ن لیگ نے 20 اکتوبر سےمہنگائی کے خلاف سڑکوں پر آنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق ن لیگ نے 20 اکتوبر سےمہنگائی اور معاشی تباہی کے خلاف سڑکوں پر آنے کا فیصلہ کیا ہے اور مہنگائی کے خلاف پہلا احتجاجی مظاہرہ راولپنڈی میں کرے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ نے ملک گیر احتجاج کے لیے ریلیوں، جلوسوں اور مظاہروں کے پروگرام کو حتمی شکل دے دی ہے۔
Author: Khabrain News
لندن : برطانیہ ،ملائیشیا، اسپین ،جرمنی اور دیگرممالک میں جشن ولادت کی خوشی میں اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے جلوسوں کا اہتمام کیا گیا۔ روح پرورمحافل میلاد بھی سجائی گئیں۔ برطانیہ میں عاشقان رسول ﷺ نے سرکار دوعالم کی آمد پر محافل اور جلوسوں کا اہتمام کیا۔ لندن، مانچسٹر، بریڈ فورڈ، گاسگو، ڈنڈی سمیت پورے برطانیہ میں پیارے نبیﷺ کی آمد کا جشن منایا گیا اور محافل سجائی گئیں۔ چپہ چپہ درودپاک سے مہک اٹھا۔ ملائیشیا میں جہاں لوگوں نے گھروں میں عید میلا النبی ﷺ کی محافل منعقد کرکے اپنی عقیدت کا اظہار کیا وہیں ہائی کمیشن کوالالمپور میں…
اسلام آباد بجلی صارفین کیلئے بری خبر ہے، بجلی کی قیمت میں 2 روپے 65 پیسے فی یونٹ اضافہ کا امکان ہے۔ سی پی سی اے نے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دائر کردی۔ درخواست ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی گئی۔ نیپرا 27 اکتوبر کو سماعت کے بعد فیصلہ کرے گا۔ اس سے قبل 15 اکتوبر کو حکومت نے بجلی ایک روپے 3 پیسے فی یونٹ مہنگی کی تھی۔ وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے 39 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی تھی۔ بجلی کی قیمت میں اضافہ…
اسلام آباد: چینی سفیر نونگ رونگ نے عید میلادالنبیﷺ پر پاکستانی عوام کو مبارکباد دی۔ اپنے پیغام میں چینی سفیر نے پاکستان کی خوشحالی اور امن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ادھر چین میں بھی عیدمیلادالنبیﷺ منائی گئی۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے اندرون ملک پروازوں کی منسوخی پر قومی ائیر تین نجی ایئر لائنز کو نوٹس جاری کر دیے۔ سی اے اے کے مطابق یکم سے 18اکتوبر تک 1145 میں سے 383 پروازیں منسوخ ہوئیں جس میں سے قومی ائیرلائن کی جانب سے 417 میں سے 130 پروازیں منسوخ ہوئیں۔ حکام کے مطابق پروازوں کی منسوخی پر مسافروں کی شکایات موصول ہوئیں۔ سی اے اے نے شیڈول پروازوں کی منسوخی پر ضابطہ اخلاق واضح کر دیا ہے۔ ضابطہ اخلاق کے تحت انٹرنیشنل چارٹرڈ پروازوں کی اجازت مانگنے سے قبل ائیرلائن آپریٹرز حلف نامہ پیش…
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے کے پانچویں میچ میں اسکاٹ لینڈ نے پاپوانیوگنی کو 17 رنز سے شکست دے دی۔ ٹی 20 ورلڈکپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ کے پانچویں میچ میں اسکاٹ لینڈ کے کپتان نے ٹاس جیت کر پاپوانیوگنی کو فیلڈنگ کرنے کا موقع دیا۔ اسکاٹ لینڈ کی ٹیم نے مقرررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے، اسکاٹش بلے باز ریچی بیرینگٹن 70 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ان کے علاوہ میتھیوکراس نے 45 اور جارج منسے نے 15 رنز بنائے، پاپوانیوگنی کی جانب سے کابوا موریا نے 31 رنزدے…
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ قوم اپنی بحریہ کی پیشہ ورانہ تیاری کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ بھارتی آبدوز کا بروقت سراغ لگانے اور پاکستانی حدود سے مار بھگانے پر پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک مرتبہ پھر پاک بحریہ نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت، ہوشیاری اور ارض پاک کی سمندری حدود کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہونے کی صلاحیت کا لوہا منوایا ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ…
واشنگٹن: امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد مستعفی ہو گئے، زلمے دوحہ معاہدے پر مکمل عمل درآمد کرانے میں ناکام رہے تھے۔ زلمے دوحہ امن معاہدے میں امریکا کی جانب سے مصالحت کار تھے، طالبان کے کابل پر قبضے پر زلمے خلیل زاد کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا، اب تھامس ویسٹ نئے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان ہونگے۔ تھامس ویسٹ حال ہی میں طالبان رہنماؤں سے ملاقاتوں میں شریک رہے، وہ افغانستان سے متعلق امریکی سفارتی کوششوں کو آگے بڑھائیں گے۔
لاہور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے لاہور میں عشرہ شان رحمت للعالمینﷺ کی مناسبت سے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف لینگویچ، آرٹس اینڈ کلچر میں کیلی گرافی نمائش کا افتتاح کر دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی قذافی سٹیڈیم میں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف لینگویچ،آرٹس اینڈ کلچر آمد ہوئی۔ انہوں نے عشرہ شان رحمت اللعالمینؐ کی مناسبت سے انسٹی ٹیوٹ میں کیلی گرافی نمائش کا افتتاح کیا۔ پاکستان کے ساتھ ایران کے آرٹسٹوں کے فن پارے بھی نمائش میں رکھے گئے ہیں۔ نمائش میں 100سے زائد کیلی گرافی کے فن پارے رکھے گئے ہیں۔ نمائش 30 ربیع الاول تک جاری رہے…
نامور بھارتی گلوکار دلیر مہندی نے 12 ربیع الاوّل کے موقع پر حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کو خصوصی طور پر نذرانہ عقیدت پیش کیا ہے۔ سکھ گلوکار نے انسٹاگرام پر ایک منٹ 53 سیکنڈز پر مشتمل ایک ویڈیو شیئر کی جس کی شروعات انہوں نے سکھ شاعر مہندر سنگھ کے شعر سے کی۔ اس شعر کے بعد گلوکار نے حضور اکرم ﷺ کیلئے اپنا کلام پڑھا۔ دلیر مہندی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انسٹاگرام پر امت مسلمہ کو عید میلادالنبیؐ اور ماہِ ربیع الاول کی مبارکباد پیش کی۔
