All posts by Sultan Malik

امریکی کورونا ویکسین کی مزید 24 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچا دی گئیں

کوویکس پروگرام کے تحت امریکی کورونا ویکسین ’فائزر‘ کی مزید 24 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچا دی گئیں۔

امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ مل کر امریکا اور پاکستان میں کورونا وبا کو شکست دیں گے۔

علاوہ ازیں ملک میں آج کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.6 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ مزید 24 افراد کورونا سے انتقال کرگئے۔

چوبیس گھنٹے کے دوران 893 نئے کیسز سامنے آئے، لاہور میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.7 فیصد اور پنجاب میں مجموعی طور پر 1.4 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

حکومت اپنے خلاف خود ہی لانگ مارچ کررہی ہے،مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اور ن لیگ ابھی لانگ مارچ کی تیاری نہیں کر رہی لیکن موجودہ حکومت اپنے خلاف خود ہی لانگ مارچ کر رہی ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں مریم نواز نے کہا کہ اس حکومت کی توجہ پہلے اپوزیشن پر تھی اب اپنی حکومت بچانے پر ہے، 2023 تو دور کی بات ہے ان کے لیے 2021 بھی پورا کرنا مشکل ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جن سیاسی جماعتوں کی جڑیں عوام میں ہیں ان کو ن لیگ کا نہیں عوام کا ساتھ دینا ہوگا، ہماری پارٹی میں جو لوگ ڈر رہے تھے اب ان کا ڈر بھی ختم ہوگیا ہے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ ڈینگی سے جو اموات ہو رہی ہیں وہ ڈینگی سے نہیں نااہلی سے ہو رہی ہیں، آج اگر شہباز شریف ہوتے تو لوگ ایسے مر نہ رہے ہوتے۔

مریم نواز نے کہا کہ آج کی افسوسناک خبر پیٹرول کی ہے کیونکہ پیٹرول بم عوام پر بجلی بن کر گرا ہے، پیٹرول کی قیمت بڑھتی ہے تو سب چیزوں کی قیمت بڑھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ساری عوام بنی گالا میں نہیں رہتی اور سب کے پاس سرکاری گاڑیاں نہیں ہیں، ہر کسی کے پاس اے ٹی ایمز نہیں ہوتیں۔ آٹا، چینی، پیٹرول مافیا کی جیبیں عوام کے پیسوں سے بھری گئی ہیں جبکہ ملک میں بہت سے لوگوں کی تنخواہ 20ہزار روپے سے بھی کم ہے۔

برطانوی رکن پارلیمنٹ چاقو حملے میں ہلاک ہوگئے

وفاقی حکومت نے شوکت ترین کو مشیر بنانے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان جلد شوکت ترین کی بطور مشیر تعیناتی کی منظوری دینگے ، شوکت ترین بطور مشیر خزانہ ذمہ داریاں جاری رکھیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار کی نشست پر الیکشنز ایکٹ ترمیمی آرڈیننس کا اطلاق نہ ہونے کی وجہ سے شوکت ترین سینیٹر نہ بن سکے ، شوکت ترین کو 6 ماہ کےلئے وفاقی وزیر بنایا گیا تھا۔

اس کے علاوہ وفاقی حکومت نے اسحاق ڈار کی نشست پر سپریم کورٹ سے رجوع کررکھا ہے۔

آئین کے مطابق 6 ماہ کے دوران رکن پارلیمنٹ نہ بننے کی صورت میں عہدہ چھوڑنا لازم ہے۔

واضح رہے کہ وزیر خزانہ شوکت ترین کی بطور وفاقی وزیر مدت آج ختم ہوجائے گی۔

افغانستان کے شہر قندھار کی مسجد میں بم دھماکا، 43 افراد جاں بحق

افغانستان کے جنوبی شہر قندھار کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے دھماکے میں 33 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ 

مقامی صوبائی کونسل کے ایک سابق رکن نعمت اللہ وفا نے بتایا ہے کہ مسجد میں ہونے والے دھماکے میں بھاری جانی نقصان ہوا تاہم فوری طور پر کوئی تفصیلات نہیں ہیں۔

وسری جانب فرانسیسی خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق دھماکے میں 33 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے گزشتہ جمعے کو بھی شمالی شہر قندوز میں ایک مسجد میں بم دھماکے میں  متعدد افراد ہلاک ہوئے۔ قندوز دھماکے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔

بجلی کی قیمتِ خرید اور فروخت میں ڈیڑھ سے دو روپے کا فرق ہے، حماد اظہر

وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر  نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتِ خرید اور فروخت میں ڈیڑھ سے دو روپے کا فرق ہے لیکن فی یونٹ ایک روپے انتالیس پیسے بڑھا رہے ہیں۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر حماد اظہر اور وزیر مملکت فرخ حبیب نے پریس کانفرنس کی۔

پریس کانفرنس سے خطاب میں حماد اظہر کا کہنا تھاکہ ہم انڈسٹریل پیکج لائے جس کی وجہ سے بجلی کی کھپت میں 15 فیصد اضافہ ہوا اور ہم نے بجلی کے پیک اوور ختم کر دیے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ بجلی کی قیمتِ خرید اور فروخت میں ڈیڑھ سے دو روپے کا فرق ہے لیکن فی یونٹ ایک روپے انتالیس پیسے بڑھا رہے ہیں جبکہ 200 یونٹ سے کم استعمال کرنے والوں پر اطلاق نہیں ہوگا۔

حماد اظہر کا کہنا تھاکہ صارفین بجلی لیں یا نا لیں، ہم نے بجلی گھروں کو کرایہ دینا ہے، ماضی کی حکومتوں نے بجلی کے مہنگے منصوبے لگائے  لیکن پی ٹی آئی حکومت نے بجلی کا کوئی مہنگا معاہدہ نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھاکہ گردشی قرضوں کا بوجھ عوام اور حکومت اٹھارہی ہے، گردشی قرضوں میں کمی لانے کی کوشش کررہے ہیں، ضرورت سے زائد صلاحیت کے منصوبے لگائے گئے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ ہم اب سستے فیول کے اوپن بولی پر پاور پلانٹ لگائیں گے، سیزنل بجلی پیکج کے تحت فی یونٹ بجلی پانچ سے سات روپے سستی ملے گی۔

خیال رہے کہ وفاقی کابینہ نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ج

سعودی اور امریکی وزرائے خارجہ کا ایران کے جوہری پروگرام اور عالمی مذاکرات پر تبادلہ خیال

واشنگٹن:سعودی اور امریکی وزرائے خارجہ کی ملاقات میں ایران کے جوہری پروگرام اور اس حوالے سے بین الاقوامی مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

واشنگٹن میں ہونے والی ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ ایران جوہری پروگرام کے حوالے سے تعاون نہیں کرتا تو پھر واشنگٹن تہران کی طرف سے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے دیگر آپشنز پر غور کر رہا ہے۔

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے کہا کہ انہوں نے مشترکہ مفادات اور دونوں قوموں کے لیے تشویش کے مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔

وفاقی حکومت کا شوکت ترین کو مشیر خزانہ بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے شوکت ترین کو مشیر خزانہ بنانے کا فیصلہ کرلیا ، شوکت ترین کی بطور وفاقی وزیر 16اکتوبر کو مدت پوری ہوجائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے شوکت ترین کو مشیر خزانہ بنانے کا فیصلہ کرلیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ شوکت ترین کو خیبرپختونخوا سے سینیٹ الیکشن لڑایا جائے گا ، سینیٹر منتخب ہونے کے بعد شوکت ترین دوبارہ وفاقی وزیر کا حلف اٹھائیں گے۔

خیال رہے شوکت ترین کی بطور وفاقی وزیر 16اکتوبر کو مدت پوری ہوجائے گی، جس کے بعد وزارت وزیراعظم کے پاس چلائی جائے گی، شوکت ترین مشیر بننے کے بعد مختلف کمیٹیوں کی سربراہی بھی نہیں کرسکیں گے، وہ ای سی سی سمیت دیگرکابینہ کمیٹیوں کی صدارت کے بھی اہل نہیں رہیں گے۔

شوکت ترین کوبطوروفاقی وزیرکام جاری رکھنے کیلئےسینیٹر بنوانا قانونی تقاضا ہے ، آئین کیمطابق غیرمنتخب شخص کووفاقی وزیربننے کے6ماہ میں رکن پارلیمنٹ بننالازمی ہے۔

واضح رہے رواں سال اپریل میں حکومت نے وفاقی کابینہ میں ردوبدل کرتے ہوئے حماد اظہر سے وزارت خزانہ کا قلمدان واپس لے کر شوکت ترین کو وزارت خزانہ اور ریونیو کا قلمدان سونپ دیا تھا۔

زلفی بخاری برطانیہ میں ریحام خان کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیت گئے

اسلام آباد: برطانوی عدالت نے ریحام خان کو زلفی بخاری پر جھوٹےالزامات لگانے پر ہرجانہ ادا کرنے اور معافی مانگنے کا حکم دیا ہے۔

وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی زلفی بخاری نے لندن ہائی کورٹ میں وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا۔ عدالتی حکم کے مطابق ریحام خان کو زلفی بخاری کو 50 ہزار پاؤنڈ بطور ہرجانہ ادا کرنا ہوگا۔

وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ برطانوی عدالت نے ریحام خان کو زلفی بخاری پر جھوٹےالزامات لگانے پر ہرجانے اور معافی مانگنے کا حکم دیا ہے۔ اس طرح کا قانونی نظام پاکستان میں لانے کی کوشش کو آزادی اظہار کے خلاف کہہ کر میڈیا مالکان مہم شروع کر دیتے ہیں۔

 

وفاقی وزیر نے مزید کہا بہرحال ریحام کا جھوٹا ہونا ایک بار پھر ثابت ہوا دراصل وہ عادی جھوٹی ہے۔

دوسری جانب لندن ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد ریحام خان نے زلفی بخاری کو مقدمے کے اخراجات اور ہرجانہ ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کرتے ہوئے اپنی ویڈیو میں زلفی بخاری سے ہتک آمیز الزامات پر معافی بھی مانگ لی ہے۔

واضح رہے کہ 6 اور 7 دسمبر 2019 کو ریحام خان نے یوٹیوب براڈ کاسٹ میں الزام لگایا تھا کہ نیویارک میں پاکستان کے روزویلٹ ہوٹل کی فروخت میں زلفی بخاری کا مفاد ہے۔ زلفی بخاری نے روزویلٹ ہوٹل سے متعلق ریحام خان کی طرف سے الزامات عائد کرنے پر برطانوی عدالت سے رجوع کیا تھا۔

افغانستان کی دھمکیوں پر پی آئی اے کا کابل فلائٹ آپریشن معطل

کراچی: فغانستان کی دھمکیوں پر پی آئی اے نے کابل کے لیے فلائٹ آپریشن معطل کردیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق کابل آپریشن اگلے احکامات تک معطل رہے گا، پی آئی اے نے طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد بھی خصوصی آپریشن کرکے افغانستان کی بدلتی صورتحال کے پیش نظر 3 ہزار کے قریب افراد کا انخلا کیا، جن میں اقوام متحدہ، عالمی بینک، آئی ایم ایف سمیت دیگر عالمی اداروں اور عالمی میڈیا کے اداروں کے صحافی شامل ہیں۔

ترجمان نے بیان میں کہا کہ پی آئی اے مشکل حالات کے باوجود واحد بین الاقوامی ائرلائن تھی جس کے کپتان اور عملے نے جان خطرے میں ڈال کر کابل کے لیے فضائی آپریشن جاری رکھا اور افغانستان سے لوگوں کا انخلا کیا، اب انشورنس کے بغیر کابل کیلئے فلائٹ آپریشن شروع نہیں کیا جائے گا۔

دوسری جانب افغان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے اور افغان ایئر لائن کام ایئر کو خبردار کیا ہے کہ کابل اور اسلام آباد کے درمیان پروازوں کے کرائے کم کرکے 15 اگست سے پہلے والی قیمت پر رکھے جائیں، ورنہ ان کی اس روٹ پر پروازیں روک دی جائیں گی۔

 

افغان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ افغان شہری اگر ان دونوں فضائی کمپنیوں کی جانب سے کوئی خلاف ورزی دیکھیں تو اتھارٹی کے پاس باضابطہ شکایت درج کرائیں۔ افغان میڈیا کے مطابق طالبان حکومت میں فضائی سفر کا کرایہ 2 ہزار ڈالر تک پہنچ گیا ہے جبکہ اشرف غنی حکومت میں ٹکٹ کی قیمت 200 سے 300 ڈالر تھی۔

گزشتہ روز پی آئی اے نے کہا تھا کہ طالبان حکومت اور افغان سول ایوی ایشن کے غیر پیشہ ورانہ رویے کے خلاف افغانستان کے لئے فلائٹ آپریشن بند کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

پی آئی اے کا کہنا ہے کہ افغان طالبان حکام کی جانب سے پی آئی اے فلائٹ آپریشن میں مداخلت اور افغان سول ایوی ایشن کے عدم تعاون کے سبب معاملہ اعلیٰ سطح پر اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ افغان ایئرپورٹس پر پی آئی اے ملازمین کے ساتھ افغان حکام کا رویہ غیر مناسب ہے۔

وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کی ملاقات, وزیر اعلیٰ نے وزیراعطم کو بلوچستان پیکیج کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت سے آگاہ کیا

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم  عمران خان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،حکومت نے بلوچستان کیلئے تاریخی پیکیج کا اعلان کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی افرادی قوت ملک کا اصل اثاثہ ہے،حکومت بلوچ نوجوانوں کو قومی دھارے میں شامل کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ سے اسلام آباد پہنچنے پر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا تھا کہ وزیراعظم سے ملاقات متوقع ہے،ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اتحادی جماعت ہے اور امید ہے کہ وہ ہمارا ساتھ دے گی۔