تازہ تر ین

سی پیک ہمارا منصوبہ …. صرف پنجاب کو فائدہ نہیں اٹھانے دینگے

نواب شاہ (آئی این پی) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ مجھے پارلیمنٹ میں جانے کا کوئی شوق نہیں مگر میں اپنے عوام کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں انہیں نظر انداز کرنے اور ان کے حقوق پامال کرنے پر خاموش نہیں رہ سکتا ا،سی لئے میں پارلیمنٹ میں اپنے عوام کی آواز بننے کے لئے جارہا ہوں ، سی پیک منصوبہ ہماری محنت کا نتیجہ ہے مگر پاکستان کے لئے اس اہم منصوبے کا فائدہ پورے ملک میں نظر آنے کے بجائے صرف پنجاب میں نظر آرہا ہے اور پنجاب سی پیک کے سارے ثمرات سمیٹ رہا ہے جو سندھ سمیت دیگر صوبوں کے ساتھ کھلی ناانصافی ہے ، ایران کی جانب سے گیس پائپ لائن کے منصوبے پر عملدرآمد کرلیا گیا ہے اور پائپ لائن پاکستان کے بارڈر تک پہنچا دی گئی ہے تاہم حکومت کی جانب سے خاموشی اور اس اہم مسئلے کو آگے نہ بڑھانا افسوسناک ہے۔ وہ جمعہ کو نواب شاہ زرداری ہاو¿س میں پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماو¿ں اور منتخب نمائندوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔ پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ مجھے پارلیمنٹ میں جانے کا کوئی شوق نہیں مگر میں اپنے عوام کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں انہیں نظر انداز کرنے اور ان کے حقوق پامال کرنے پر خاموش نہیں رہ سکتا اسی لئے میں پارلیمنٹ میں اپنے عوام کی آواز بننے کے لئے جارہا ہوں۔آصف علی زرداری نے کہا کہ سی پیک منصوبہ ہماری محنت کا نتیجہ ہے مگر پاکستان کے لئے اس اہم منصوبے کا فائدہ پورے ملک میں نظر آنے کے بجائے صرف پنجاب میں نظر آرہا ہے اور پنجاب سی پیک کے سارے ثمرات سمیٹ رہا ہے جو سندھ سمیت دیگر صوبوں کے ساتھ کھلی ناانصافی ہے۔آصف علی زرداری نے کہا کہ ایران کی جانب سے گیس پائپ لائن کے منصوبے پر عملدرآمد کرلیا گیا ہے اور پائپ لائن پاکستان کے بارڈر تک پہنچا دی گئی ہے تاہم حکومت کی جانب سے خاموشی اور اس اہم مسئلے کو آگے نہ بڑھانا افسوسناک ہے ۔اس موقع پرایم این اے فریال تالپور، ایم این اے سید غلام مصطفی شاہ ۔ایم پی اے ضیا ءالحسن لنجار سمیت نواب شاہ، نوشہروفیروزاور سانگھر ضلع کے منتخب اراکین قومی اسمبلی وصوبائی اسمبلی سمیت بڑی تعداد میں پیپلز پارٹی کے رہنما اور منتخب نمائندے موجود تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain