کراچی: (ویب ڈیسک) امریکا سے ملنے والی ایک ملین ڈالر کی امداد سے سیلاب اور دیگر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور پاکستان میں امریکی سفیر مسٹر ڈونلڈ بلوم نے جمعہ کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کے دوران موسلادھار بارش سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات سمیت تعلیم اور صحت کے شعبوں اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور میں USAID کے منصوبے پر تبادلہ خیال کیا۔ امریکی سفیر نے وزیر اعلیٰ سندھ کو بتایا کہ امریکی حکومت نے موجودہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو ایک ملین ڈالر…
Author: Khabrain News
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاک فوج کے زیرملکیت تمام کاروبار پر ٹیکس لاگو ہے۔ اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ عسکری بینک بھی نیشنل بینک اور ایچ بی ایل کے برابر کا ٹیکس ادا کرتا ہے، اسی طرح فوجی فرٹیلائزر اینگرو اور فاطمہ فرٹیلائزر کے برابر ٹیکس دیتا ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ چھوٹے تاجروں پر عائد ٹیکس ختم ہوجائےگا، ٹیکس اسٹرکچر میں ایک دو غلطیاں ہوئی ہیں،اس لیے اسے تبدیل کرنا پڑا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب ہم اشیا کی قیمتوں کی بنیاد پر ٹیکس وصول کریں…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 37.69 فیصد ہوگئی۔ ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کردیے جس کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.08 فیصد کمی ہوئی ہے اور مجموعی شرح 37.69 فیصد رہی۔ ادارہ شماریات نے بتایا کہ ایک ہفتےکے دوران 26 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 8 روپے58 پیسے اور انڈے کی فی درجن قیمت میں 7 روپے 35 پیسے کا اضافہ ہوا۔ ادارہ شماریات کے مطابق دال ماش 12 روپے87 پیسے، دال مونگ 6 روپے 54 پیسے، دال…
لاہور: (ویب ڈیسک) اسلامی یکجہتی گیمز میں پاکستان نے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا۔ جیولین تھرو مقابلوں میں ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیتا، ارشد ندیم نے 88.55 کی گیمز ریکارڈ تھرو کے ساتھ گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ ارشد ندیم کا یہ چوتھا انٹرنیشنل گولڈ میڈل ہے۔ اس سے قبل پاکستانی ایتھلیٹ نے کامن ویلتھ گیمز اور ساؤتھ ایشین گیمز میں بھی گولڈ جیتا تھا۔ گزشتہ سال ارشد نے ایران میں ہونیوالی امام رضا کپ میں بھی گولڈ میڈل جیتا تھا۔ ترکی کے شہر قونیہ میں اسلامی یکجہتی گیمز میں ارشد ندیم شروع ہی سے ٹاپ پر رہے۔ پہلی…
لاہور: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے 5 ارکان صوبائی اسلمبلی پر پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شرکت پر پابندی لگادی گئی۔ پینل آف چیئرمین وسیم بادوزئی نے ن لیگ کے 5 ایم پی ایز پر ایوان میں داخلے پرپابندی لگائی۔ جن اراکین پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں رانامشہود، مرزا جاوید، سیف الملوک کھوکھر، میاں رؤف اور رخسانہ کوثر شامل ہیں۔ ن لیگی اراکین اسمبلی پر 15 اجلاسوں میں شرکت کی پابندی لگائی گئی ہے۔ اپوزیشن اراکین کو اسپیکر کے انتخاب میں ہنگامہ آرائی اور بیلٹ پیپرز پھاڑ نے کا مرتکب قرار دیا گیا ہے۔ اسمبلی سیکرٹریٹ…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) قومی اسمبلی کے سپیکر راجہ پرویز اشرف کی طرف سے پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کے استعفے منظور کیے جانے کے بعد 9 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات لڑنے کیلئے سابق وزیراعظم عمران خان کے کاغذاتِ نامزدگی تیار کر لیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق 5 اگست کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقے این اے 22 مردان، این اے 24 چارسدہ، این اے 31 پشاور، این اے 45 کرم، این اے 108 فیصل آباد، این اے 118 ننکانہ صاحب، این اے 237 ملیر،…
نیویارک: (ویب ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی قیمت 2.6 فیصد تک کم ہوئی ہے۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق جمعے کو برطانوی خام تیل برینٹ کی قیمت میں 2.16 ڈالر فی بیرل کمی ہوئی جس کے بعد اس کی قیمت 97.44 ڈالر پر آگئی۔ اس کے علاوہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت 2.48 ڈالر یعنی 2.6 فیصد کمی کے بعد 91.68 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔
لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی برطانیہ کی رائل ملٹری اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں بطور مہمان خصوصی شرکت پاکستان اور قوم کیلئے ایک بڑا اعزاز ہے، یہ اعزاز صرف پاکستان کے آرمی چیف کو دیا گیا۔ اپنے بیان میں چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ یہاں پر آج تک کسی اور ملک کے آرمی چیف کو بطور مہمان خصوصی انوائٹ نہیں کیا گیا، صرف پاکستان کے آرمی چیف کو یہ اعزاز دیا گیا، آرمی چیف کا رائل ملٹری اکیڈمی سینڈ ہرسٹ میں جانا دراصل…
کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان کی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے دنیا کی 11 ویں بڑی چوٹی کاشرم 1 کوسر کرلیا ہے۔ نائلہ کیانی پہلی کوشش میں 8 ہزار میٹرسے زیادہ بلند تین پہاڑوں کو سر کرنے والی پہلی مقامی خاتون بن گئی ہیں،نائلہ اب تک گاشرم1، گاشرم 2 اور کے ٹو سر کرچکی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق چھے پاکستانی کوہ پیماؤں سرباز خان، ساجد علی سدپارہ، نائلہ کیانی، شہروز کاشف، سہیل سخی اور امتیاز سدپارہ نے مہم جوئی میں حصہ لیا۔ کاشرم 1کوہ پیمائی کی دنیا میں پوشیدہ چوٹی کے نام سے بھی جانی جاتی ہے جو 8,068…
لندن: (ویب ڈیسک) گزشتہ ماہ برطانیہ کو 87 سال کی بدترین خشک سالی کا سامنا رہا جس پر سرکاری طور پر ملک کے اکثر حصوں میں خشک سالی کا اعلان کردیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں جنوبی، وسطی اور مشرقی میں خشک سالی کا اعلان کے بعد گھرانوں کو طویل گرم اور خشک موسم کے دوران پانی کے استعمال کی نئی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ وزارت آب پاشی کے حکام نے خبردار کیا ہے کہ کئی علاقوں میں دریا میں پانی کی سطح مسلسل اور تیزی سے کم ہو رہی ہے اور ہمارے آبی…
