پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ڈسکہ میں ضمنی انتخاب میں بے ضابطگیوں پر الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی انکوائری رپورٹ کے نتائج کی روشنی میں وزیر اعظم عمران خان میں استععفے کا مطالبہ کردیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ ڈسکہ انکوائری رپورٹ نے ثابت کر دیا کہ حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چوری میں ملوث ہے اور عمران خان کو قانون، جمہوریت اور سیاسی اخلاقیات کا زرا بھی احترام ہے تو اس رپورٹ کے آنے کے بعد استعفی دیں اور قانون کا سامنا کریں۔ انہوں نے…
Author: Khabrain News
میکسیکو کے دارالحکومت میکسیکو سٹی کو وسطی شہر پیوبلا سے ملانے والی ہائی وے پر ہفتے کے روز ایک حادثے میں کم از کم 19 افراد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق حادثہ دوپہر کے وقت پیش آیا جب ہائی وے پر ایک ٹول بوتھ پر ایک کارگو ٹرک کئی گاڑیوں سے ٹکرا گیا۔ ٹرک کے ٹکرانے کے بعد چند گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔ میکسیکو کا وفاقی ادارہ برائے روڈز اینڈ برجز کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شیمپو لے کر جانے والے ٹرک کے…
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے کہا ہے کہ مودی سرکار کے مسلمانوں کیخلاف معاندانہ رویہ سے بھارت کی ساکھ خراب ہوئی، بھارت جنوبی ایشیا میں اپنا اثر کھو رہا ہے۔ امریکی اخبار کے مطابق بھارت میں مسلمانوں سے امتیازی سلوک سے جنوبی ایشیا میں رواداری کو نقصان پہنچا، ہمسایہ ممالک چین کو متبادل کے طور پر دیکھتے ہیں، چین نے نہ صرف پاکستان کےساتھ تعلقات کو مزید مضبوط کیا ہے جبکہ نیپال، سری لنکا اور بنگلہ دیش سے بھی بہتر تعلقات قائم کر لیے ہیں۔ اخبارکےمطابق بھارت جنوبی ایشیا میں اپنا اثر کھورہا ہے، بی جے پی رہنماؤں کے بیانات…
کابل(این این آئی)افغان طالبان نے دعوی کیا ہے کہ افغانستان کے شورش زدہ مشرقی صوبہ ننگرہار میں داعش کے 50 سے زائد عسکریت پسندوں نے ہتھیار ڈال کر طالبان کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پاک افغان سرحد پر واقع افغان صوبہ ننگرہار کے صدر مقام جلال آباد میں طالبان کے انٹیلی جنس ہیڈکوارٹر کے دفتر سے جاری ایک سرکاری بیان میں کہا گیا کہ دہشت گرد گروپ داعش سے وابستہ 55 جنگجوں نے اپنے ہتھیار ڈال دیئے ہیں۔ ننگرہار میں نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی ڈاکٹر بشیر نے قبائلی عمائدین کی ثالثی کے ذریعے ان…
جس طرح سے اپوزیشن جماعتیں عملی طور پر پاکستان کی تاریخ کی سب سے کمزور جماعت ہے، اسی طرح سے حکومتی جماعت بھی پاکستان کی تاریخ کی سیاسی حوالے سے کمزور حکومت ہے۔ جس طرح سے اپوزیشن حکومت گرانے کے حوالے سے زبانی کلامی ڈھنڈورہ پیٹتی ہے، اسی طرح سے حکومتی جماعت تحریک انصاف بھی لوگوں کیلئے رفاحی کاموں کا زبانی کلامی ڈھنڈورا پیٹتی ہے۔ اپوزیشن پاکستان مسلم لیگ ن کی سیاسی طور پر نادانی کا اس بات سے بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کو اس بات کا علم ہی نہیں ہے کہ عمران…
اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ ہم نوجوانوں کی اس کثیر تعداد کوملک و قوم کے لیے ایک عظیم سرمائے میں تبدیل کرنے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں۔ہفتہ کو وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان محمد عثمان ڈار نے ملاقات کی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان نوجوانوں کا ملک ہے کیونکہ ہماری آبادی کا 68 فیصد حصہ 30 سال سے کم عمر لوگوں پر مشتمل ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہم نوجوانوں کی اس کثیر تعداد کوملک و قوم کے لیے ایک عظیم سرمائے میں تبدیل…
لاہور: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے مہنگائی کے معاملے پر وزیراعظم سے ایک بار پھر استعفے کا مطالبہ کردیا۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ آٹا، چینی، گھی، دوائی، بجلی، گیس، پیٹرول، معیشت اور مہنگائی پر بس نہیں چل رہا تو استعفیٰ دینا عمران خان کے بس میں ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم استعفی لکھ کر عوام کو فوری ریلیف دیں۔ اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ چینی کے بعد پیٹرول اوربجلی کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر مہنگائی کی بمباری ہے، ظلم کی یہ حکومت نہیں چل سکتی۔
قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ اگر نیوزی لینڈ کی ٹیم افغانستان سے میچ ہارتی ہے تو بہت سارے سوالات اٹھ جائیں گے۔ نمیبیا کو 8 وکٹوں سے شکست دینے کے بعد بھارت نے ایک مرتبہ پھر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کو انتہائی دلچسپ بنا دیا ہے اور بھارتی ٹیم رن ریٹ کے اعتبار سے اپنے گروپ میں پاکستان، نیوزی لینڈ اور افغانستان سے اوپر پہنچ گئی ہے۔ لیکن گروپ ٹو سے پاکستان کے علاوہ کون سی دوسری ٹیم سیمی فائنل میں پہنچے گی اس بات کا فیصلہ کل نیوزی لینڈ اور افغانستان کے درمیان…
سعودی عرب کی جانب سے ایتھوپیا میں اپنے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جلد ازجلد ملک چھوڑ دیں۔ عرب میڈیا کے مطابق جمعے کے روز سعودی سفارتخانے نے ایتھوپیا میں بے امنی کے حالات کی وجہ سے اپنے شہریوں کو جلد از جلد ایتھوپیا چھوڑنے کی ہدایت کردی۔ سعودی سفارتخانے نے ایک بیان میں کہا کہ سعودی شہری محتاط رہیں اورہنگامی صورتحال پرسفارتخانےسےرابطہ کریں۔ عرب میڈیا کے مطابق ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا میں باغی جنگجوؤں کی پیش قدمی کا خدشہ ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ایتھوپیا میں امریکی سفارتخانے نے بھی اپنے شہریوں کو فوری…
عامر لیاقت کی دوسری اہلیہ سیدہ طوبیٰ کے اپنے نام کے ساتھ عامر لیاقت کا نام ہٹا کر والد کا نام دوبارہ لگانے کے بعد سوشل میڈیا پر ان دونوں کے درمیان علیحدگی کی افواہیں گردش کرنے لگیں تھیں۔ عامر لیاقت اور سیدہ طوبیٰ کی طلاق کی خبرجنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ جب یہ افواہیں حد سے زیادہ بڑھ گئیں تو عامر لیاقت نے سوشل میڈیا پر طوبیٰ کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں سیدہ طوبیٰ، عامر لیاقت کے ساتھ ان ہی کے گھر میں موجود ہیں اور اپنی کھوئی ہوئی بلی ڈھونڈنے پر رو روکر عامر…
