وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ قوم کو پاکستان نیوی کی صلاحیتوں اور کارناموں پر فخر ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے بھارتی بحریہ کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر پاک بحریہ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کے عزائم ناکام بنانے پر پاک بحریہ کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ کے جانبازوں نے پاکستان کی سمندری حدود کا دفاع کرتے ہوئے دشمن کے ناپاک ارادوں کوخاک میں ملایا ، سمندری حد پار کرنے کی کوشش کر کے بھارت…
Author: Khabrain News
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ حضور پاک ﷺ کی ولادت تمام انسانیت کیلئے باعث رحمت ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عید میلا النبی ﷺ کے جلوس میں شرکت کی اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی سیرت انسانیت کو شفقت ، محبت اور مساوات کا درست دیتی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ جشن عید میلادالنبی ﷺ منانے کے ساتھ ہمیں حضور پاک ﷺ کی تعلیمات پر عمل بھی کرنا چاہیے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کےخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی یا ناکام؟ اس کا فیصلہ کل ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد کل بدھ کو پیش ہوگی، اجلاس کل سہ پہر چاربجے ہوگا۔ ذرائع کے مطابق اسمبلی اجلاس کی صدارت اسپیکرعبدالقدوس بزنجو کریں گے۔ حکومت اور اپوزیشن دونوں کامیابی کے دعوے کر رہے ہیں جبکہ ناراض اراکین نے اپوزیشن سے ملاقات کرکے عدم اعتماد کی تحریک میں تعاون کی درخواست کی ہے۔ ذرائع کے مطابق عدم اعتماد کی تحریک کو پیش کرنے کی اجازت کےلئے تحریک کا کوئی ایک محرک تحریک پیش کرے…
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں اسکاٹ لینڈ نے پاپوانیوگنی کو 166 رنز کا ہدف دیا ہے۔ ٹی 20 ورلڈکپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ کے پانچویں میچ میں اسکاٹ لینڈ کے کپتان نے ٹاس جیت کر پاپوانیوگنی کو فیلڈنگ کرنے کا موقع دیا۔ اسکاٹ لینڈ کی ٹیم نے مقرررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے، اسکاٹش بلے باز ریچی بیرینگٹن 70 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ان کے علاوہ میتھیوکراس نے 45 اور جارج منسے نے 15 رنز بنائے، پاپوانیوگنی کی جانب سے کابوا موریا نے 31 رنزدے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ خیال…
بھارت کے سابق ٹیسٹ کرکٹر یووراج سنگھ کو ساتھی کرکٹر یوزویندر چہل پر متعصب جملے کسنے پر گرفتاری کے بعد رہا کر دیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یووراج سنگھ نے مبینہ طور بھارتی کرکٹر یوزویندر چہل کے بارے میں متعصب الفاظ کہے جس پر ہریانہ کی پولیس نے سابق کرکٹر یووراج سنگھ کو ہفتے کے روز گرفتار کیا اور تین گھنٹے تک تفتیش کی بعد ازاں ان کی ضمانت پر رہائی ہو گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق رواں سال کے آغاز میں کورونا وبا کے دوران لاک ڈاؤن میں یووراج سنگھ نے روہت شرما کے ساتھ اپنی انسٹاگرام…
اسلام آباد: پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے مہنگائی کے پیش نظر ملک بھر میں مظاہرے شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مہنگائی کے پہاڑکے نیچے قوم کراہ رہی ہے، پی ڈی ایم شانہ بشانہ عوام کے ساتھ کھڑی ہو گی۔ اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 20 اکتوبرسے پورے ملک میں مظاہرے شروع کر دیئے جائیں گے، اجلاس نے فیصلوں کی توثیق کی…
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے آئی ایس ہیڈ کوارٹر کے دورے کے دوران لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے استقبال کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو داخلی سکیورٹی اور افغانستان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ اس دوران سپہ سالار نے ادارے کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس سے قبل…
گوجرہ موٹروے زیادتی کیس میں متاثرہ لڑکی نے پولیس کو بیان ریکارڈ کرا دیا۔ متاثرہ لڑکی کی جانب سے قلمبند کرائے جانے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ملزمان بااثر ہیں دھمکیاں دی جا رہی ہیں مقامی پولیس کے رویے سے مطمئن نہیں ہوں۔ بیان کے مطابق حکام بالا سے مطالبہ ہے انصاف فراہم کیاجائے عدالت میں بیان ریکارڈکرانےکیلئےدرخواست دی ہے۔ واضح رہے کہ ایف آئی آر کے مطابق تین ملزمان حماد، رحمان اور لائبہ نے گارڈن ٹاؤن کی رہائشی اٹھارہ سالہ لڑکی کو نوکری کے انٹرویو کا جھانسہ دے کر کارمیں بیٹھایا اور فیصل آباد موٹر وے ایم…
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان اور پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر (این سی او سی) کا دورہ کیا۔ علامیہ کے مطابق وزیراعظم اور آرمی چیف کے دورے کے دوران ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر (این سی او سی) میجر جنرل آصف محمود گورائیہ نے کورونا وائرس کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کئے گئے اقدامات پر بھی وزیراعظم اور آرمی چیف کو بریفنگ دی گئی۔ این سی اوسی کے مطابق کورونا کے سدباب ویکسین کی فراہمی اور مینجمنٹ اسٹریٹیجیز پر…
لاہور:ٹی 20ورلڈ کپ میں قومی فاسٹ باؤلر کی شاندار باؤلنگ کے باعث گرین شرٹس نے کالی آندھی کے خلاف اپنا پہلا وارم اپ میچ جیت کرایونٹ میں خطرناک عزائم ظاہر کردیئے۔ میگا ایونٹ میں قومی کرکٹ ٹیم نے اپنا پہلا وارم اپ میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلا جس میں حریف ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7وکٹوں کے نقصان پر 130رنز بنائے اور 131رنز کا ہدف پاکستانی ٹیم نے صرف 3وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ کالی آندھی کی جانب سے شمرون ہٹمائر28اورکیرون پولارڈ23سکور بناکر نمایاں رہے جبکہ پاکستان کے شاہین آفریدی،حسن علی اور حارث رؤف نے 2،2کھلاڑیوں کو…
