Author: Khabrain News

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان آسان شکار نمیبیا کو ترنوالہ بنانے کیلیے تیار ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ناقابل شکست پاکستان ٹیم نے ابھی تک گروپ ٹو میں شامل تینوں بڑے برج الٹائے ہیں،روایتی حریف بھارت کو چاروں شانے چت کرتے ہوئے اعتماد بلندیوںپر پہنچایا، اس کے بعد نیوزی لینڈ اور افغانستان کو بھی زیر کرکے دھاک بٹھائی۔ اب ٹیم کے پاس منگل کو ابوظبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں نمیبیا جیسے آسان شکار کو ترنوالہ بناکر سیمی فائنل تک رسائی پر مہر تصدیق ثبت کرنے کا موقع ہوگا،گرین شرٹس کو ٹاپ آرڈر میں کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان…

مزید پڑھیں

امریکا میں ہیلووین کے موقع پر فائرنگ کے مختلف واقعات میں 12 افراد ہلاک اور 52 زخمی ہوگئے۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ہیلووین تہوار کے موقع پر گزشتہ ہفتے امریکا کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے مختلف واقعات پیش آئے جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 52 زخمی ہوگئے۔ زیادہ تر واقعات گھروں میں یا ان جگہوں پر پیش آئے جہاں ہیلووین پارٹی کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد جمع تھی۔ امریکی حکام کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کی لہر کے دوران فائرنگ کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، رواں سال ابھی تک فائرنگ…

مزید پڑھیں

دیر بالا میں دہشت گردوں کے حملے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ پشاور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سی ٹی ڈی کوہاٹ ریجن کے اہلکار ہنگو کی تحصیل ٹل اور مضافات میں سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کے بعد واپس جارہے تھے کہ جہازو میدان کے قریب دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ کردی۔ جوابی کارروائی کے نتیجے میں دہشت گرد فرار ہوگئے، جس کے بعد سی ٹی ڈی نے علاقے میں سرچ آپریشن کیا، اس دوران علاقے سے 4 دہشت گردوں کی لاشیں ملیں۔ دہشت گردوں سے 4 عدد…

مزید پڑھیں

ااقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو کے مطابق 2006 سے 2020 کے درمیان دنیا بھر میں 1200 صحافی قتل کیے جا چکے ہیں جب کہ قتل ہونے والے ہر 10 صحافیوں میں سے 9 کے قتل کے کیس حل نہیں ہو سکے۔ 2 نومبر کو دنیا بھر میں مختلف تنظیمیں اپنے اپنے ملکوں میں صحافیوں کے قتل کے حل نہ ہونے والے مقدمات پر بات کرتی ہیں اور ان کے لیے انصاف کا مطالبہ کرتی ہیں، 2 نومبر کو صحافیوں کی سلامتی سے متعلق یونیسکو کی شش ماہی رپورٹ پر بھی بات کی جاتی ہے۔ یونیسکو کے ڈائریکٹر جنرل ہر 6…

مزید پڑھیں

اسپینش فٹبال لیگ لالیگا میں رائیو ویلیکانو اور سیلٹا ویگو کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابر ہوگیا۔ رائیو ویلیکانو اور سیلٹا ویگو کے درمیان کھیلا جانے والا میچ دلچسپ رہا ، دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پر کئی حملے کیے ۔ اس کےعلاوہ سیلٹا ویگو نے 7 اور رائیو ویلیکانو نے 4 کارنر بھی حاصل کیے لیکن ا س کا کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا۔ ڈرا میچ کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر رائیو ویلیکانو 20 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہے جبکہ سیلٹا ویگو کا 14واں نمبر ہے۔

مزید پڑھیں

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی جانب سے مسلمان کھلاڑی محمد شامی کی حمایت کرنے پر انہیں ان کی 10 ماہ کی بیٹی کی ’ریپ‘ کی دھمکی دے دی گئی۔ متعدد بھارتی ٹوئٹر صارفین نے بتایا کہ پاکستان سے شکست کے بعد انتہاپسند ہندوؤں کی جانب سے بھارتی ٹیم اور خاص طور پر مسلمان کھلاڑی محمد شامی کو تنقید کا نشانہ بنائے جانے پر ان کی حمایت کرنے کے بعد ویرات کوہلی کو دھمکی دی گئی۔ محمد شامی کو اس وقت سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں غدار وطن کہا گیا تھا جب کہ بھارتی ٹیم کو…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) کا تیسرا ترمیمی آرڈیننس 2021 جاری کردیا گیا۔ نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت دھوکا دہی اور فراڈ کے کیسز واپس نیب کے سپرد کردیے گئے ہیں جب کہ  مضاربہ کیسز بھی واپس نیب کو سونپ دیے گئے ہیں۔ نیب آرڈیننس سے آصف زرداری، شاہد خاقان عباسی، مریم نواز اور شہبازشریف کو کوئی ریلیف نہیں ملے گا، پہلے سے قائم تمام منی لانڈرنگ کے کیسز ویسے ہی چلیں گے۔ آرڈیننس کے مطابق اس کا اطلاق 6 اکتوبر سے ہوگا اور 6 اکتوبر سے پہلے کے فراڈ کے تمام مقدمات نیب سن سکے گا،جعلی اکاؤنٹس کے…

مزید پڑھیں

عالمی درجہ حرارت میں اضافے اور ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے دنیا شدید موسمیاتی تبدیلیوں کی زد میں ہے ، ان ہی تبدیلیوں کے شدید خطرات کے پیش نظر عالمی شخصیات سرجوڑ کر بیٹھ گئیں۔ موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے عالمی سطح کی سربراہی کانفرنس گلاسکو میں آج سے شروع ہوگی، کانفرنس کوپ 26میں 120 ممالک کے وزرائےاعظم اور سربراہان مملکت شریک ہونگے۔ موسمیاتی تبدیلی میں پاکستان کا قائدانہ کردار ہے، ملک ترقی یافتہ ممالک کی اگلی صف میں آگیا۔ کانفرنس میں شرکت کیلئے وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک امین اسلم کی سربراہی میں پاکستانی وفد گلاسکو پہنچ گیا۔وفاقی وزیر…

مزید پڑھیں

وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ حکومت کے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ 6 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ کی بحالی کے معاملات طے ہوگئے ہیں اور معاہدہ اسی ہفتے ہوجائے گا۔ پاکستان سنگل ونڈو لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک سے متعلق قانون کے لیے آئینی ترامیم کی ضرورت ہے جس کے لیے ہمارے پاس حکومت میں دو تہائی اکثریت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’مذاکرات میں آئی ایم ایف کو ہم نے یہی بات سمجھانے کی کوشش کی ہے‘۔ واضح…

مزید پڑھیں

لاہور : پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں میں اضافے کے بعد لاہور کے 3 بڑے اسپتالوں میں بیڈز ملنا بند ہوگئے ، سرکاری اسپتالوں میں ایک بیڈ پر 3،3مریضوں کا علاج جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں ڈینگی تشویشناک صورتحال اختیار کرگیا ، لاہور کے تین بڑے اسپتالوں جناح ، سروسز اور جنرل اسپتال میں تمام بیڈ بھر گئے سرکاری اسپتالوں میں ایک بیڈ پر 3،3مریضوں کا علاج جاری ہے جکہ سروسز اسپتال کی ایمرجنسی اور وارڈز میں مریضوں کے لیے جگہ ختم ہوگئی ہے۔ چوبیس گھنٹے کے دوران پنجاب میں ڈینگی کے مزید تین مریض انتقال کرگئے اور…

مزید پڑھیں