تازہ تر ین

بھارت انسانیت بھول گیا، سکول بس پر فائرنگ

مظفرآباد (بیورو رپورٹ) آزاد جموں و کشمیر کے قریب لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے نکیال سیکٹر پر ہندوستانی فورسز کی اسکول بس پر فائرنگ کے نتیجے میں ڈرائیور جاں بحق جبکہ 10 طالب علم زخمی ہوگئے۔کوٹلی ڈسٹرکٹ کے اسسٹنٹ کمشنر ذیشان خان کے مطابق نکیال سیکٹر میں ہندوستانی فورسز کی جانب سے کی گئی اشتعال انگیز فائرنگ کی زَد میں ایک اسکول بس آئی، جس کے نتیجے میں ڈرائیور موقع پر ہی شہید ہوگیا جبکہ 10 بچے زخمی ہوگئے۔اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق فائرنگ کا نشانہ بنانے والی بس میں نجی اسکول کے 20 طلبہ سوار تھے، جن کی عمریں 8 سے 15 برس کے درمیان تھیں۔انھوں نے بتایا کہ 7 زخمی بچوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال کوٹلی منتقل کردیا گیا۔زخمیوں میں سے 3 کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے، جنھیں علاج کے لیے اسلام آباد منتقل کیا جائے گا۔بعدازاں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بھی بس پر فائرنگ کے واقعے کی تصدیق کردی گئی۔آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ ہندوستانی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا جارہا ہے۔پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں ترجمان کا کہنا تھا کہ ‘ڈائریکٹر جنرل جنوبی ایشیائ اور سارک ڈاکٹر محمد فیصل نے ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کیا اور بھارتی فورسز کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی اور اسکول بس کو فائرنگ کا نشانہ بنائے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی’۔ڈائریکٹر جنرل نے ہندوستان پر زور دیا کہ ‘وہ 2003 میں ہونے والے سیزفائر معاہدے کا احترام کرے اور مذکورہ واقعے اور سیز فائر خلاف ورزیوں کی تحقیقات کی جائیں۔ جبکہ نکیال سیکٹر پر بھارتی اشتعال انگیزی سے ایک بے گناہ شہری شہید ہوگیا جب کہ پاک فوج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لائن آف کنٹرول پرکچھ دن خاموشی کے بعد بھارت کی جانب سے ایک بارپھرجارحیت اور اشتعال انگیزی کا سلسلہ شروع ہوگیا، بھارتی فوج نے نکیال سیکٹرپرشہری آبادی پرگولہ باری اور فائرنگ کی ۔ایل اوسی سے ملحقہ گاو¿ں موہڑہ اور دھروتی میں بھارتی فوج کی گولہ بھاری سے شہریوں کا شدید مالی نقصان ہوا جبکہ موہڑہ میں اسد ولد دل محمد نامی شخص کی شہادت کی اطلاع موصول ہوئی ۔ دوسری جانب بھارتی جارحیت کا پاک فوج کی جانب سے بھر پور جواب دیا گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain