قومی اسکواڈ آج ایل سی سی اے گراؤنڈ میں سینیریو میچ کھیل رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سینیریو میچ میں شریک تمام کھلاڑیوں کو مختلف اہداف دیے گئے ہیں، ٹاپ آرڈر کو پہلے 15 اوورز میں 150 رنز کا ہدف دیا گیا ہے جبکہ باولرز کو پاور پلے میں باولنگ کا ہدف دیا گیا ہے۔ اسکے علاوہ مڈل آرڈر بیٹس مین کو آخری 12 اوورز میں 110 رنز کا ہدف دیا گیا ہے ، باؤلرز کو انہیں اس ہدف سے قبل روکنا ہوگا۔
Author: Khabrain News
دنیا کے 20 مضبوط معاشی ملکوں کے سربراہ منگل کو اٹلی میں منقعد ہونے والے اپنے خصوصی اجلاس میں افغانستان کی صورت حال پر تبادلہ خیال کریں گے۔ خداد کی فراہمی، سیکیورٹی خدشات اور افغانستان میں موجود مغربی ملکوں کے اتحادیوں کے محفوظ انخلاء کے معاملات بھی زیرِ غور آئیں گے۔ دوسری جانب طالبان نے بھی اپنی حکومت کو عالمی سطح پر تسلیم کرانے کے لیے کوششیں تیز کر دی ہیں۔ اس حوالے سے افغانستان کے عبوری وزیرخارجہ امیر خان متقی کا کہنا ہے کہ ہم دنیا کے تمام ملکوں کے ساتھ مثبت تعلقات کے خواہش مند ہیں اور متوازن…
مقصد موجودہ اور آنے والی نسل کی راہنمائی کرنا جس پر بھارتی فلموں اور ڈراموں کی یلغار ہو چکی ہمارا میڈیا مغرب اور بھارت کی کاپی میں شاید ان سے بھی آگے نکل گیا، معاشرے کو سیرت النبی اور اسلام کی اصل تصویر دکھانا ضروری ہے ہمارا دین ماڈریٹ دین ہے جو ہمیں میانہ روی اور اخلاقیات کا درس دیتا ہے جو ہمارے معاشرے میں کم ہو گیا وزیراعظم کا یہ اقدام درست کیونکہ قوم کی اسلام، اخلاقیات اور کلچر پر رہنمائی وقت کی شدید ترین ضرورت ہے محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا انتقال ہو گیا ہے اور ان…
چینی سوشل میڈیا سمیت فیس بک اور ٹوئٹر پرگزشتہ سال پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے ہاتھوں بھارتی فوج کی درگت کی تصاویر وائرل ہورہی ہیں۔ خیال رہےکہ گذشتہ سال چین اور بھارت کے درمیان متنازع سرحدی علاقے لداخ میں چینی اور بھارتی افواج متعدد بار آمنے سامنے آئی تھیں اور ایک جھڑپ میں بھارتی فوج کے کرنل سمیت 20 فوجی مارے گئے تھے۔ 20 بھارتی فوجیوں کو ہلاک کرنے کے ساتھ ساتھ چینی فوج نے 10 اہلکاروں کو گرفتار بھی کرلیا تھا جن میں ایک لیفٹیننٹ کرنل اور 2 میجر بھی شامل تھے جنہیں بعد ازاں رہا کردیا…
بلوچستان کے ضلع تربت کے علاقے ہوشاب میں بم دھماکے میں دو بچے جاں بحق ہوگئے۔ لیویز کے مطابق ہوشاب میں بچے اپنے گھر کے باہر کھیل رہے تھے کہ اچا نک زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں تین بچے زخمی ہوگئے۔ حکام نے بتایا کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں دو بچے دم توڑ گئے جبکہ ایک بچہ زخمی ہوا۔ حکام کے مطابق واقعے کے بعد لیویز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کواسلام آباد کے ایچ 8 قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔قبل ازیں ان کی کی نماز جنازہ فیصل مسجد میں ادا کی گئی تھی جس میں وفاقی وزرا، اراکین پارلیمنٹ اور عسکری قیادت نے شرکت کی۔ بتایا گیا ہے کہ نماز جنازہ کے موقع پر عوام کی بڑی تعداد بھی موجود تھی، سکیورٹی اداروں نے اس دوران سخت حفاظتی انتظامات کررکھے تھے۔ ڈاکٹر اے کیو خان کی تدفین اسلام آباد کے ایچ 8 قبرستان میں مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ کی گئی۔ یاد رہے کہ ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان آج صبح مقامی ہسپتال میں…
عشرہ رحمت اللعالمین ﷺ کا باقاعدہ آغاز ہوگیا، اسلام آباد میں مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں کو خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ نبی آخر الزماں ﷺ کی سیرت طیبہ پر عمل ہی کامیابی کا واحد راستہ ہے، عشرہ رحمت اللعالمینﷺ کے آغاز پر فخر محسوس کررہا ہوں،میری والدہ نے ہمیشہ مجھے سیدھے راستے پر چلنے کی دعا مانگنے کا کہا جیسا میں آج ہوں ویسا پہلے کبھی نہیں تھا۔ اسلام آباد میں عشرہ رحمت اللعالمینﷺ کی مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام مجید سے کیا گیا جبکہ…