تازہ تر ین

پاکستانی خزانہ پھر سے بھرنے لگا،بانڈز کی ریکا رڈ فروخت

کراچی (ویب ڈیسک)حکومت کی جانب سے نئے قرضوں کے لیے بین الاقوامی مارکیٹس میں گزشتہ ماہ جاری کیے گئے بانڈز کی وجہ سے مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں 71فیصد یا 1 ارب 53 کروڑ 84 لاکھ ڈالرکے اضافے سے ساڑھے3 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔اسٹیٹ بینک پاکستان سے جاری اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے دسمبر 2017 کے دوران مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری3ارب 70 کروڑ 36 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 2ارب 16کروڑ52لاکھ ڈالر تک محدود تھی، مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری میں چین کاحصہ 97 کروڑ 23 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیاگیا، گزشتہ 6 ماہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری 1ارب42کروڑ15 لاکھ ڈالر سے3 کروڑ 98لاکھ ڈالر یا 2.8 فیصد گھٹ کر 1ارب38کروڑ17 لاکھ ڈالر رہ گئی جبکہ نجی غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے پورٹ فولیو انویسٹمنٹ سے بھی 12 کروڑ 84 لاکھ ڈالر نکال لیے گئے۔تاہم یہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پورٹ فولیو انویسٹمنٹ سے 25 کروڑ 44 لاکھ ڈالر کے انخلا کے مقابلے میں کم ہیں، براہ راست بیرونی سرمایہ کاری اور پورٹ فولیو انویسٹمنٹ سے انخلا کے باوجود مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری میں 71 فیصد کا اضافہ ہوا جس کی بڑی وجہ دسمبر میں ڈیٹ سیکیورٹیز میں ڈھائی ارب ڈالر کی فارن پبلک انویسٹمنٹ ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain