Author: Khabrain News

جدہ: (ویب ڈیسک) سعودی عرب کے شہر جدہ میں دہشت گردی کے الزام میں مطلوب شدت پسند نے دھماکا کرکےخودکشی کرلی۔ سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مطلوبہ شدت پسند عبداللہ بن زايد عبدالرحمٰن البكری الشہری 7 سالوں سے مطلوب تھا۔ وزارت داخلہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ملزم کی موجودگی کی اطلاع پر علاقے کا محاصرہ کیا تھا، مطلوبہ ملزم نے گرفتاری سے بچنے کیلئے بارودی جیکٹ سے دھماکا کردیا۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ دھماکے سے ملزم ہلاک اور تین پولیس اہلکار اور ایک پاکستانی شہری زخمی ہوا ہے۔

مزید پڑھیں

پشاور: (ویب ڈیسک) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کی لڑائی ذاتی مفاد کیلئے ہے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی ظلم کے خلاف احتجاج کا اعلان کرتے ہیں۔ نیلم جہلم سرچارج، انکم ٹیکس اور ایکسائز ٹیکس کا بجلی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی لڑائی ذاتی مفاد کیلئے ہے۔ نالائق حکمرانوں نے امن تباہ کیا اور اپنے آپ کو بچانے…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل کے ڈرائیور کی گرفتاری کیلئے بنی گالا ریڈ کرنے سے روک دیا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ نے سعودی عرب سے آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور شہباز گل کیس سے متعلق تفصیلات حاصل کیں۔ ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ نے آئی جی اسلام آباد کو شہباز گل کے ڈرائیور کی گرفتاری کیلئے بنی گالا ریڈ کرنے سے روک دیا اور ڈرائیور کی…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی کی طرح ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں حیران کن حد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں پانچ امریکی ڈالر کی گراوٹ دیکھی گئی اور نئی قیمت 1790 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔ اُدھر ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 2700 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی اور نئی…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چیئرمین پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کے مسائل کا حل صرف پیپلز پارٹی کے پاس ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ایک بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہر انتخابات میں کامیابی کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے اور 2023 کے انتخابات میں بھی کامیابی کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مسائل کا حل صرف پاکستان پیپلز پارٹی کے پاس ہے اور کہا جاتا ہے پیپلز پارٹی صرف سندھ میں کامیاب ہوسکتی ہے۔ پیپلز پارٹی نے بلوچستان،…

مزید پڑھیں

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر چھاپے کا معاملہ نیا رخ اختیار کر گیا، امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کا کہنا ہے کہ سابق صدر کے گھر پر ایٹمی ہتھیاروں سے متعلق خفیہ دستاویزات کی اطلاع پر چھاپہ مارا گیا۔ اخبار کے مطابق ایف بھی آئی کے پاس اطلاع تھی کہ سابق صدر کے گھر پر ایٹمی مواد سے متعلق دستاویزات موجود ہیں۔ وہ دستاویزات امریکی ایٹمی ہتھیاروں سے متعلق ہیں یا کسی اور ملک کے ،،یہ واضح نہیں کیا گیا۔ سابق صدر نے ایٹمی دستاویزات کی موجودگی کے دعویٰ کو جھانسا قرار دیتے ہوئے وہ دستاویزات…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آرمی چیف کا رائل ملٹری اکیڈمی یو کے میں بطور مہمان خصوصی خطاب پاکستان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ یو کے میں بطور مہمان خصوصی خطاب نہ صرف مسلح افواج بلکہ پاکستان کے لیے بھی اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان برطانیہ سٹریٹجک شراکت داری اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری مسلح افواج کی کامیابیوں کا اعتراف ہے۔

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) فرح خان نے اپنا نام بگاڑنے پر وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا تارڑ کو دوبارہ لیگل نوٹس بھجوا دیا۔ فرح خان نے اپنے وکیل اظہر صدیق کی وساطت سے عطا تارڑ کو قانونی نوٹس بھجوایا۔ نوٹس کے متن کے مطابق عطا تارڑ نے اپنے جواب میں اعتراف کیا کہ انہوں نے فرح خان کا نام بگاڑا، معاون خصوصی فرح خان کا مسلسل نام بگاڑ رہے ہیں، عطا تارڑ کے عمل سے فرح خان کی شہرت متاثر ہورہی ہے۔ فرخ خان کی جانب سے بھجوائے گئے نوٹس میں مزید کہا گیا کہ عطا تارڑ سات…

مزید پڑھیں

فیصل آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان چھپ چھپ کر امریکی سفیر کو ویڈیو کالز کر رہے ہیں، امریکہ سے تعلقات کی بہتری کے لیے کوشاں ہیں۔ انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بشریٰ بی بی کے بیٹے ارسلا ن نے افواج کے خلاف مہم چلائی، چیف آف اسٹاف نے عمران خان کے کہنے پر بیان دیا لیکن آج چیف آف اسٹاف کو روٹی دینے والا کوئی نہیں ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے طلال چودھری نے کہا کہ چودھری…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) ہاکی سٹیڈیم سے آسٹرو ٹرف اکھاڑنے پر سپورٹس بورڈ پنجاب کیخلاف سابق انٹرنیشنل ہاکی پلئیرز نے احتجاج کیا، سٹیڈیم میں موجود پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے احتجاج روکنے کی کوشش کی گئی۔ نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں پاکستان تحریک انصاف کا پاور شو ہفتہ کو ہونے جارہا ہے، آسٹروٹرف کو اکھاڑنے پر سابق ہاکی کھلاڑی میدان میں آگئے اور پلے کارڈز اٹھا کر سپورٹس بورڈ پنجاب کے خلاف نعرے لگائے، سابق اولمپیئن گولڈ میڈلسٹ ڈاکٹر طارق عزیز، سابق انٹرنیشنل پلئیر میجر پیرزادہ، سابق مینجر قومی ٹیم کرنل ریٹائرڈ عبدالرؤف سندھو سمیت دیگر احتجاج میں شامل ہوئے،…

مزید پڑھیں