امریکی خلائی ادارے ناسا نے نظام شمسی کے فوصل کی دریافت کے لیے مریخ کے بعد مشتری یعنی جوپیٹر کی کھوج شروع کر دی ہے، جس کے لیے انہوں نے اپنا مشن روانہ کر دیا ہے۔ مشن کو لوسی کا نام دیا گیا ہے، اگلے 12 برس میں اس مشن پر 981 ملین امریکی ڈالر خرچ کیے جائیں گے۔ اس دوران لوسی مشن سات ٹروجنز کی جانچ اور ان کا مطالعہ کرے گا۔ 1974 میں ایتھوپیا میں دنیا کا قدیم ترین ڈھانچہ دریافت ہوا تھا ، جسے لوسی کا نام دیا گیا ، لوسی نامی اس ڈھانچے کی دریافت نے…
Author: Khabrain News
سانحہ کارساز کراچی کو14 برس بیت گئے۔ المناک واقعے میں پیپلزپارٹی کے150 سے زائد کارکنان شہید اور 400 سے زائد زخمی بھی ہوئے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے جیالے ملک بھر سے سابق وزیرِاعظم بے نظیر کی وطن واپسی پر ان کا استقبال کرنے کراچی پہنچے تھے۔ عوام کا ایک جم غفیر محترمہ کے استقبال کے لیے موجود تھا۔ سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹوکا قافلہ جلسہ گاہ کی طرف بڑھ رہا تھا۔ کاروان کو اس وقت خون میں نہلادیا گیا جب وہ کارساز پہنچا۔ ٹھیک رات بارہ بج کر 52 منٹ پر 50 سیکنڈ کے وقفے سے یک بعد دیگرے دو دھماکے…
ایلون مسک نے ایک بار پھر جیف بیزوس سے دنیا کا امیر ترین شخص ہونے کا خطاب چھین لیا۔ ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کی دولت کی مجموعی مالیت 230 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے جس کے بعد وہ ایمازون کے مالک جیف بیزوس کو ایک بار پھر ہرانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ ایلون مسک گزشتہ سال کے وسط میں ہی فوربزکی ٹاپ دس ارب پتیوں کی فہرست میں شامل ہوئے تھے لیکن اب وہ اس پر راج کر رہے ہیں۔ ڈیلی میل کے مطابق اسپیس ایکس نے 8 اکتوبر کو 100 بلین ڈالر کے…
نیٹ فلکس سیریز’اسکوئیڈ گیم‘ ڈالر کمانے کی مشین بن گئی ہے۔ سیریز کی لاگت ساڑھے تین ارب روپے تھی اور اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ اس کی آمدن ڈیڑھ کھرب روپے سے اوپر چلی جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق اسکوئیڈ گیم کو ابتدائی 23 دنوں میں 132 ملین افراد نے کم از کم دو منٹ کے لئے دیکھا۔ اس نے برطانیہ کے معروف ڈرامے’بریجرٹن‘ کا ریکارڈ توڑا جسے آن ایئر ہونے کے 28 دنوں میں 82 ملین اکاوئنٹس نے اسٹریم کیا تھا۔ جنوبی کوریا میں فلمائی گئی یہ سیریز نو اقساط پر مشتمل ہے۔ اس سنسنی خیز ڈرامہ سیریز…
لاہور: لیجنڈری فاسٹ باؤلر فضل محمود اور گگلی ماسٹر عبدالقادر پی سی بی کے ہال آف فیم میں شامل ہوگئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کا ماضی کے عظیم کھلاڑیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے، اسی سلسلے میں سابق کپتان فضل محمود اور عبدالقادر کو پی سی بی کے ہال آف فیم میں شامل کرلیا گیاہے۔ان دونوں کھلاڑیوں کو ووٹنگ کے ایک شفاف عمل کے بعد یہ اعزاز دیا گیا۔ اس سے قبل لیجنڈری حنیف محمد، عمران خان، جاوید میانداد، وسیم اکرم، وقار یونس اور ظہیر عباس آئی سی سی ہال آف فیمرزکی حیثیت سے پی سی بی…
کراچی : امریکی ڈالر ایک ہفتے کے دوران ڈالر65 پیسے مہنگا ہوکر 171.18 روپے اور یورو 50 پیسے مہنگا ہو کر 199روپے بند ہوا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمتوں میں اتار چڑھاﺅ سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی گئی، جس میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر65 پیسے مہنگا ہوا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں ڈالر170.53 روپے سے بڑھ ہو کر 171.18 روپے اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر 80 پیسے مہنگا ہو کر 171.80روپے کا ہوگیا۔ دیگر کرنسیوں کے حوالے سے…
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ملک کا ماحول ٹھیک اور ساری چیزیں ہیں۔ شیخ رشید کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ بعض لوگ پاکستان کے حساس ترین ادارے کو متنازع بنانے کی ناکام کوشش کرتے ہیں، اگلے جمعے تک سارے مسئلے ٹھیک ہو جائیں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ملکی ماحول ٹھیک ہے اور ساری چیزیں سیٹلڈ ہیں، ہمارے عظیم ادارے کے بدخواہ اور جمہوریت جنہیں ایک آنکھ نہیں بھاتی وہ ناکام ہوں گے۔
محکمہ کسٹم اور ٹیکس اہلکاروں نے بڑی مقدار میں نشہ آور پاؤڈر”کوکین” کی اسمگلنگ ناکام بنا دی، بیرون ملک سے آنے والے ایک مسافر کے پیٹ میں چھپائے گئے کوکین کے کیپسول برآمد کرلیے گئے۔ ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی نے ریاض اور جدہ میں کوکین اسمگلنگ کی 2 کارروائیوں کو ناکام بناتے ہوئے اسمگلرز کو گرفتار کرلیا ہے، ملزمان سے مجموعی طورپر ڈْیڑھ کلو گرام کوکین برآمد کرلی گئی۔ سعودی ذرائع ابلاغ نے زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی کے حوالے سے کہا ہے کہ منشیات اسمگلنگ کی دو الگ الگ کارروائیوں میں کسٹم اہلکاروں نے کوکین اسمگلنگ کی کوشش ناکام…
محکمہ داخلہ پنجاب نے 19 اکتوبر کو صوبے میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگادی۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 12 ربیع الاوّل کے دن ون ویلنگ، سائلینسر کےبغیر موٹر سائیکل چلانے پر پابندی ہوگی۔ اعلامیے کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد جہاں عوام سیخ پا ہیں وہیں سوشل میڈیا پر بھی اس حوالے سے میمز کے ذریعے تنقید کی جارہی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 44 پیسے اور پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 49 پیسے کے بعد غم و غصے کا اظہار سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر کررہے ہیں۔ ٹوئٹر پر گزشتہ چند گھنٹوں میں ہزاروں ٹوئٹس کی جاچکی ہیں جب کہ میمرز بھی کسی سے پیچھے نہیں۔ صارفین کے دلچسپ تبصرے حکومت پر تیر کی طرح برس رہے ہیں۔ رضوان احمد…
