تازہ تر ین

ہائی کورٹ کا تعلیمی داروں ،سرکاری دفاتر میں تمباکو نوشی پر پابندی پر سختی سے عمل درآمد کا حکم

لاہور (ویب ڈیسک)ہائی کورٹ نے تعلیمی داروں اور سرکاری دفاتر میں تمباکو نوشی پر پابندی کے قوانین پر سختی سے عمل درآمد کا حکم دے دیا۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے پنجاب بھر میں سرکاری دفاتر اور تعلیمی اداروں میں تمباکو نوشی کی روک تھام کے لیے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی دائر درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے صوبے بھر کے تعلیمی داروں اور سرکاری دفاتر میں تمباکو نوشی پر پابندی کے قوانین پر سختی سے عمل درآمد کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری دفاتر اور تعلیمی اداروں میں سگریٹ نوشی نہیں کی جاسکتی۔جسٹس علی اکبر قریشی کا کہنا تھا کہ چیف سیکریٹری پنجاب آج ہی میٹنگ کر کے پابندی کے حوالے سے کل تک اداروں کو نوٹسز جاری کریں۔


سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں




دلچسپ و عجیب
کالم
آپ کی رائے
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2016 All Rights Reserved