Author: Khabrain News

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اے ایف پی/فائل لاہور: منگل کو 12 ربیع الاول کے موقع پر وزیراعظم عمران خان اور صدر عارف علوی کی تقاریر پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ موجودہ حکومت اور ریاضت مدینہ میں پاکستان کا کوئی موازنہ نہیں ہے۔ . ” مریم نے وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جن کے کتوں کو اعلیٰ معیار کا گوشت کھلایا جاتا ہے انہیں چاہیے کہ وہ اپنی حکمرانی کو ریاضت مدینہ سے تشبیہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ…

مزید پڑھیں

حبا بخاری نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اب سِنگل نہیں ہیں اور جلد ہی رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گی۔  حبا بخاری کو  حالیہ سوال و جواب کے سیشن کے دوران ایک مداح نے شادی کی پیشکش کی جس میں انہوں نے صاف انکار کرتے ہوئے کہا کہ میں سِنگل نہیں ہوں۔ حبا بخاری نے شادی سے متعلق ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ میری جلد شادی ہوجائے۔ انہوں نے یہ بات بھی واضح کی کہ انہوں نے  شادی جب بھی کی سب کو بتا کر کریں گی۔

مزید پڑھیں

ہنگو میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید ہو گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ہنگو کے علاقے تھل میں فوجی پوسٹ پر دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے فوری اور مؤثر جوابی کارروائی کی گئی، فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی وقاص شہید ہو گیا، شہید سپاہی وقاص کا تعلق مانسہرہ سے تھا۔ شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

مزید پڑھیں

کراچی : پاک بحریہ کے کموڈور حبیب الرحمان کو رئیر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی، حبیب الرحمان کو ستارہ امتیاز ملٹری سے بھی نوازا جاچکا ہے۔ پاک بحریہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک بحریہ کے کموڈور حبیب الرحمان کو رئیر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ حبیب الرحمان نے 1990 میں کمیشن حاصل کیا اور جی ایم میری ٹائم ٹیکنالوجیز کمپلیکس میں تعینات رہے۔ رئیر ایڈمرل حبیب الرحمان نے فرانس اور برطانیہ سے میکینیکل اور سسٹم انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ میں ڈگری حاصل کر رکھی ہے جب کہ…

مزید پڑھیں

ہندوؤں کے مذہبی تہوار درگا پوجا کے دوران قرآن پاک کی بے حرمتی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد بنگلا دیش میں بڑے پیمانے پر ہندو مسلم فسادات پھوٹ پڑے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے بنگلا دیش کے مشرقی ضلع کمیلا میں ہندوؤں کے مذہبی تہوار کے دوران ایک شخص کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔ اس واقعے کے بعد مشتعل افراد نے بنگلا دیش کے مختلف شہروں میں مندروں پر حملے کیے اور پولیس کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئیں جس میں دو ہندوؤں سمیت…

مزید پڑھیں

سماجی رابطے کی مقبول ترین ویب سائٹ فیس بک آئندہ ہفتے ایک نئے نام کے ساتھ خود کو دوبارہ متعارف کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق دی ورج نے مذکورہ معاملے سے براہ راست آگاہی رکھنے والے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے مذکورہ دعویٰ کیا۔ دی ورج کی رپورٹ کے مطابق فیس بک کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) مارک زکربرگ 28 اکتوبر کو کمپنی کی سالانہ کنیکٹ کانفرنس میں نام کی تبدیلی کے بارے میں بات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور جلد یہ نام سامنے آسکتا ہے۔ تاہم اس حوالے…

مزید پڑھیں

گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ ڈیل کی خوشخبری جلد ملے گی۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رضا باقر کا کہنا تھا کہ اوور سیز پاکستانیوں کے لیے وزیر اعظم کا پیغام لے کر آیا ہوں، اب تک 2 لاکھ 60 ہزار روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھل چکے ہیں، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے 2.6 ارب ڈالر پاکستان آئے ہیں۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے رضا باقر کا کہنا تھا مہنگائی پوری دنیا میں ہو رہی ہے، امریکا میں جو مہنگائی…

مزید پڑھیں

قانون کی بالادستی کے معاملے میں پاکستان بدترین ملکوں میں شامل ہے۔ ورلڈ جسٹس پروجیکٹ رول آف لا انڈیکس 2021 کی رپورٹ مطابق ملک میں قانون کی بالادستی کے لحاظ سے پاکستان کا اسکور اعشاریہ تین نو اور فہرست میں نمبر 130 ہے جب کہ جنوبی ایشیا کی رینکنگ میں پاکستان آخری دوسرے نمبر پر ہے۔ نیپال، سری لنکا، بھارت، بنگلادیش نے قانون کی بالادستی کے معاملے میں پاکستان سے بہتر کارکردگی دکھائی ہے، خطے میں خراب کارکردگی پر پاکستان کے بعد افغانستان کا نمبر آتا ہے جب کہ کرپشن، بنیادی حقوق، امن عامہ اور سلامتی، نگران ضابطوں کے عدم…

مزید پڑھیں

وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے مشرق وسطیٰ کے امور کے ماہر ڈونلڈ آرمین بلوم کو پاکستان کے لیے ’ غیر معمولی اور آزادانہ کارروائی کے اختیارات رکھنے والے سفیر’ کے طور پر نامزد کردیا۔ ڈونلڈ آرمین بلوم کو افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے بعد سفیر نامزد کیا گیا ہے، جو کابل میں امریکی حمایت یافتہ حکومت کے خاتمے کا سبب بنی اور واشنگٹن اپنا سفارتی مشن قطر کے دارالحکومت دوحہ منتقل کرنے پر مجبور ہوگیا۔ ان تبدیلیوں کی وجہ سے طالبان کے کنٹرول میں موجود افغانستان میں پاکستان کا سفارتی کردار اہم ہوگیا ہے…

مزید پڑھیں

امریکی ریاست پنسلوانیا کے شہر فلاڈیلفیا میں چلتی ٹرین میں خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کا واقعہ پیش آیا۔ چلتی ٹرین میں موجود مسافرخاتون کو زیادتی سے بچانے کے بجائے اس کی ویڈیو بناتے رہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ مسافر ٹرین میں زیادتی کا شکار ہونے والی خاتون کی مدد نہ کرنے پر ٹرین میں موجود افرادکو مجرمانہ الزامات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔مقامی پولیس کے مطابق ٹرین میں سوار تمام مسافر متاثرہ خاتون کے ساتھ ہونے والی زیادتی کو خاموشی سے دیکھتے رہے اور پولیس کو اطلاع تک نہ دی تاہم ٹرین کے ایک ملازم نے پولیس…

مزید پڑھیں