اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان 23 اکتوبر کو سعودی عرب کے 3 روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔ اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم عمران خان عمرہ کی ادائیگی اور روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری دیں گے۔ سعودی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے اور گرین انیشیٹیو کانفرنس میں شرکت بھی کریں گے۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان سے وزیر داخلہ شیخ رشید نے ملاقات کی ہے جس میں امن و امان اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں افغانستان کی موجودہ صورتحال پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔ وزیرداخلہ نے وزیراعظم کو…
Author: Khabrain News
اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے نوجوان نسل کو اسلامی تاریخ سے آگاہی دینے کے لیے تاریخی کہانیوں پر ڈرامے اور فلمیں بنانا ہوں گی۔ وزیراعظم عمران خان سے فلمساز شہزاد نواز، ترک پروڈیوسر ایمرے کونُک، سید جنید علی شاہ اور ڈاکٹر کاشف نے ملاقات کی ہے۔ سینیٹر فیصل جاوید بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم کو پاکستان اور ترکی کے درمیان مشترکہ منصوبے صلاح الدین سیریز پر تفصیلات سے آگاہ کیا گیا اور بتایا گیا کہ سیریز پر منصوبہ بندی مکمل ہے جبکہ اس کی شوٹنگ کا آغاز آئندہ سال اپریل میں کر دیا جائے…
جنرل لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور دیگر حکام کے ہمراہ کابل پہنچے جہاں انہوں نے افغانستان کے عبوری وزیراعظم ملا حسن اخوند سے ملاقات کی۔ کابل ائیرپورٹ پہنچنے پر افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی، افغانستان میں تعینات پاکستانی سفیر منصور احمد خان اور وزارت خارجہ افغانستان کے سینیئر حکام نے پاکستانی وفدکا خیر مقدم کیا۔ وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید، سیکرٹری خارجہ سہیل محمود ،سیکرٹری کامرس صالح احمد فاروقی ، چیئرمین پی آئی اے ائیر مارشل (ر) ارشد ملک ، چیئرمین نادرا طارق ملک…
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی ایک تولہ سونا 2 ہزار روپے مہنگا ہوا ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2000 روپے بڑھی ہے، جس کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قدر 1 لاکھ 24 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قدر 1714 روپے بڑھ کر 1 لاکھ 6 ہزار 481 روپے ہے۔ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 4 ڈالر اضافے سے 1785 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔
ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے جبکہ پاکستانی روپیہ مزید گر گیا ہے۔ انٹربینک میں 49 پیسے اضافے سے ایک ڈالر 173 روپے 96 پیسے پر بند ہوا۔ ڈالر کا بھاؤ ایک موقع پر 174 بھی ہوا لیکن کاروبار کی بندش پر انٹربینک میں ایک امریکی ڈالر کی قیمت 173 روپے 96 پیسے رہی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 10 پیسے کم ہوکر 174 روپے 20 پیسے ہے۔
شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عثمان مختار کی شادی کے سلسلے میں تیاریاں مکمل ہوگئیں ان کی مایوں کی تقریب گزشتہ روز منعقد ہوئی۔ اداکار عثمان مختار کی مایوں کی تقریب کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل بھی وائرل ہورہی ہے جس میں دلہا اور دلہن دونوں ایک ساتھ بیٹھے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ تقریب میں زنیرہ انعام اور اداکار عثمان مختار دونوں نے زرد رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے جب کہ زنیرہ انعام سے ہاتھوں میں کنگن بھی پہنے ہوئے ہیں۔ عثمان مختار کا نکاح رواں برس مارچ میں زنیرہ انعام خان سے ہوا تھا جس کے…
لاہور : ملتان روڈ پر واقع مشروب بنانے والی فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے زور دار دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی، اب تک کی اطلاعات کے مطابق دو افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کے مصروف ترین ملتان روڈ پر واقع مشروب بنانے والی فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے زور دار دھماکہ ہوا، جس کے بعد فیکٹری میں ہولناک آگ بھڑک اٹھی۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے باعث فیکٹری کو شدید نقصان پہنچا ہے جب کہ دھماکے کی شدت سے قریبی گھروں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے ہیں۔ ریسکیو حکام کا کہنا…
مہنگائی اور معاشی مشکلات کے باعث پاکستانی عوام خرچوں میں اضافے کی شکایت کر رہے ہیں۔ پلس کنسلٹنٹ کے تازہ ترین سروے میں عوام سے پوچھا گیا کہ کیا موجودہ آمدنی میں آپ کے اخراجات پورے ہو جاتے ہیں؟ سروے کے مطابق رواں برس جولائی میں 59 فیصد افراد آمدن میں خرچے نہ پورے ہونے کا کہہ رہے تھے لیکن موجودہ سروے میں 68 فیصد افراد اخراجات قابو میں نہ آنے کی دہائی دے رہے ہیں۔اخراجات پورے کرنے کے لیے سروے میں 30 فیصد پاکستانیوں نے ادھار لینے، 30 فیصد نے پارٹ ٹائم جاب کرنے اور 37 فیصد نے خرچوں…
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیس بک کے مقابلے میں نیا سوشل نیٹ ورک لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ’TRUTH Social’ کے نام سے سوشل نیٹ ورک لانچ کروانے کا اعلان کیا گیا ہے جس کا بیٹا ورژن اگلے ماہ لانچ کروایا جائے گا جس میں مخصوص افراد کو دعوت دی جائے گی۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ پلیٹ فام ان بڑی ٹیکنالوجی فرمز کے خلاف آواز بلند کرنے کا مؤثر ذریعہ ہو گا جو امریکا میں مخالفین کی آواز کو خاموش کرواتے ہیں۔ اس کے علاوہ ڈونلڈ…
وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری اور ان کی بیٹی ایمان زینب مزاری کی سوشل میڈیا پر آپس میں ہی نوک جھونک ہو گئی۔ ایمان زینب مزاری نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ملک جادو ٹونے سے ہی چلانا تھا تو قوم کا پیسہ اتنی بڑی کابینہ پر کیوں ضائع ہو رہا ہے، ملک کا مذاق جادو ٹونے سے اڑایا جا رہا ہے۔ ایمان مزاری نے اپنے بیان میں مزید لکھا کہ آپ چاہتے ہیں جادو کرنے والوں پر بات بھی نہ ہو، ایسا ہرگز نہیں ہو گا۔ وفاقی وزیر شیریں مزاری کا اپنی بیٹی کو جواب دیتے ہوئے…
