Author: Khabrain News

بغداد: (ویب ڈیسک) عراق میں سیاسی بحران مزید شدت اختیار کر گیا، پارلیمنٹ کے باہر اکثریتی اتحاد کے سربراہ مقتدیٰ الصدر کے بعد مخالف اتحاد نے بھی دھرنے پر بیٹھنے کا اعلان کردیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ سال عراق میں عام انتخابات کے بعد کوئی بھی سیاسی اتحاد حکومت سازی میں کامیاب نہیں ہوا تھا۔ ایک سال بعد بھی حکومت سازی نہ ہونے پر مقتدیٰ الصدر ملک میں دوبارہ عام انتخابات کا مطالبہ کر رہے ہیں جبکہ ان کے مخالف اتحاد کا مطالبہ ہے کہ موجودہ اسمبلیوں سے ہی حکومت سازی کی جائے۔ دونوں فریق اپنے اپنے مطالبات کے حق…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 245 کے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کا امیدوار متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے امیدوار کے حق میں دستبردار ہوگیا۔ صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے امیدوار دانش خان ایم کیو ایم کے امیدوار مُعید انور کے حق میں دست بردار ہوگئے ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ حلیف جماعتوں نے فیصلہ کیا تھا کہ جس پارٹی کی دوسری پوزیشن ہوگی، اس کا امیدوار تمام جماعتوں کا مشترکہ امیدوار ہوگا۔ سعید غنی کا کہنا تھاکہ اس حلقے سے مُعید انور اب اتحادی…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے تحت میرا پاکستان میرا گھر اسکیم نظرثانی شدہ خصوصیات کے ساتھ اگست کے آخر تک شروع ہوجائے گی۔ مرکزی بینک کے مطابق حکومت سے منظوری کے بعد اسکیم کی نئی خصوصیات کو 31 اگست 2022 تک حتمی شکل دے کر جاری کر دیا جائے گا، ملک میں جی ڈی پی کے تناسب سے رہن قرضے 0.5 فیصد سے بھی کم ہیں۔ اسٹیٹ بینک ملک میں رہن مالکاری کے تناسب کو بہتر بنانے کے لیے کام کررہا ہے،جن درخواست گزاروں کے قرضوں کی کچھ رقوم کی فراہمی ابھی باقی ہے، انہیں بقیہ رقم…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کوشش کی جا رہی ہے پراپیگنڈے کے بعد بند آ جائے، ڈیل کی جائے اگر عمران خان سے پابندی ہٹاتے ہیں تو سابق وزیراعظم نواز شریف جو نااہل ہوا ہوا ہے اس پر بھی تاحیات نا اہلی کی پابندی ہٹا دیں۔ زوم کانفرنس میں بات کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ اگر شہباز گل نے کچھ کہہ دیا اور اس میں ایک جملہ بالکل قابل اعتراض تھا جو نہیں کہنا چاہیے تھا، اس پر نجی ٹی وی کے خلاف…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد کی سوانح حیات چوتھی جماعت کے نصابی کتاب میں شامل کی گئی ہے۔ نصاب میں سبق شامل ہونے کے بعد اب پرائمری اسکول کے طلبا جان سکیں گے کہ سرفراز احمد کون تھے جنہوں نے پاکستان کو 2017 کی چیمپئنز ٹرافی جتوائی تھی۔ سابق کپتان کی اہلیہ خوشبخت سرفراز نے یہ خبر اپنی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شیئر کرتے ہوئے چوتھی جماعت کی اردو کی کتاب کے اس صفحے کی تصویر بھی شیئر کی جس پر سرفراز احمد کی سوانح پر مشتمل سبق شامل تھا۔…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی 75 ویں یوم آزادی کے اہم موقع پرڈیو لکس پینٹ بنانے والے ایگزو نوبل کا سوشل میڈیا پر”# پہچان_ کا_رنگ” مہم چلانے کا مقصد نوجوان نسل میں پاکستان کی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کرنے کا جذبہ پیدا کرنا ہے۔ ایگزو نوبل کا برانڈ ڈیو لکس کئی دہائیوں سے ہمارے گھروں کو رنگوں سے سجا رہا ہے۔ ہمارا ماننا ہے کہ گھر چار دیواری سے نہیں بلکہ اس میں بسنے والوں کی باہمی تعظیم اور عزت سے بنتے ہیں۔ گھرصرف ہماری شناخت ہی نہیں بنتے بلکہ بیتے لمحوں کی داستان کا مجموعہ ہوتے ہیں۔…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت 25 مئی واقعے میں ملوث تمام ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچائے گی۔ جنہوں نے ہمارے خلاف انتقامی کارروائیاں کیں ان سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔ سابق وزیراعظم سے وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے ملاقات کی، سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری اور سابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی و انتظامی امور، سیاسی صورتحال اور پنجاب کے عوام…

مزید پڑھیں

نیویارک: (ویب ڈیسک) توہین اسلام پر مبنی اپنی کتاب کی وجہ سے مسلمان ممالک میں نا پسندیدہ ترین شخصیت کا درجہ رکھنے والے سلمان رشدی پر امریکہ میں حملہ ہوا ہے بی بی سی کے مطابق سلمان رشدی پر ریاست نیو یارک میں اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے. تقریب میں موجود ایک شخص نے ان پر سٹیج پر حملہ کیا. واقعے کی سامنے آنے والی ایک ویڈیو میں لوگوں کو سٹیج کی طرف بھاگتے ہوئے اور حملہ آور کو قابو کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے. ابتدائی طور پر سلمان رشدی کی…

مزید پڑھیں

شمالی وزیرستان: (ویب ڈیسک) شمالی وزیرستان میں اتمانزئی مشران اور پارلیمانی جرگے کے درمیان ہونے والے مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں۔ مذاکرات میں پارلیمانی جرگے کے اسرار پر 15 روز کیلئے سڑکیں اور کاروباری مراکز کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مذاکرات کے دوران فریقین کے درمیان اتفاق ہوا کہ پارلیمانی جرگہ 10 دنوں میں اتمانزئی مشران کے مطالبات پرمتعلقہ حکام سے بات چیت کریگا اور پارلیمانی جرگہ، حکام کے ساتھ مذاکرات سے اتمانزئی مشران کو آگاہ کریگا۔ مذاکرات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ اس دوران اتمانزئی مشران کا احتجاجی کیمپ قائم رہے گا جبکہ اتمانزئی…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) امریکا سے ملنے والی ایک ملین ڈالر کی امداد سے سیلاب اور دیگر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور پاکستان میں امریکی سفیر مسٹر ڈونلڈ بلوم نے جمعہ کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کے دوران موسلادھار بارش سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات سمیت تعلیم اور صحت کے شعبوں اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور میں USAID کے منصوبے پر تبادلہ خیال کیا۔ امریکی سفیر نے وزیر اعلیٰ سندھ کو بتایا کہ امریکی حکومت نے موجودہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو ایک ملین ڈالر…

مزید پڑھیں