تازہ تر ین

سینئر ترین جنرل آرمی چیف, اہم ترین شخصیت کا انکشاف

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشیدشاہ نے کہا ہے کہ سینئر موسٹ جنرل کو آرمی چیف بنانے کے معاملے میں حکومت سنیارٹی پرجاتے کیوں گھبراتی ہے۔ وزیراعظم کے ہر دور میں ڈگڈگی بجانے کے بیان کا اشارہ تو کہیں اور لگتا ہے ،اپوزیشن لیڈر نے خدشہ ظاہر کیا کہ وزیراعظم کا ڈگڈگی سے متعلق بیان آگ پر ہائی آکٹین ڈالنے کے مترادف ہے ،احتجاج جمہوری حق ہے لیکن شہر سیل کرنا جرم ہے۔ نواز شریف خراب حکمرانی اور عمران خان بری اپوزیشن سے جمہوریت کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ تحریک انصاف نے سولو فلائٹ لی ہوئی ہے دیکھتے ہیں نتائج کیا ہونگے۔ وزیر اعظم اپنے ہی ملک سے ہی بے خبر ہیں وزیر اعظم کو پتہ نہیں ہوتا وہ کیا کہہ رہے ہیں،میں نے کہا تھا کہ چوہدری نثار پہلے اپنے گھر کو سنبھالو۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بحیثیت سیاستدان پارٹی کے ورکر کی حیثیت سے کبھی نہیں چاہوں گا کہ حکومت چلی جائے۔ کمزور ترین حکومت ہے، حکومت اپنے مسائل میں الجھی ہوئی ہے۔ احسن اقبال کب سامنے آ رہے ہیں آ جائیں۔ پانامہ کمیٹی میں بیٹھتے ہیں بل سینٹ میں ہے ہمارے لیے نواز شریف اور عمران خان ایک ہی ہیں۔ خورشید شاہ نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعظم سینئر جرنیل کو آرمی چیف مقرر کریں۔ اپوزیشن لیڈر کے مطابق ہو سکتا ہے کہ حساس میٹنگ کی خبر بھی میڈیا سیل نے لیک کی ہو۔میں نے واضح طور پر کہا کہ عمران کے احتجاج نے وزیراعظم کو مضبوط کیا وزیراعظم کمزور سیاست کر رہا ہے جو وزیراعظم اپنے ہی ملک سے ہی بے خبر ہے آلو کی 70 اور 80 روپے کی قیمت کو 25 روپے بتا رہے ہیں وزیراعظم کے ایڈوائزر صحیح نہیں میری بہن کلثوم نواز آلو ٹماٹر نہیں لینے جاتی۔
خورشید شاہ


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain