Tag Archives: PAKISTAN-UNREST-NORTHWEST-TALIBAN-PEACE

بالآخر چوہدری نثار کرپشن کے ریکارڈ بنانے والی پارٹی کیخلاف بول ہی پڑے

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ کرپشن کے ریکارڈ بنانے والی پارٹی آج کرپشن کیخلاف مہم چلا رہی ہے،مجھے مخالفین کی تقریروں سے فرق نہیں پڑتا مگر انکی غلط بیانی اور جھوٹ پر افسوس ہوتا ہے،پوری سیاسی زندگی میں کوئی ایسا کام نہیں کیا جس سے مجھے یا علاقے والوں کو شرمندگی ہو ، پرویز مشرف مجھے اسمبلی میں نہیں دیکھنا چاہتا تھا مگر عوام نے مجھے بار بار منتخب کیا اور مجھے یہ احسان قیامت تک یاد رہے گا ۔اسلام آباد کے نواحی علاقے چونترا میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ کرپشن کے ریکارڈ بنانے والی پارٹی آج کرپشن کیخلاف مہم چلا رہی ہے حالانکہ کہ سب کے سامنے ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے دور میں ترقی کا نیا باب شروع ہوا ہے اور ہر طرف ترقیاتی کام ہورہے ہیں لیکن چور پھر بھی شور مچا رہے ہیں ،چونترہ والوں آپ کو فخر کرنا چاہیے کہ یہاں کے منتخب اراکین کو کوئی کرپٹ ، نااہل اور جاہل کا الزام نہیں دیتا، ہم نے کوئی ایسا کام نہیں کیا جس پر شرمندگی ہو بلکہ اللہ تعالیٰ نے عوام کی خدمت کا جو موقع دیا ہم اس پر شکر ادا نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہاکہ روات والوں آپ نے ہمارا پاس رکھا اور ہر قدم پر ہماری مدد کی ، آج علاقے کی سیاست پر بات ہو گی ،آپ کا منتخب نمائندہ قوم کی آواز ہے جو نہ صرف اپنے علاقے اور جماعت بلکہ پاکستان اور اسلام کے لئے آواز اٹھاتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ بھارتی وزیرداخلہ اسلام آباد آئے تو اسے دلائل سے بھگا دیا۔انہوں نے کہاکہ جب بھی پاکستان اور اسلام کے خلاف آواز اٹھتی ہے اس کے خلاف سب سے بلند آواز چودھری نثار علی خان کی ہوتی ہے۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ اللہ کا فضل ہے کہ ہم ہر موڑ پر ملک و قوم کی خدمت کی اور تشخص کو اجاگر کیا ، ہمیں اللہ نے عوام کی خدمت کر نے کا موقع دیا ہے ، اس پر اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہےں۔انہوں نے کہاکہ میرا تعلق اس مٹی سے ہے اور یہاں پر پیدا ہوا اور اسی مٹی میں دفن ہونا ہے ، ہمارا اور آپ کا یہ بہت بڑا رشتہ ہے ، میں یہاں کے مسائل سے آگاہ ہوں ، پسماندہ علاقوں کی ترقی میری ترجیح ہے ، اب 1985ءوالا وقت نہیں رہا بلکہ چکری تک جو سڑک بنائی تھی اب اس کی بحالی کا کام کررہے ہیں ، مخالفین پگڑیاں اچھال رہے ہیں لیکن مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ، البتہ جھوٹ اور غلط بیانی پر افسوس ہوتا ہے ، کم ازکم جھوٹوں کو بتائیں یہاں ترقی کی بنیاد چوہدری نثار نے رکھی ہے ،جس نے برداری ازم سے بالا تر ہو کر عوام کی خدمت کی ۔چودھری نثار علی خان کا مزید کہنا تھا کہ میں جب بھی جاتاہوں اور کوئی اور اقتدار میں آتا ہے تو چونترا کی سڑکیں تباہ و برباد ہو جاتی ہیں ۔ میں ان سڑکوں کو تیسری دفعہ مرمت کروا رہا ہوں جس پر ایک ارب سے زیادہ خرچ ہو نگی ۔علاقے کے مسائل سے آگاہ ہوں ۔ انہوں نے کہاکہ آپ کی مرضی ہے مجھے ووٹ دیں یا نہ دیں کم ازکم سچائی کا ساتھ دیں جو سچ پر ہو اس حمایت کریں اور جو جھوٹا ہو اس کو بے نقاب کریں۔میرا تعلق یہاں سے ہے اس لئے میں یہاں کے عوام کے لئے زیادہ درد رکھتا ہوں ، میں نے ہمیشہ یہاں کے لوگوں کی خدمت کی ہے اور آپ کے سامنے ہے کہ یہاں پر شاہراہوں کا جال بچھایا اور دیہاتوں کو اس سے منسلک کیا جس سے یہاں کے عوام مستفید ہورہے ہیں ، واٹر سپلائی سکیمیں دیں ، سڑکیں بنائیں ، پرائمری ، مڈل اور ہائی سکول بنوائے اور علاقے کے ہر گاﺅں میں بجلی پہنچائی ، میں نے کوئی ایسا کام نہیں کیا جس پر میں شرمندگی محسوس کروں ، البتہ جتنا مجھ سے ہو سکتا ہے عوام کی خدمت کر نے کی کوشش کرتا ہوں۔علاقے کے مسائل حل کرنا میری ترجیح ہے آپ لوگ خط اور فون کے ذریعے اپنے مسائل مجھ تک پہنچا سکتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ میں پسماندہ علاقوں کی ترقی چاہتا ہوں اس لئے آپ لوگوں کو ہمارا دینا ہو گا تاکہ بلا تفریق ملک کو درپیش مسائل کا حل نکال سکیں۔