Tag Archives: Raja

عالمی دہشتگر اور غنڈہ

وزیراعظم آزاد کشمیرراجافاروق حیدرخان کا کہنا ہے کہ ہم 71سالوں سے اپنے حق کیلئے لڑرہے ہیں، مایوس نہ ہوں استقامت سے کھڑے رہیں، مودی عالمی دہشتگرد اور گجرات کا غنڈہ ہے اسے بھگائیں گے۔وزیراعظم آزاد کشمیرراجافاروق حیدرخان نے کوٹلی میں کنٹرول لائن نکیال کا دورہ اور متاثرین سے خطاب کیا۔ وزیراعظم آزادکشمیر بھارتی جارحیت کے متاثرین سے خطاب شروع کرتے ہی آبیدہ ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ وہ متاثرین کی غم گساری کیلئے آئے ہیں،لوگوں کا جذبہ اور حوصلہ قابل رشک ہے، آزادکشمیر کے سارے وسائل متاثرین کیلیےوقف ہیں ان کی ہر ممکن مدد کی جائے گی، مودی عالمی دہشتگرد اور گجرات کا غنڈہ ہے اسے بھگائیں گے۔