تازہ تر ین

ٹرمپ کا خط, نواز شریف کی نااہلی, کپتان کا بڑا اعلان سامنے آگیا

اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے پانامہ لیکس کیس میں قطری شہزادے کے خط کو اڑا کر رکھ دیا ہے،اب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خط بھی نوازشریف کو نااہل ہونے سے نہیں بچا سکے گا،سپریم کورٹ نے نوازشریف کے اسمبلی میں خطاب اور عدالت میں بیان کے تضاد کو بے نقاب کردیا اب وزیراعظم جھوٹ بولنے پر آئین کی دفعہ 62/63کی زد میں آنے سے نہیں بچ سکیں گے ۔جمعرات کو اگلی سماعت پر عدالت میں مزید نئے نئے انکشافات سامنے آئیں گے،نوازشریف کے بچوں کی نئی ٹرسٹ ڈیڈ ایک نیا جھوٹ ثابت ہوگی ۔وہ جمعرات کو بنی گالہ میں پارٹی اجلاس کے بعد پارٹی رہنماﺅں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔عمران خان نے کہاکہ اگر نوازشریف بے قصور ہوتے تو عدالت کی ایک ہی سماعت میں ثابت کرسکتے تھے مگر وہ جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں،سب سے بڑا جھوٹ قطری شہزادے کا خط تھا جسے سپریم کورٹ نے اڑادیا،نوازشریف کے پاس کوئی منی ٹریل نہ تھا اس لئےے جھوٹ بول گئے،نوازشریف نے اسمبلی میں کہا کہ تمام ثبوت ہیں لیکن عدالت میں کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکے،نوازشریف نے ایوان میں کہا کہ دبئی سے پیسہ لندن گیا اب قطر کا شہزادہ آگیا،اب ان کے بیٹوں نے ایک نئی ٹرسٹ ڈیڈ جمع کرائی ہے،نوازشریف حکومت نہیں چلا سکے،سیاسی وعدے پورے نہیں کرسکے،اب فراڈ دستاویز بھی نہیں بناسکے،نقل بھی عقل سے ہوتی ہے،مزیدکیا ثبوت دیں گے وہ آئندہ سماعت پر پتہ چلے گا،عوام کی عدالت میں نوازشریف کا فراڈ بے نقاب ہوگیا،نئی ٹرسٹ ڈیڈ میں عمر نامی نئی کمپنی آگئی جس کی مریم کو ٹرسٹی شو کیا گیا،اتنے زیادہ جھوٹ بولے گئے کہ غلطیاں فطری تھیں،اگر یہ پیسہ دبئی سے نہیں گیا تو پھر منی لانڈرنگ سے گیا،اسحاق ڈار منی لانڈرنگ تسلیم کرچکے ہیں،دو سال میں ساڑھے سات ارب روپے پراپرٹیز دبئی میں پاکستانیوں نے خریدے اسحاق ڈار کے بیٹے دبئی میں کاروبار کرتے ہیں،اب پھر پٹرول و ڈیزل کی قیمتیں مہنگی کردی گئیں،ایک اسمبلی نے تین سال میں تیسری مرتبہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم دی ہے اب پراپرٹی کو بھی ایمنسٹی دی گئی ہے ،عام آدمی پر ٹیکس کا بوجھ ڈال کر کمر دوہری کردی گئی،ایف بی آر میرے ٹیکس کی چھان بین کر رہی ہے ضرور کرے مگر نوازشریف سے بھی پوچھا جائے کہ اپنی پراپرٹی پر کتنا ٹیکس دیا،نوازشریف کی والدہ کے پاس رائے ونڈ کے اثاثے کہاں سے آگئے وہ کون سے کاروبار کرتے ہیں،حسین نواز کے پاس 6ارب کا گھر لندن میں کہاں سے آگیا،یہ سارا پیسہ نوازشریف کا ہے،5سال قبل نوازشریف نے 5ہزار ٹیکس دیا سب کچھ اپنے بچوں کے نام منتقل کردیا،پانامہ کیس سے ملک کی تقدیر کا فیصلہ ہوگا،نوازشریف کے اپنے پیسے باہر ہیں،زرداری کے پیسے کون واپس لائے گا۔سوالوں کے جواب میں عمران خان نے کہاکہ نوازشریف کی اسمبلی میں اسٹیٹ منٹ جھوٹ ثابت ہوگئی وہ اس جھوٹے بیان پردفعہ62/63کی زد میں آکر نااہل ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ میں نے اپنے کارکنوں کو مبارکباد دی ہے اگر اسمبلی میں بیٹھ جاتے تو کیس لوگ بھول جاتے،ڈونلڈ ٹرمپ کو خط بھی نوازشریف کو نہیں بچا سکے گا،قوم اگلی جمعرات تک انتظار کرے،نئے نئے انکشافات ہونگے۔عمران خان نے کہا کہ وزیر اعظم نے اسمبلی میں بولا کہ ہمارے پاس دستاویز موجود ہیں اور یہ بھی جھوٹ تھا کیونکہ وزیراعظم کی اسمبلی کی تقریر الگ ہے اور قطری شہزادے کا بیان الگ، اسحق ڈار کی باہر اربوں روپے کی جائیدادیںہیں لیکن جب نوازشریف کی اپنی جائیداد باہر ہے تو کون اس سے پوچھے گا۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان (آج) جمعہ کو کالام میں پن بجلی منصوبے کا افتتاح کریں گے۔ پن بجلی کے اس منصوبے کی پیداواری صلاحیت 84 میگاواٹ ہے۔ جمعرات کو پی ٹی آئی کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا کی حکومت سستی ترین پن بجلی کی پیداوار میں اضافے کی جانب گامزن ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک، صوبائی کابینہ کے اراکین بھی تقریب میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز نے جتنی آمدن دکھائی ہے انکے سفری اخراجات اس سے کہیں زیادہ ہیں،میاں صاحب کہتے ہیں کہ وہ والدہ کے گھر میں رہتے ہیں تو بتائیں کہ انکی والدہ کے کون سے کاروبار ہیں؟وزیراعظم کی والدہ کے پیسے ہی نہیں وہ کیسے رائیونڈ محل کاخرچہ چلاتی ہیں، عمران خان نے کہا کہ ن لیگ کی سیاست جھوٹ پر مبنی ہے،انکی جائیدادیں اورپیسہ باہرہے،یہ پیسہ پاکستان سے منی لانڈرنگ سے گیا جو نواز شریف نے اپنے بچوں کے نام پر لگایا۔عمران خان نے کہا کہ ٹیکس کے تین اسکیمیں دینے کے باوجود کوئی ٹیکس اکٹھا نہیں ہوا جب کہ ایف بی آر کا کام ہے کہ طاقتور کو بھی ٹیکس نہ دینے پر عدالت لے جائے تاہم پانامہ کیس ملک کے مستقبل کا فیصلہ کرے گا کہ ملک کس سمت میں جائے گا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain