Author: Khabrain News

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاک بھارت ٹاکرے کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں قومی ٹیم کے کپتان نے بھارت کے خلاف ٹیم کا اعلان کردیا۔ 12 رکنی ٹیم کا اعلان بابراعظم کی جانب سے کیا گیا ہے جس میں سے میچ سے قبل 11 کھلاڑی منتخب کیے جائیں گے۔ قومی ٹیم میں بھارت کے خلاف جن کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے ان میں مندرجہ ذیل کھلاڑی شامل ہیں: قومی ٹیم میں شامل 12 کھلاڑی: محمد رضوان، فخر زمان، بابر اعظم، محمد حفیظ، حیدر…

مزید پڑھیں

کرپشن کی مجموعی رقم 774 ارب‘ بیوروکریسی کی مبینہ 474 ارب کی کرپشن جبکہ 21 سیاستدانوں کی کرپشن 195 ارب تھی۔ لسٹ میں نواز شریف کیخلاف صرف 2 انکوائریوں کا ذکر تھا، جبکہ شریف خاندان کیخلاف 9انکوائریاں چل رہی تھیں۔ کسی نے لسٹ کو پڑھا ہی نہیں، 23 انکوائریوں میں رقم کا تعین نہیں، 92 کو17 سال ہوگئے، 42 انکوائریاں کس سٹیج پر پھنسی ہیں۔ میگاسیکنڈلز میں آصف زرداری، میاں منشائ، اسحاق ڈار، راجہ پرویز اشرف اور شاہنواز مری کے نام شامل ہیں۔ نیب جیسے تھی ویسے ہی رہے گی چاہے ترامیم کر دی جائیں۔ چاہے چیئرمین تبدیل کر دیا…

مزید پڑھیں

اپوزیشن نے ملک میں مہنگائی پر حکومت کےخلاف سڑکوں پر احتجاج شروع کردیا۔ کانہ، سکھر، جیکب آباد، مہمند، زیارت  اور مینگورہ سمیت مختلف شہروں میں عوام سڑکوں پر آگئے۔ احتجاج میں شامل افراد نے مہنگائی اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور فوری ریلیف کا مطالبہ کیا۔ ادھر چمن میں کوئٹہ چمن شاہراہ پر ریلی کے باعث ٹریفک معطل ہوگیا،  مظاہرین کا کہناتھا کہ مہنگائی سے جینا مشکل ہوگیا ہے۔  کراچی میں بھی پی ڈی ایم کی جانب سے صدر ایمپریس مارکیٹ پر احتجاجی مظاہرہ کیا جارہا ہے جب کہ لاہور میں (ن) لیگ کی جانب سے مختلف مقامات…

مزید پڑھیں

وزیراعظم عمران خان کی لاہور میں وزیراعلیٰ  پنجاب سردار عثمان بزدار  اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ نے وزیراعظم کو صوبے کے امور اور بلدیاتی اداروں کو فعال کرنے اور آئندہ بلدیاتی نظام کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ  پنجاب میں عوامی ریلیف پر توجہ ہے، صوبہ بھر میں ترقیاتی منصوبو ں کاسلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ حکومت مختلف پروگرامز کے ذریعے کمزور طبقات کو ریلیف فراہم کررہی ہے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام اداروں کو متحرک کرکے عوامی ریلیف کے اقدامات میں…

مزید پڑھیں

کراچی: معروف مرحوم قوال امجد صابری کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ معروف قوال مرحوم امجد صابری کی بیٹی حورین امجد صابری کی تصاویر کے سوشل میڈیا پر چرچے ہورہے ہیں، صارفین کی جانب سے حورین کی تصاویر کو خوب سراہا جارہا ہے۔ حورین کی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے مشرقی لباس کے ساتھ مغربی لباس بھی زیب تن کیا ہوا ہے۔ حورین نے خوبصورت کڑائی والا کُرتا پہنا ہوا ہے جبکہ ایک تصویر میں وہ سیاہ رنگ کی جینز اور شرٹ پہنی ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل حورین نے انسٹاگرام پر خوبصورت تصویر…

مزید پڑھیں

 ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرے گی جس کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق ویسٹ انڈیز اور پاکستان کی ویمنز ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے 8، 11 اور 14 نومبر کو کراچی میں ہوں گے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ سیریز کیلئے ویسٹ انڈیز کی ٹیم یکم نومبر کو کراچی پہنچے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم کا پاکستان آنا خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین ٹیم کے بعد ویسٹ انڈیز…

مزید پڑھیں

بنگلادیش کی حکمران جماعت ملکی آئین کو سیکولر ازم کی جانب واپس لے جانے کی تیاری کررہی ہے۔ حکومتی وزیر مراد حسن کے مطابق 1972 کے سیکولر آئین کی طرف پلٹنے کیلئے نئی ترمیم جلد پارلیمنٹ میں پیش کی جائے گی، اس ترمیم کے بغیر کسی رکاوٹ کے ایوان سے منظور ہونے کا امکان ہے اور اس اقدام سے اسلام بنگلادیش کا قومی مذہب نہیں رہے گا۔ رپورٹ کے مطابق بنگلادیش میں شیخ حسینہ کی حکومت نے شیخ مجیب الرحمٰن کے دیے گئے 1972 کےآئین کو واپس لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جونیئر وزیر اطلاعات مراد حسن نے کہا ہےکہ…

مزید پڑھیں

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کا میلہ 17 اکتوبر سے متحدہ عرب امارات اور عمان میں شروع ہوچکا ہے جس میں 16 ممالک کی کرکٹ ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔ یہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ساتواں ایونٹ ہے اور یہ گزشتہ 6 ورلڈ کپ سے کافی منفرد بھی ہے۔ آج ہم آپ کو کچھ ایسی منفرد چیزیں بتانے جارہے ہیں جو اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نہیں تھیں۔ پہلی بار 2 ممالک میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا انعقاد 2021 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ پہلی بار 2 ممالک متحدہ عرب امارات…

مزید پڑھیں

اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ چشمہ رائٹ بینک کینال کی تعمیر سماجی و معاشی ترقی کیلئے ایک ‏حقیقی گیم چینجر ثابت ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت خیبرپختونخوا میں زراعت اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اجلاس ‏ہوا جس میں چشمہ رائٹ بینک کینال منصوبےکا بھی جائزہ لیاگیا۔ اجلاس میں وزیر توانائی حماد اظہر ، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا ، چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی، چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر اشفاق احمد اور متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ چشمہ رائٹ بینک کینال پروجیکٹ حقیقی گیم…

مزید پڑھیں