Author: Khabrain News

لاہور: (ویب ڈیسک) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی اور گلوبل وارمنگ پاکستان سمیت پوری دنیا کے لیے ایک چیلنج ہے، اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ عالمی یوم ماحولیات پر پیغام میں گورنر پنجاب بلیغ الرحمن کا کہنا تھا کہ گلوبل وارمنگ کم کرنے کے لیے رینیوایبل انرجی کی طرف جانے کی ضرورت ہے۔ حکومت نے حال ہی میں سولر پینلز پہ سیلز ٹیکس ختم کیا ہے، یونیورسٹیوں میں ماحولیاتی تبدیلی پہ تحقیق کی ضرورت ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ جامعات سے ماحولیاتی تبدیلیوں پر کی گئی تحقیق…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قرآن پاک کی تعلیمات پر عمل پیرا افراد ہی دین و دنیا کما رہے ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے لاہور میں انڈس اسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے آج ایسے ٹرسٹ اسپتال کا افتتاح کیا جس کے لیے عظیم پاکستانیوں نے کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ مخیر حضرات اللہ کی طرف سے دی گئی دولت میں سفید پوش کو بھی شامل کرتے ہیں۔ میرے لیے آج عزت اور فخر کا موقع ہے کیونکہ ایسے اسپتال کے افتتاح کا موقع ملا…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں توانائی بحران جاری ہے، بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار576 میگا واٹ تک پہنچ گیا۔ ملک بھر میں توانائی کا بحران جاری ہے، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث ہر شخص پریشان ہے۔ کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ سمیت شہروں اور دیہات میں شدید گرمی میں لوڈشیڈنگ سے کاروبار زندگی معطل ہو کر رہ گیا۔ شہری علاقوں میں دس سے بارہ، دیہات میں سولہ گھنٹے بجلی بند رہنے لگی، بیشتر علاقوں میں وولٹیج کم ہونے کی بھی شکایات ہیں۔ پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق آج ملک میں بجلی کی پیداوار 19 ہزار 924میگا واٹ، بجلی…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے سوات کے علاقے پتنئی میں آگ بجھانے کے لئے 2 ہیلی کاپٹر فراہم کرنے کا حکم دیدیا۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی درخواست پر وزیر اعظم نے فوری کارروائی کا حکم دیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ، محکمہ جنگلات اور ریسکیو 1122 مل کر تحصیل بابوزئی کے پتنئی مینگورہ علاقے میں آگ بجھا رہے ہیں۔ خشک موسم اور تیز ہوا کے سبب آگ کو مزید پھیلنے سے بچانے کے لئے ہیلی کاپٹرز مانگے گئے تھے۔ وزیراعظم نے خیبرپختونخوا کی ضلعی انتظامیہ اور معاون اداروں کی درخواست فوری منظور کرتے ہوئے آگ بجھانے کی ہدایات…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے انڈس اسپتال لاہور کا افتتاح کر دیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف انڈس اسپتال کا افتتاح کرنے لاہور پہنچے جہاں انہوں نے اسپتال انتظامیہ سے ملاقات بھی کی۔ انڈس اسپتال 600 بستروں پر مشتمل ہے۔ اسپتال میں بین الاقوامی معیار کے مطابق علاج و معالجے کی سہولیات مفت فراہم کی جا رہی ہیں۔

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف سے مصری شاہ کے علاقے کاچھو پورہ میں ڈور پھرنے سے جاں بحق نوجوان مبین کاشف کے والدین، بہن اور بھائی نے ملاقات کی۔ حمزہ شہباز شریف سے مصری شاہ کے علاقے کاچھو پورہ میں ڈور پھرنے سے جاں بحق نوجوان مبین کاشف کے والدین، بہن اور بھائی نے ملاقات کی۔ اس موقع پر حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ آپ جس کرب سے گزر رہے ہیں، وہ ناقابل بیان ہے۔ آپ کے غم کا ازالہ تو نہیں ہو سکتا لیکن میں آپ کی بھرپور مدد کروں گا۔ اس خونی کھیل…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ قوم 19 جون سے پہلے اپنا ووٹ چیک کرلے،الیکشن دھاندلی شروع ہوگئی ہے۔ سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وزیراعظم، وزیراعلی اور وزیر داخلہ فرد جرم اور گرفتاری کے نرغے میں ہوں۔ نیب ترامیم اپنے کیسوں کے خاتمے کے لیے ہوں، 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ، 60 روپے پٹرول، 45 فیصد گیس، 9روپے بجلی،250 روپے گھی کا اضافہ ہو تو یہ ان حکمرانوں کی پچاس دن کی کار کردگی ہے۔

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ عمران نیازی کو اسلام آباد واپسی پر خوش آمدید کہتے ہیں، ان کی ضمانت ختم ہونے پر ان کو دی گئی سکیورٹی ہی گرفتار کر لے گی۔ وزیر داخلہ رانا ثنا کا کہنا تھا کہ عمران خان کو قانون کے مطابق سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے، وہ 2 درجن سے زائد مقدمات میں نامزد ہیں جن میں ہنگامہ آرائی،فتنہ وفساد،وفاق پرمسلح حملوں کےجرائم شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اخلاقی اورجمہوری قدروں سےیکسرعاری ہیں، اپنےمخالفین کوغدارکہہ کےپکارتے ہیں۔ ایساشخص کس طرح ایک جمہوری معاشرےمیں…

مزید پڑھیں

ڈھاکہ: (ویب ڈیسک) بنگلہ دیش کی ایک کمپنی میں دھماکے سے 16 افراد جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بنگلہ دیش کے ضلع چٹاگانگ میں نیدرلینڈ اور بنگلہ دیش کی ایک مشترکہ کمپنی کے کنٹینر ڈپو میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی۔ پولیس کے مطابق کنٹینر ڈپو میں آگ لگنے کے دوران دھماکہ ہوا۔ فائر سروس کے حکام کا کہنا تھا کہ ڈپو میں دھماکہ اس وقت ہوا جب فائر سروس کے اہلکار اور کنٹینر ڈپو کا عملہ آگ بجھانے کی کوشش کر رہے تھے۔ زخمی ہونے والوں میں پولیس اور…

مزید پڑھیں

ڈیلاویئر: (ویب ڈیسک) امریکی شہر ڈیلاویئرمیں چھوٹا ہوائی جہاز صدر بائیڈن کے گھر کے قریب محدود فضائی حدود میں داخل ہو گیا۔ امریکی صدر اور اہلیہ کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ وائٹ ہاؤس نے کہا کہ ایک چھوٹا پرائیویٹ طیارہ غلطی سے امریکی صدر جو بائیڈن کے گھر کے قریب ممنوعہ فضائی حدود میں داخل ہو گیا۔ امریکی صدر جو بائیڈن اور خاتون اول جل بائیڈن کو ہفتے کے روزہنگامی طور ان کے ڈیلاویئر والے گھر سے نکال لیاگیا۔ انہیں دوسری جگہ منتقل کردیا گیا۔ ترجمان وائٹ ہاوس کا کہنا ہے کہ ہوائی جہاز غلطی سے ممنوعہ…

مزید پڑھیں