کو پولنگ کا اعلان کیا ہے جبکہ قانون ساز اسمبلی کے ممبران بلدیاتی انتخاب کے انعقاد سے خائف نظر آتے ہیں۔ حکومتی و اپوزیشن اراکین اسمبلی بلدیاتی انتخابات پر شدید تحفظات کا اظہار کررہے ہیں، سیاسی قیادت بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے قبل تحفظات دور کئے جانے کا مطالبہ بھی کر رہی ہے۔ آذاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی راہداریوں میں الیکشن ایکٹ میں ترمیمی…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں کورونا وائرس مزید 3 افراد کی جانیں نگل گیا، مثبت کیسز میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کی رپورٹ کے مطابق کوویڈ کے مثبت کیسز کی شرح 3.59 فیصد تک جاپہنچی جب کہ وبا میں مبتلا مزید 3 افراد انتقال کر گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے 20 ہزار 272 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 728 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کی رپورٹ کے تاہم کورونا وائرس میں مبتلا…

مزید پڑھیں

روم: (ویب ڈیسک) اٹلی میں ایک شخص زیر زمین ٹنل بیٹھنے سے کئی فٹ زمین کے نیچے پھنس گیا۔ حکام کے مطابق اٹلی کے دارالحکومت روم میں ایک شخص آٹھ گھنٹے تک زمین کے نیچے پھنسا رہا، ریسکیو اہلکار پائپ کی مدد سے اسے آکسیجن پہنچاتے رہے۔ روم پولیس کا کہنا ہے کہ وہ شخص مبینہ طور پر بینک لوٹنے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا جس میں اسے مزید دو لوگوں کی مدد حاصل تھی۔ پولیس نے دونوں ملزماں کا گرفتار کر لیا۔

مزید پڑھیں

بغداد: (ویب ڈیسک) عراق میں سیاسی بحران مزید شدت اختیار کر گیا، پارلیمنٹ کے باہر اکثریتی اتحاد کے سربراہ مقتدیٰ الصدر کے بعد مخالف اتحاد نے بھی دھرنے پر بیٹھنے کا اعلان کردیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ سال عراق میں عام انتخابات کے بعد کوئی بھی سیاسی اتحاد حکومت سازی میں کامیاب نہیں ہوا تھا۔ ایک سال بعد بھی حکومت سازی نہ ہونے پر مقتدیٰ الصدر ملک میں دوبارہ عام انتخابات کا مطالبہ کر رہے ہیں جبکہ ان کے مخالف اتحاد کا مطالبہ ہے کہ موجودہ اسمبلیوں سے ہی حکومت سازی کی جائے۔ دونوں فریق اپنے اپنے مطالبات کے حق…

مزید پڑھیں