Tag Archives: blast

2خوفناک دھماکے دارالحکومت دہستگردوں کی لپیٹ میں ….ہلاکتوں سے علاقے میں خوف وہراس

بغداد(ویب ڈیسک) عراقی دارالحکومت کے مصروف بازار میں ہونے والے دو دھماکوں میں 21 افراد ہلاک جبکہ 40 سے زائد زخمی ہوگئے۔برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق عراقی پولیس اور ریسکیو اہلکاروں کا بتانا ہے کہ یہ دھماکے بازار کے مصروف حصے میں گاڑیوں کے پرزہ جات فروخت کرنے والی ایک دکان کے نزدیک ہوئے۔عراقی وزیر داخلہ کے بیان کے مطابق ایک دھماکا خودکش تھا جبکہ ایک دھماکا نصب کیے گئے بارودی مواد کے ذریعے کیا گیا۔ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکوں کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی تاہم عراق میں داعش کی جانب سے پہلے بھی شہریوں کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔