محکمہ کسٹم اور ٹیکس اہلکاروں نے بڑی مقدار میں نشہ آور پاؤڈر”کوکین” کی اسمگلنگ ناکام بنا دی، بیرون ملک سے آنے والے ایک مسافر کے پیٹ میں چھپائے گئے کوکین کے کیپسول برآمد کرلیے گئے۔ ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی نے ریاض اور جدہ میں کوکین اسمگلنگ کی 2 کارروائیوں کو ناکام بناتے ہوئے اسمگلرز کو گرفتار کرلیا ہے، ملزمان سے مجموعی طورپر ڈْیڑھ کلو گرام کوکین برآمد کرلی گئی۔ سعودی ذرائع ابلاغ نے زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی کے حوالے سے کہا ہے کہ منشیات اسمگلنگ کی دو الگ الگ کارروائیوں میں کسٹم اہلکاروں نے کوکین اسمگلنگ کی کوشش ناکام…
Author: Khabrain News
محکمہ داخلہ پنجاب نے 19 اکتوبر کو صوبے میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگادی۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 12 ربیع الاوّل کے دن ون ویلنگ، سائلینسر کےبغیر موٹر سائیکل چلانے پر پابندی ہوگی۔ اعلامیے کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد جہاں عوام سیخ پا ہیں وہیں سوشل میڈیا پر بھی اس حوالے سے میمز کے ذریعے تنقید کی جارہی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 44 پیسے اور پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 49 پیسے کے بعد غم و غصے کا اظہار سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر کررہے ہیں۔ ٹوئٹر پر گزشتہ چند گھنٹوں میں ہزاروں ٹوئٹس کی جاچکی ہیں جب کہ میمرز بھی کسی سے پیچھے نہیں۔ صارفین کے دلچسپ تبصرے حکومت پر تیر کی طرح برس رہے ہیں۔ رضوان احمد…
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے 44 پیسے فی لیٹر تک اضافہ کر دیا ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے جو فوری طور پر نافذالعمل ہوں گی۔ جاری اعلامیے کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 44 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جب کہ پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 49 پیسے اور مٹی کا تیل 10 روپے 95 پیسے منہگا کیا گیا ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل 8 روپے 84 پیسے منہگا کیا گیا ہے۔ قیمت میں اضافے کے…
کراچی: کرکٹ شائقین کے لیے اچھی خبر ہے کہ ایشیا کپ 2023 کی میزبانی پاکستان کو مل گئی۔ ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں ایشیا کپ 2023 کی میزبانی پاکستان کو دے دی گئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ 2023 پاکستان میں کھیلا جائے گا۔ اے سی سی میٹنگ کی صدارت بھارت کے جے شاہ نے کی، بھارتی بورڈ نے پاکستان کی میزبانی کو منظور کیا۔ ایشیا کپ 2023 ون ڈے فارمیٹ پر کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس کے سبب ایشیا کپ ٹی 20 بھی ملتوی کردیا گیا تھا، ایشیا کپ سری لنکا میں شیڈول…
لاہور: گرانٹ بریڈ برن نے ہیڈ آف نیشنل ہائی پرفارمنس کی کوچنگ کا عہدہ چھوڑ دیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ گرانٹ بریڈ برن نے ہیڈ آف ہائی پرفارمنس کی کوچنگ کا عہدہ چھوڑ دیا ہے۔ گرانٹ بریڈ برن کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کام کے دوران مختلف چیلنجز سے نمٹنے پر فخر ہے، بھرپور تجربہ اور مواقع فراہم کرنے پر پی سی بی کا مشکور ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی سی بی کے موجودہ اور سابقہ ملازمین، کھلاڑیوں اور آفیشلز نے ان کے ساتھ بہت…
یوٹیلٹی اسٹورز پر مختلف اشیا کی قیمتیں پھر بڑھ گئیں، مختلف برانڈز کا گھی 15 سے 49 روپے فی کلو مہنگا ہوگیا،کوکنگ آئل کی قیمت میں 14 سے110 روپے فی لیٹر اضافہ ہوگیا۔ کپڑے دھونےکے 2 کلو پاؤڈرکی قیمت میں بھی 10 سے 21 روپے تک کا اضافہ ہوا ہے، باڈی لوشن کی 100 گرام قیمت 20 روپےتک بڑھ گئی ہے۔ جوتے چمکانے والی 42 ملی گرام کریم کی قیمت میں 10 روپے ،کپڑوں کے لیے 500 ملی لیٹر لیکوئڈ بلیچ کی قیمت میں 20 روپے اور ایک لیٹر ٹائلٹ کلینرکی قیمت 41 روپے تک بڑھادی گئی ۔ مختلف برانڈز…
افغان نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ چین افغانستان میں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کے لیے تیار ہے، ان کے ملک کے اثاثوں کو منجمد کرنا افغان عوام کے ساتھ ناانصافی ہے۔ افغان نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں معاشی صورت حال معمول کی طرف آ رہی ہے، سڑکوں کی تعمیر سمیت بڑے منصوبوں پر کام جاری ہے۔ نائب وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ داعش ان کے لیے کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے، گذشتہ دنوں ان کے کئی لوگوں کو گرفتار اور…
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے اْگئی۔ وزیراعظم عمران خان نے موجودہ صورت حال پر پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لیا، وزیراعظم نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کے معاملے پر کوئی کشیدگی نہیں ہے اس معاملے پر قیاس آرائیاں زیادہ کی گئیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ میرے اور فوجی قیادت میں جو تعلقات ہیں اس سے بہتر نہیں ہوسکتے، ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کے حوالے سے کوئی ابہام نہیں ہے، تکنیکی خامی تھی جو دور ہوگئی یہ معاملہ جلد حل ہوجائے گا۔ عمران خان…
ہری پور: غازی کے علاقے خالو میں باراتیوں کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی، جس میں دلہا سمیت5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ہری پور کے علاقے غازی کے قریب خالو میں باراتیوں کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں دلہا سمیت 5 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ بارات غازی سے آزاد کشمیر جارہی تھی، کہ تیز رفتاری کے باعث حاثے کا شکار ہوگئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں اور زخمیوں کو حویلی کہوٹہ اسپتال منتقل کردیا۔ جاں بحق ہونے…
