تازہ تر ین

گورنر سندھ بارے تشویشناک خبر آ گئی

کراچی (خصوصی رپورٹ) گورنر سندھ جسٹس (ر)سعیدالزمان صدیقی کی حالت تشویشناک ہوگئی۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق ان کے پھیپھڑوں کی آکسیجن بنانے کی صلاحیت ختم ہوگئی ہے۔ ڈاکٹروں نے گورنر سندھ کے پھیپھڑوں کے ٹرانسپلانٹ کا مشورہ دیا ہے۔ پاکستان میں پھیپھڑوں کا ٹرانسپلانٹ نہیں کیا جاتا۔ ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ پھیپھڑوں کا ٹرانسپلانٹ امریکہ‘ برطانیہ اور بھارت میں ممکن ہے۔ 60 سال عمر ہونے کی وجہ سے سعیدالزمان کا ٹرانسپلانٹ بہت خطرناک ہوگا۔ دریں اثنا گورنر ہاﺅس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزمان صدیقی کی طبیعت اب پہلے سے بہتر ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain