آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ ابوظبی کے شیخ زاید اسٹیڈیم میں کھیلے گئےگروپ 1 کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جنوبی افریقا نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 118 رنز بنائے۔ جواب میں آسٹریلیا نے 119 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر 20 ویں اوورز میں دو گیندوں قبل حاصل کرلیا۔ اس سے قبل جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9…
Author: Khabrain News
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹاکرے کے حوالے سے سابق بھارتی بلے باز سنیل گواسکر نے اعتراف کیا ہے کہ 2007 کا ورلڈ کپ جیتنے کے بعد بھارت کوئی ٹائٹل نہیں جیت سکا۔ سنیل گواسکر نے کہا کہ آئی پی ایل اور ٹی ٹوئنٹی کے تجربے پر بھارتی ٹیم کو کوئی بڑا ٹائٹل جیتنا چاہیے تھا۔ بھارتی آف اسپنر ہربھجن سنگھ نے بھی گواسکر کی ہاں میں ہاں ملائی اور کہا کہ دنیا کی سب سے بڑی لیگ بھارت کے پاس ہونے کے باوجود 2007 کے بعد کوئی بڑا ٹائٹل بھارت کے پاس…
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) سائبرکرائم سرکل نےکراچی اور سکھر میں کارروائیاں کرتے ہوئے چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔ ایف آئی اے سائبرکرائم سرکل نے پہلی کارروائی میں سکھر سے چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کیا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر سرکل عمران ریاض کے مطابق ملزمان نے کم عمر بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، اس واردات میں مقامی گلوکارکو جھوٹے الزام میں پھنسانے کی نیت سے بچے سے زیادتی کی ویڈیو سوشل میڈیاپر وائرل کی گئی۔ گرفتار ملزمان میں محمد قاسم، ہیبت خان، شاہد حسین اور فراز شیخ شامل ہیں،…
اسلام آباد : ملک میں ڈینگی کے وار قابو سے باہر ہو گئے۔ پنجاب میں بھی صورتحال تشویشناک ہو گئی۔ جڑواں شہروں میں ڈینگی کیسز کی تعداد بڑھنے لگی۔ شہر اقتدار میں ایک دن میں 118 شہری ڈینگی کا شکار ہوئے ۔ محکمہ صحت کے مطابق اسلام آباد میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2721 ہو چکی ہے۔ شہر میں اب تک ڈینگی سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 10 ہو گئی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق دیہی علاقوں میں 79 جبکہ شہری علاقوں میں 39 کیسز رپورٹ ہوئے۔ مجموعی طور پر اسلام آباد کے دیہی علاقوں…
اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے نور مقدم قتل کیس میں گرفتار ملزم جمیل احمد کی ضمانت منظور کر لی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے باورچی جمیل احمد کی درخواست ضمانت پر محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا ہے۔ عدالت نے باورچی جمیل کی ضمانت پچاس ہزار کے مچلکوں کے عوض باورچی جمیل کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے ۔ عدالت نے درخواست ضمانت پر دلائل سننے کے بعد 21 اکتوبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ عدالت نے ضمانت منظور کرنے کا مختصر فیصلہ سنایا ہے ۔ تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری…
کوئٹہ : بلوچستان میں مستونگ کے علاقے روشی میں سی ٹی ڈی نے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 9 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ ہلاک دہشتگردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ برآمد شدہ اسلحہ میں نو کلاشنکوف، بیس کلو گرام دھماکہ خیز مواد، پرائما کارڈ، ڈیٹونیٹر اور آر پی جی راکٹ بمعہ دو گولے شامل ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ کے لیے وزیراعظم عمران خان نے بھی گرین شرٹس کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ٹیم میں ٹیلنٹ موجود ہے اور ٹیم بھارت کے خلاف کامیاب ہو گی۔ عمران خان نے کہا کہ دعا ہے قومی ٹیم بھارت کو شکست دے، ان شاء اللہ بھارت سے ضرور جیتیں گے۔ خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا میچ کل بروز اتوار 24 اکتوبر کو کھیلا جائے گا اور اس حوالے…
لاہور: کالعدم تنظیم کے احتجاج کے باعث پنجاب کے کئی شہروں میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی۔ صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق شیخوپورہ، گوجرنوالہ اور گجرات میں انٹرنیٹ سروس تاحکم ثانی معطل رہےگی۔ اس کے علاوہ کالا شاہ کاکو، مرید کے،کامونکی، گوجرانوالہ، وزیر آباد اور گجرات میں بھی انٹرنیٹ سروس کو بند کردیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ کا کہنا ہےکہ ریلی جس جس ضلع سے گزرے گی وہاں انٹرنیٹ سروس معطل کی جائے گی۔
پاکستان اور مراکش کی مشترکہ مشقیں اختتام پذیر ہوگئیں۔ مشقوں میں دونوں ممالک کی اسپیشل فورسز نے مختلف ڈرلز میں حصہ لیا۔ ٹریننگ کا مقصد انسداد دہشت گردی کے حوالے سے باہمی تجربات شیئر کرنا تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور مراکش کی دو طرفہ مشترکہ مشقوں کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب نیشنل انسداد دہشتگردی مرکز پبی میں منعقد ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مشقوں کے دوران پاکستان اور مراکش کی اسپیشل فورسز نے مختلف ڈرلز میں حصہ لیا۔ انسداد دہشتگردی آپریشنز، کارڈن اینڈ سرچ آپریشن اور کمپاونڈ کلیئرنس کا مظاہرہ کیا…
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کا میچ سپر اوور میں جائےگا جس میں پاکستان کی فتح ہوگی۔ چیئرمین پی سی بی نے نجی یونیورسٹی کے ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں وہ طالب علموں کے سوالات کے جوابات دے رہے تھے۔ پاک بھارت ٹاکرے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں رمیز راجہ نے کہا کہ 24 اکتوبر کو پاک بھارت کا میچ سپر اوور میں جائےگا اور پاکستان جیتے گا۔ انہوں نے کہا کہ جب بڑا میچ ہوتا ہے تو اس کا گراؤنڈ میں الگ منظر ہوتا ہے لیکن بھارت…
