Author: Khabrain News

نیٹ فلکس سیریز’اسکوئیڈ گیم‘ ڈالر کمانے کی مشین بن گئی ہے۔ سیریز کی لاگت ساڑھے تین ارب روپے تھی اور اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ اس کی آمدن ڈیڑھ کھرب روپے سے اوپر چلی جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق اسکوئیڈ گیم کو ابتدائی 23 دنوں میں 132 ملین افراد نے کم از کم دو منٹ کے لئے دیکھا۔ اس نے برطانیہ کے معروف ڈرامے’بریجرٹن‘ کا ریکارڈ توڑا جسے آن ایئر ہونے کے 28 دنوں میں 82 ملین اکاوئنٹس نے اسٹریم کیا تھا۔ جنوبی کوریا میں فلمائی گئی یہ سیریز نو اقساط پر مشتمل ہے۔ اس سنسنی خیز ڈرامہ سیریز…

مزید پڑھیں

لاہور:  لیجنڈری فاسٹ باؤلر فضل محمود اور گگلی ماسٹر عبدالقادر پی سی بی کے ہال آف فیم میں شامل ہوگئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کا ماضی کے عظیم کھلاڑیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے، اسی سلسلے میں سابق کپتان فضل محمود اور عبدالقادر کو پی سی بی کے ہال آف فیم میں شامل کرلیا گیاہے۔ان دونوں کھلاڑیوں کو ووٹنگ کے ایک شفاف عمل کے بعد یہ اعزاز دیا گیا۔ اس سے قبل لیجنڈری حنیف محمد، عمران خان، جاوید میانداد، وسیم اکرم، وقار یونس اور ظہیر عباس آئی سی سی ہال آف فیمرزکی حیثیت سے پی سی بی…

مزید پڑھیں

کراچی : امریکی ڈالر ایک ہفتے کے دوران ڈالر65 پیسے مہنگا ہوکر 171.18 روپے اور یورو 50 پیسے مہنگا ہو کر 199روپے بند ہوا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمتوں میں اتار چڑھاﺅ سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی گئی، جس میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر65 پیسے مہنگا ہوا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں ڈالر170.53 روپے سے بڑھ ہو کر 171.18 روپے اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر 80 پیسے مہنگا ہو کر 171.80روپے کا ہوگیا۔ دیگر کرنسیوں کے حوالے سے…

مزید پڑھیں

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ملک کا ماحول ٹھیک اور ساری چیزیں ہیں۔ شیخ رشید کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ بعض لوگ پاکستان کے حساس ترین ادارے کو متنازع بنانے کی ناکام کوشش کرتے ہیں، اگلے جمعے تک سارے مسئلے ٹھیک ہو جائیں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ملکی ماحول ٹھیک ہے اور ساری چیزیں سیٹلڈ ہیں، ہمارے عظیم ادارے کے بدخواہ اور جمہوریت جنہیں ایک آنکھ نہیں بھاتی وہ ناکام ہوں گے۔

مزید پڑھیں

محکمہ کسٹم اور ٹیکس اہلکاروں نے بڑی مقدار میں نشہ آور پاؤڈر”کوکین” کی اسمگلنگ ناکام بنا دی، بیرون ملک سے آنے والے ایک مسافر کے پیٹ میں چھپائے گئے کوکین کے کیپسول برآمد کرلیے گئے۔ ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی نے ریاض اور جدہ میں کوکین اسمگلنگ کی 2 کارروائیوں کو ناکام بناتے ہوئے اسمگلرز کو گرفتار کرلیا ہے، ملزمان سے مجموعی طورپر ڈْیڑھ کلو گرام کوکین برآمد کرلی گئی۔ سعودی ذرائع ابلاغ نے زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی کے حوالے سے کہا ہے کہ منشیات اسمگلنگ کی دو الگ الگ کارروائیوں میں کسٹم اہلکاروں نے کوکین اسمگلنگ کی کوشش ناکام…

مزید پڑھیں

محکمہ داخلہ پنجاب نے 19 اکتوبر کو صوبے میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگادی۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 12 ربیع الاوّل کے دن ون ویلنگ، سائلینسر کےبغیر موٹر سائیکل چلانے پر پابندی ہوگی۔ اعلامیے کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

مزید پڑھیں

حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد جہاں عوام سیخ پا ہیں وہیں سوشل میڈیا پر بھی اس حوالے سے میمز کے ذریعے تنقید کی جارہی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 44 پیسے اور پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 49 پیسے کے بعد غم و غصے کا اظہار سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر کررہے ہیں۔ ٹوئٹر پر گزشتہ چند گھنٹوں میں ہزاروں ٹوئٹس کی جاچکی ہیں جب کہ میمرز بھی کسی سے پیچھے نہیں۔ صارفین کے دلچسپ تبصرے حکومت پر تیر کی طرح برس رہے ہیں۔ رضوان احمد…

مزید پڑھیں

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے 44 پیسے فی لیٹر تک اضافہ کر دیا ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے جو  فوری طور پر نافذالعمل ہوں گی۔ جاری اعلامیے کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 44 پیسے کا  اضافہ کیا گیا ہے جب کہ پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 49 پیسے اور مٹی کا تیل 10 روپے 95 پیسے منہگا کیا گیا ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل 8 روپے 84 پیسے منہگا کیا گیا ہے۔ قیمت میں اضافے کے…

مزید پڑھیں

کراچی: کرکٹ شائقین کے لیے اچھی خبر ہے کہ ایشیا کپ 2023 کی میزبانی پاکستان کو مل گئی۔ ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں ایشیا کپ 2023 کی میزبانی پاکستان کو دے دی گئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ 2023 پاکستان میں کھیلا جائے گا۔ اے سی سی میٹنگ کی صدارت بھارت کے جے شاہ نے کی، بھارتی بورڈ نے پاکستان کی میزبانی کو منظور کیا۔ ایشیا کپ 2023 ون ڈے فارمیٹ پر کھیلا جائے گا۔  واضح رہے کہ کورونا وائرس کے سبب ایشیا کپ ٹی 20 بھی ملتوی کردیا گیا تھا، ایشیا کپ سری لنکا میں شیڈول…

مزید پڑھیں

لاہور: گرانٹ بریڈ برن نے ہیڈ آف نیشنل ہائی پرفارمنس کی کوچنگ کا عہدہ چھوڑ دیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ گرانٹ بریڈ برن نے ہیڈ آف ہائی پرفارمنس کی کوچنگ کا عہدہ چھوڑ دیا ہے۔ گرانٹ بریڈ برن کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کام کے دوران مختلف چیلنجز سے نمٹنے پر فخر ہے، بھرپور تجربہ اور مواقع فراہم کرنے پر پی سی بی کا مشکور ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی سی بی کے موجودہ اور سابقہ ملازمین، کھلاڑیوں اور آفیشلز نے ان کے ساتھ بہت…

مزید پڑھیں